STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 005 (God loves you)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

5. خدا آپ سے پیار کرتا ہے


سلام! یہ اچھی بات ہے کہ آپ سُن رہے ہیں! خوش آمدید!

آج آپ خُوش ہیں یا اُداس ہیں؟ آپ اکیلا محسوس کرتے ہیں یا آپ کو ڈر لگتا ہے؟ آپ ٹھیک ہیں یا بیمار؟

مُجھے نہیں پتا کہ آپ کیسے ہیں، لیکن میرے پا س آپ کو بتانے کے لیے ایک مزیدار بات ہے: خُدا آپ کو پیار کرتا ہے! آپ جیسے بھی ہیں وہ آپ کو پیار کرتا ہے! جب زندہ خُدا نے زمین اور آسمان کو بنایا، وہ اُس وقت آپ کے بارے میں بھی سوچ رہا تھا۔ وہ آپ کے لیے بہت خوش تھاجب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

(یہاں پر خدا کے پیار کے بارے میں گیت شامل کریں یا پھر کوئی لڑکا یا لڑکی اُسے پڑھ دے بُلند آواز کے ساتھ اور پسِ پردہ ساز بھی بجائے جائیں)

گیت:

یسوع چھوٹے بچوں کو پیار کرتا ہے، دنیا کے سب بچوں کو!
سُرخ اور پیلے ، کالے اور گورے،
وہ سب اُسکی نظر میں قیمتی ہیں!
یسوع دنیا کے بچوں کو پیار کرتا ہے!

یسوع نے سب بچوں کی خاطر اپنی جان قُربان کی، دنیا کے سب بچوں کی خاطر
سُرخ اور پیلے، کالے اور گورے،
وہ سب اُسکی نظر میں قیمتی ہیں!
یسوع نے دنیا کے سب بچوں کی خاطر اپنی جان دی!

یسوع دنیا میں ہر کسی کو پیار کرتاہے- بڑے اور چھوٹوں کو۔ اِس لیے اُس کے پاس ہر ایک کے لیے ایک عجیب تحفہ ہے۔ ہم نے اِ س کے بارے میں بائبل میں پڑھا ہے:

’’کیونکہ خُدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیاتاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا ۳ : ۶۱)۔

خدا کا پیار بہت بھلا ہے۔ اُس نے زمین پر اپنا بیٹا بھیجا تاکہ وہ ہمارے گُناہوں کے لیے اپنی جان دے سکے۔یسوع کو دفن کر دیا گیا تھا، لیکن تین دِن بعد ، خُداوند یسوع موت پر فتح پا کر جی اُٹھا۔ اور اب وہ آپ کو بُلاتا ہے کہ مُجھ خداوند یسوع پر ایمان لاؤ جو آپ کو بچا سکتا ہے اور خُدا پر بھی۔

خُدا کی آواز: ’’مَیں نے تُجھ سے ابدی محبت رکھی اِس لیے میں نے اپنی شفقت تجھ پر بڑھائی‘‘ (یرمیاہ ۱۳: ۳)۔

کیا آپ یسوع کا بُلاوا قبول کریں گے؟ آپ کو خوشی مِلے گی اور آپ کو اب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔خُدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ اُس کا پیار کبھی ختم نہیں ہوتا۔ کیا آپ کے دوست یہ بات جانتے ہیں؟ اُن کو بھی بتائیں کہ خُدا اُ ن کو بھی پیار کرتا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی ، خُدا کی آواز

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 08:06 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)