Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 019 (Who is the true God 4)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

91. کون سچا خدا ہے۴


اخی اب بادشاہ کو ایلیاہ پر غصہ تھا۔

اخی اب: ’’نبی پر یہ الزام لگایا جائے کہ بہت عرصے سے اُس کی وجہ سے بارش نہیں ہوئی۔‘‘

اخی اب غصے سے چلّایا۔ کہا وہ یہ بھول گیا تھا کہ اِتنی بڑی خُشک سالی صرف اِس لیے ہوئی کیونکہ اُس نے خُدا کو چھوڑ دیا تھا؟

تین سال ہو چُکے تھے۔ تین سال بارش کا ایک بھی قطرہ نہ برسا۔ اور پھر ایلیاہ اخی اب بادشاہ کے پاس گیا۔

ایلیاہ: ’’اخی اب بادشاہ، اگر تو چاہتا ہے کہ دوبارہ بارش ہو، تو اپنی پوری قوم کو اِکٹھا کر اور سب کاہنوں کو بھی جو بعل کی پوجا کرتے ہیں؛ ہم سب کرمِل کی چوٹی پر ملیں گے۔ وہاں ہم دیکھیں گے کون اصل خُدا ہے: خُدا یا بعل۔‘‘

اخی اب نے ایلیاہ کی بات سُن لی۔

اگلی صبح، پوری قوم پہاڑ کی چوٹی پر چڑھی۔ کیا ہونے والا تھا؟ ایلیاہ نے لوگوں کو کہا:

ایلیاہ: ’’کب تک تم لوگ دو خیالوں میں کھوئے رہو گے؟ آج فیصلہ کرو کس کی پوجا کرو گے تم لوگ: خُداوند خُدا - یا پھر بعل۔‘‘

پوری قوم خاموش رہی۔ اُنہوں نے دیکھا کہ ایلیاہ نے مذبح بنایااور قُر بانی کےلیے جانور کو اُس پر لِٹایا۔ بعل کے نبیوں نے بھی ایسا ہی کیا۔

ایلیاہ: ’’رُکّو آگ مت جلانا! ہر کوئی اپنے خُدا سے دُعا کرے گا۔ اور جس کا خُدا آگ جلا دے گا وہی سچا خُدا ہوگا۔‘‘

بعل کے پوجاری جلدی سے بعل کو پُکارنے لگے۔ وہ گھنٹوں اُسے پکارتے رہے۔ لیکن آسمان سے کوئی جواب نہ آیا۔ ایلیاہ نے اُن کا مذاق اُڑایا:

ایلیاہ: ’’ہاہا۔ تم لوگوں کو اور زور سے پُکارنا ہوگا۔ ہو سکتا ہے تمہارا دیوتا سو رہا ہو یا پھر چھُٹی پر گیا ہو!‘‘

بہت ہی خاموشی چھا گئی جب ایلیاہ نے اپنے مذبح پر اور لکڑیوں پر پانی ڈالا۔ گیلی لکڑی تو جلتی نہی ہے، کیا جل سکتی ہے؟

ایلیاہ نے بہت ہی تیز آواز اور اپنے پورے دل سے دعا کی:

ایلیاہ: ’’خُدا وند خُدا، آج اپنے لوگوں کو دِکھا دے کہ تو ہی اِسرائیل کا خُدا ہےاور مَیں تیرا غُلام ہوں۔‘‘

واہ! اچانک آسمان سے آگ برسی اور برے کو جلا دیا، اور لکڑی، پتھروں اور تو اور پانی کو بھی! ہر چیز روشن ہو کر جلنے لگی۔ سب لوگوں نے یہ دیکھا اور حیران ہو کر آگے کو منہ کے بل گرے اور ایک ساتھ پُکارنے لگے:

قوم: ’’خُداوند وہی خُدا ہے! خُداوند ہوی خُدا ہے!‘‘

اب سب لوگوں کو سمجھ آگئی تھی، اور بعل کے سب پوجاریوں کو سزا مل گئی، اور اُن سب کو مرنا پڑا۔

خُداوند ہی خُدا ہے! ایک اور بار ایلیاہ نے خُدا سے دعا کیا اور کالے بادل آئے۔ اور پہلی بوند برسی۔ اور صرف زندہ خُدا کے ہی ذریعے سے پھرسے ایک بار بارش ہوئی۔


لوگ: بیان کرنے والی، اخی اب، ایلیاہ، قوم

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:18 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)