STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 005 (God loves you) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 5. خدا آپ سے پیار کرتا ہےسلام! یہ اچھی بات ہے کہ آپ سُن رہے ہیں! خوش آمدید! آج آپ خُوش ہیں یا اُداس ہیں؟ آپ اکیلا محسوس کرتے ہیں یا آپ کو ڈر لگتا ہے؟ آپ ٹھیک ہیں یا بیمار؟ مُجھے نہیں پتا کہ آپ کیسے ہیں، لیکن میرے پا س آپ کو بتانے کے لیے ایک مزیدار بات ہے: خُدا آپ کو پیار کرتا ہے! آپ جیسے بھی ہیں وہ آپ کو پیار کرتا ہے! جب زندہ خُدا نے زمین اور آسمان کو بنایا، وہ اُس وقت آپ کے بارے میں بھی سوچ رہا تھا۔ وہ آپ کے لیے بہت خوش تھاجب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ (یہاں پر خدا کے پیار کے بارے میں گیت شامل کریں یا پھر کوئی لڑکا یا لڑکی اُسے پڑھ دے بُلند آواز کے ساتھ اور پسِ پردہ ساز بھی بجائے جائیں) گیت: یسوع چھوٹے بچوں کو پیار کرتا ہے، دنیا کے سب بچوں کو! یسوع نے سب بچوں کی خاطر اپنی جان قُربان کی، دنیا کے سب بچوں کی خاطر یسوع دنیا میں ہر کسی کو پیار کرتاہے- بڑے اور چھوٹوں کو۔ اِس لیے اُس کے پاس ہر ایک کے لیے ایک عجیب تحفہ ہے۔ ہم نے اِ س کے بارے میں بائبل میں پڑھا ہے: ’’کیونکہ خُدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیاتاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا ۳ : ۶۱)۔ خدا کا پیار بہت بھلا ہے۔ اُس نے زمین پر اپنا بیٹا بھیجا تاکہ وہ ہمارے گُناہوں کے لیے اپنی جان دے سکے۔یسوع کو دفن کر دیا گیا تھا، لیکن تین دِن بعد ، خُداوند یسوع موت پر فتح پا کر جی اُٹھا۔ اور اب وہ آپ کو بُلاتا ہے کہ مُجھ خداوند یسوع پر ایمان لاؤ جو آپ کو بچا سکتا ہے اور خُدا پر بھی۔ خُدا کی آواز: ’’مَیں نے تُجھ سے ابدی محبت رکھی اِس لیے میں نے اپنی شفقت تجھ پر بڑھائی‘‘ (یرمیاہ ۱۳: ۳)۔ کیا آپ یسوع کا بُلاوا قبول کریں گے؟ آپ کو خوشی مِلے گی اور آپ کو اب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔خُدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ اُس کا پیار کبھی ختم نہیں ہوتا۔ کیا آپ کے دوست یہ بات جانتے ہیں؟ اُن کو بھی بتائیں کہ خُدا اُ ن کو بھی پیار کرتا ہے۔ لوگ: بیان کرنے والی ، خُدا کی آواز جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |