Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 039 (Stoning and crowning)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
93. پتھراؤ اور تاج پوشی
پانچویں درجے والوں نے بہت تیاری کی تھی اور قومی کھیلوں کے مقابلے کے انتظار میں تھے۔ ہر کسی نے اپنی طرف سے بہت اچھا کھیلا۔ اور آخری تقریب پر، ہر کوئی اُن کے چمکتے چہروں کو دیکھ سکتا تھا جن کو انعام ملا تھا۔
سٹَین ایک سورما کی طرح دوڑا۔ سوچیے اگر اُس نے اچھا آغاز کیا ہوتا، اور سب سے تیز دوڑا ہوتا، سب سے آگے نکلتا اور آخری لکیر سے پہلے، کسی دوسری طرف بیٹھ جاتا اور ہار مان جاتا۔ کوئی سوچھ بھی نہیں سکتا۔ جو بھی اچھا آغار کرتا ہے اُسے اچھا دوڑنا چاہیے اور اپنی رفتار کو قائم رکھنا چاہیے۔
جو بھی یسوع کے ساتھ چلتا ہے یہ ان پر بھی لازم ہے۔ ایمان کے ساتھ رہنے کےلیے یہ ضرورری ہے کہ زندگی یسوع کے ساتھ شروع کی جائے، لیکن پھر یہ ہم پر ہے کہ ہم کیسے بھاگتے ہیں اور کیسے اِس میں قائم رہتے ہیں۔ یسوع ہماری مدد کرتا ہے، اور مَیں نے دیکھا کہ کیسےاُس نے ستفنس کی مدد کی۔ ایسے بہت سے لوگ تھے جو اُسے روکتے تھے کہ وہ ایمان نہ لائے۔ ہم بائبل میں پڑھتے ہیں کہ یہ لوگ آئے اور بحث شروع کی۔ لیکن ستفنس اِس میں شامل نہ ہوا۔ اور اِس بات سے ہر کوئی غصے میں آگیا۔ انہوں نےستفنس کے خلاف ہر جگہ گندے جھوٹ پھیلا دیے، وہ آدمی جو خُدا پر بھروسہ رکھتا تھااور جو غریبوں کی مدد کرتا تھا۔ ستفنس کو بھی عدالت میں آنا پڑا۔
وکیل: ’’ستفنس نے خُدا کی بےعزتی کی ہے اور وہ باتیں کہی ہیں جو کہ قانون کے خلاف ہیں۔‘‘
انصاف کرنے والا: ’’کیا یہ الزام درست ہے؟‘‘
ہر کوئی ستفنس کی طرف دیکھنے لگا۔ اس کا چہرہ ایک فرشتے کی طرح چمکا۔ اپنے آپ کو بچانے کی بجائے وہ اُن کو یسوع کے بارے میں بتانے لگا۔
ستفنس: ’’خُدا کا بیٹا زمین پر آیا۔ تم نے اُسے صلیب پر چڑہا دیا۔ لیکن خُدا نے اُسے مردوں میں سے بھی زندہ کیا۔‘‘
عدالت میں بھی ستفنس مالک یسوع کا وفادار رہا۔ پھر اُس نے اوپر آسمان کی طرف دیکھا ور کہا:
ستفنس: ’’مَیں آسمان کو کھلا دیکھتا ہوں اور یسوع خُدا کے داہنے ہاتھ پر کھڑا ہے۔‘‘
ان الفاظ کے بعد غصے سے بھرے لوگ اُس پر ٹوٹ پڑے۔ اُنہوں نے اُسے مارا، گھسیٹ کر شہر سے باہر لے گئے اور پتھر برسائے۔ ستفنس پھر بھی قائم رہااور یسوع کا وفادار رہا۔ اُنہوں نے اِتنے پتھر برسائے کہ وہ مر گیا۔ مرنے سے پہلے، اُس نے دعا کی۔
ستفنس: ’’مالک یسوع، مَیں آسمان پر تیرے پاس آتا ہوں؛ اِ ن کے گناہ معاف کر۔‘‘
اپنے مقصد تک پہنچنے کا راستہ مشکل تھا۔ لیکن ستفنس وفادار رہا۔ اور اِس لیے، یسوع نے اُسے جلال کا تاج دیا۔ یسوع پر بھروسہ رکھنا اور وفادار رہنے میں ہی بھلائی ہے، مشکلات میں، نفرت پر ہی سب ختم نہیں ہو جاتا۔ ابھی سب سے بہتر آگے آنے والا ہے۔
لوگ: بیان کرنے والی، وکیل، انصاف کرنے والا، ستفنس
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی