Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 007 (On the winner’s side)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
7. فاتح کی طرف
فلسطی ایک بار پھر سے اسرائیلیوں سے جنگ کرنے آئے۔ داؤد کے بڑے بھائی جنگ میں سب سے آگے تھے۔ داؤد کا کام یہ تھا کہ وہ اپنے بھائیوں کے لیے کھانا لائے اور اُن کا خیال رکھے کہ وہ ٹھیک ہیں کہ نہیں۔ جب وہ جنگ کے میدان میں آیا اُس نے ایک بہت ہی بڑے اور اونچے آدمی کو دیکھا - تقریباً دس فُٹ اُونچے آدمی کو! - وہ اُن کا دشمن تھا۔ اُس کا نام جاتی جولیت تھا۔ وہ اسرائیلیوں کو للکار رہا تھا اور اُن پر لعنت کر رہا تھا۔ اسرائیل کے سارے فوجی اور ساؤل بادشاہ بھی اُس سے ڈر رہا تھا۔
کیا وہ بھول چُکے تھے کہ خُدا سب سے طاقت وَر ہے؟
جاتی جولیت: ’’ارے او گونگے اسرائیلیو! تم ڈر رہے ہو ہاہاہا! مَیں تمہار ا مزیدار کھا نا بناؤں گا پرندوں کےلیے۔ تمہارا خُدا بھی تمہاری مدد نہیں کر سکے گا۔ مَیں اُس سے بھی زیادہ طاقت والا ہوں۔‘‘
داؤد: ’’کیا تُم سب نے یہ سُنا؟ وہ خُدا کا بھی مذاق اُڑا رہا ہے! کیا تم سب اُسے یہ سب کرتے رہنے دو گے؟‘‘
اُس فلسطی کے اِس طرح سے بے عزتی کرنے پر داؤد کو دُکھ ہوا۔ یہ ایک الگ بات تھی کہ اسرائیلیوں کا مذاق اُڑایا جارہا تھا لیکن یہ بات بڑی تھی کہ خُدا کا بھی مذاق اُڑایا جا رہا تھا۔ وہ کچھ زیادہ ہی بول گیا!
داؤد جلدی سے ساؤل بادشاہ کے پاس گیااور اُس کو بتایا کہ مَیں جاتی جولیت سے لڑوں گا۔
داؤد سنجیدہ تھا۔ اُس نے اپنی چھڑی لی اور اپنا گوپیا بھی لیا اور جاتی جولیت کی طرف چل پڑا۔
خُدا طاقت والا ہے-جس نے اُس کو ہمت دی۔
بہت سے فوجیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا جب اُنہوں نے ایک چرواہے کو دیکھا؛ اُنہوں نے حیران ہوتے ہوئے اپنی سانس روک لی۔
جاتی جولیت نزدیک آتا گیا۔
جاتی جولیت: ’’کیا مَیں ایک کُتا ہوں کہ تُو ایک چھڑی لے کر میرے سامنے آ رہا ہے؟ کیا تُو یہ سوچ رہا ہے کہ تیرا خُدا تیری حفاظت کرے گا؟ ہاہاہا مَیں تیرے خُدا سے بھی زیادہ طاقت ور ہوں۔ مَیں تجھے مار دوں گا۔‘‘
داؤد: ’’تُو مجھ سے لڑنے ایک تلوار اور نیزہ لے کر آیا ہے، لیکن مَیں تیرا مقابلہ خُداکا زبردست نام لے کر کروں گا، جس پر تُو نے لعنت کی ہے۔ وہ تجھ سے زیادہ زور والا ہے! مَیں تجھے ہرا دوں گا اور ساری دنیا دیکھے گی کہ اسرائیل زندہ خُدا کی خدمت کرتا ہے۔‘‘
داؤد نے اپنا گوپیا لیا، اور اُسے گھُمایا۔۔۔۔۔۔ (گوپیے کی آواز)۔
جاتی جولیت: ’’آآآآآآہ!‘‘ (حادثے کا شور)
داؤد کے گوپیے سے نکلا پتھر سیدھا جاتی جولیت کے سر میں لگا، وہ زمین پر گِر گیا، اور مر گیا۔
کیا یہ اچھا تھا کہ جاتی جولیت نے خُدا پر لعنت کی تھی؟ آخر پر کون زیادہ طاقت ور تھا؟
خُدا سب سے زیادہ طاقت ور ہے!
لوگ: بیان کرنے والی، جاتی جولیت، داؤد
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی