STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 170 (Halloween – without me 2)

Previous Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

071. ہالووین - میرے بغیر ۲


جین: ’’مجھے لگتا تھا کہ ہالووین ایک بہت ہی زبردست تہوار ہے اور وہ خوفناک چیزیں صرف تفریح کے لیے ہیں۔ لیکن جب مجھے احساس ہوا کہ اِس میں شیطان کی پوجہ کی جاتی ہے، تو مَیں نے اِسے چھوڑ دیا۔‘‘

جین اکیلی نہیں ہے جو اب ہالووین میں حصہ نہیں لیتی۔

کارل: ’’مَیں تو راکِش پیزے سے دور رہتا ہوں اور بھوت والے مکے سے بھی۔ مکڑی کے خون کا سوپ، اُف۔ یہ مجھے بیمار کرتا ہے۔‘‘

لڑکی: ’’انگریزی کی کلاس میں ہم نے صرف ہالووین کے بارے میں بات کی۔ میرے باپ نے اُستاد کو بتایا کہ اِس کا تعلق اندیکھی چیزوں سے ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ اندیکھی چیزیں بھی موجود ہیں۔ پھر مجھے اجاز ت تھی کہ مَیں کلاس میں سے چلی جاؤں۔‘‘

اور رالف کی کیوں کوئی خواہش نہیں تھی کہ ہالووین کو منائے؟

رالف: ’’مَیں خُدا پر ایمان رکھتا ہوں اور وہی کروں گا جو وہ کہے گا۔‘‘

اپنی بائبل میں یہ آیتیں پڑھیے اِستثنا ء ۸۱، آیت ۹:

رالف: ’’وہاں کی قوموں کی طرح مکروہ کام کرنے نا سیکھنا!‘‘

خُدا محبت ہے! وہ ہمیں آگاہ کرتاہے کیونکہ وہ ہمیں پیار کرتا ہے۔ اُس کے حکم اچھے ہیں۔ جو بھی اُس کی سنتا ہے وہ شیطان کے جال میں نہیں پھنستا۔

بَیٹی: ’’مَیں نہیں جانتی تھی کہ ہالووین کے پیچھے شیطان ہے۔ لیکن مَیں نے اِس بارے میں ایک اشتہار میں پڑھا۔ مَیں اِس کی وجہ سے بہت حیران ہوئی۔ اب مَیں ہر کسی کو اِس بارے میں آگاہ کرتی ہوں۔ اور مَیں وہ اِشتہار سکول میں اورنچی آواز میں پڑھتی ہوں۔ میری اُستانی نے مُجھے اِس بات کی اجازت دی ہوئی ہے۔ میرا یقین ہے مَیں اکیلی نہیں ہوں جو اِس بارے میں سیکھ رہی ہوں۔ لیکن میں اب یہ بھی کہتی ہوں: ہالووین - میرے بغیر! مجھے اُمید ہے بہت جلد اور لوگ بھی یہی بات کہیں گے۔ اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا کہ ہالووین شیطان کا جشن ہے، تو مَیں کبھی اِس کا حصہ نا بنی ہوتی۔‘‘

ہوسکتا ہے آپ کو بھی اِس بارے میں معلوم نا ہو اور آپ نے اِس میں حصہ لیا ہو۔ کیا آپ کو اِس کے بارے میں افسوس ہے؟ گھبرائیے مت۔ یسوع ہی فتح مند ہے! اُس سے دعا مانگیں، وہ آپ کی سنتا ہے۔ مثال کے طور پر، کہیے:

لڑکا: ’’خُداوند یسوع، مجھے پیار کرنے کےلیے شکریہ۔ مہربانی سے مجھے ہالووین میں حصہ لینے کے لیے معاف کر دیجیے۔ اب مَیں ایسا نہیں کروں گا۔ اب مَیں آپ کے لیے زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور آپ کا کلام پڑھنا چاہتا ہوں، یعنی بائبل۔ مَیں آپ پر ایمان رکھتا ہوں۔ میرے گناہوں کی خاطر مرنے کےلیے آپ کا شکریہ۔ آمین!‘‘

یسوع اِس طرح کی دعاؤں کا جواب ضرور دیتا ہے۔ وہ آپ کو معاف کرتا ہے کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ اور جب آپ اُسے اپنی زندگی میں آنے دیتے ہیں، تو وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔ وہ آپ کی حفاظت کرے گا۔

آپ وہی کیجیے جو بَیٹی نے کیا: دوسروں کو بھی بتائیے کہ ہالووین کے پیچھے کون ہے۔ ہو سکتا ہے وہ بھی یسوع پر ایمان لے آئیں اور کہیں: ہالووین – میرے بغیر!


لوگ: بیان کرنے والی، جین، کارل، لڑکی، رالف، بَیٹی، لڑکا

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:50 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)