STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 050 (Attention danger of an avalanche) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 05. خبردار برفانی طوفان کا خطرہسوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں میں ایک لڑکا اپنی بھیڑوں کی گلہ بانی کر رہا تھا۔ اُس کو پھول اور برف کے چمکدار تودے پسند تھے۔ ایک راہ گیر وہاں گھومتا پھرتا ایک چھوٹے پہاڑی راستے پر وہاں آپہنچا۔ راہ گیر: ’’آداب، آپ کا نام کیا ہے؟‘‘ ہنری: ’’آداب، مَیں ہنری ہوں۔‘‘ راہ گیر: ’’کیا آپ یہاں بالکل اکیلے ہیں؟‘‘ ہنری: ’’جی ہاں، میری چھٹیاں ہیں اور میں اپنے باپ کی بھیڑوں کی گلہ بانی کےلیے یہاں آیا ہوں۔‘‘ راہ گیر: ’’تو آپ چرواہے ہیں۔ کیا آپ اچھے چرواہے کو جانتے ہیں؟‘‘ ہنری: ’’نہیں، وہ کون ہے؟‘‘ راہ گیر: ’’خُداوند یسوع۔ بائبل میں یہ کہا گیا ہےکہ لوگ نافرمان بھیڑ کی طرح ہیں جو خوشی سے اپنے راستے پر چلے جاتے ہیں۔ اچھا چرواہا ہمیں ڈھونڈتا ہے۔ وہ ہمیں راستہ دکھانا چاہتا ہےاور ہمارا خیال رکھنا چاہتا ہےاور ایک دن ہمیں آسمان پر لے کرجاتا ہے۔‘‘ ہنری: ’’کیا وہ مجھے وہاں لے کر جائے گا جب میں مر جاؤں گا؟‘‘ راہ گیر: ’’جی ہاں، آپ کو صرف اُس کو اپنا چرواہا بننے کے لیے کہنا ہو گا۔‘‘ ہنری: ’’مَیں یہ اِسی وقت کرنا چاہوں گا۔‘‘ ہنری نے سادہ سی دعا کی۔ یہ دعا اُس کے دل سے نکلی۔ وہ یسوع کا ہونا چاہتا تھا۔ راہ گیر نے جانے سے پہلے ہنری کو کہا: راہ گیر: ’’اب سے ہمیشہ تک تمہارا تعلق اچھے چرواہے سے ہے۔ تم یہ کہہ سکتے ہو: خُداوند میرا چوپان ہے۔ دیکھو تم اپنی انگلیوں کو استعمال کر سکتے ہو اِس بائبل کی آیت کو بولنے کے لیے۔‘‘ ہنری نے آیت کو دہرایا اور ہر لفظ کے ساتھ اپنی ایک انگلی بائیں ہاتھ پر رکھی۔ اور اُس نے چوتھی اُنگلی کو زور سے رکھا اور کہا: ہنری: ’’خُداوند میرا چوپان ہے۔‘‘ اُس نے خوشی کے ساتھ اپنے والدین کو اِس بات کے بارے میں بتایا۔ اُس کی چھٹیاں ختم ہوئیں اور اُس کوپھر سے سکول جانا تھا۔ سردیاں آگئیں، اور سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں میں سردیاں بہت خوفناک بھی ہو سکتی تھیں۔ اکثر وہاں برف کے تودے گرنے کا خطرہ ہوتا تھا۔ ہنری برف کے اونچے اونچے تودوں میں سے گزر رہا تھا۔ اچانک اُسے گرج کا شور سنائی دیا۔ وہ بھاگنا چاہتا تھا، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ طوفان نے اُسے گھیر لیا اور برف کے بھاری ٹکڑوں نےاُسے نیچے دبا لیا۔ جب رات ہو گئی، اُس کے والدین کو اُس کی فکر ہوئی۔ اُنہوں نے کئی گھنٹوں تک اُسے تلاش کیا۔ آخر جب اُنہوں نے اُسے ڈھوند لیا، اُنہوں نے دیکھا کہ اُس نے اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی زور سے دبا رکھی سے۔ جب ہنری مر رہا تھا اُس وقت وہ اپنے اچھے چرواہے کو یادکر رہا تھا۔ اُس کے والدین بہت دُکھی تھے۔ لیکن اُنہیں اِس بات کو جان کر تسلی ہوئی کہ ہنری کو ایک دن دوبارہ آسمان پر ملیں گے۔ اُس دن جب وہ ہمیشہ کے لیے اچھے چرواہے کے ساتھ ہوں گے۔ کیا آپ بھی یہ کہہ سکتے ہیں: خُداوند میرا چوپان ہے؟ لوگ: بیان کرنے والی، راہ گیر، ہنری جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |