Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 161 (Can the dead live 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

161. کیا مُردہ زندہ رہ سکتا ہے ۲


اگر یسوع آپ کی دعا کا ایسا جواب نا دے جیسا آپ اُسے کرنے کو کہتے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟ کیا آپ کو اُس پر غصہ آئے گا یا پھر آپ اُس سے دعا مانگنا ہی چھوڑ دیں گے؟

مارتھا کا بھائی مر گیا پھر بھی اُس نے ایسا کچھ نا کیا۔ جب آخر کار یسوع آگیا، تو کچھ وقت ہوا تھا کہ لعزر کو پہلے ہی دفن کر دیا جا چکا تھا۔

مارتھا: ’’یسوع اگر آپ پہلے آگئے ہوتے، تو میرا بھائی نا مرا ہوتا۔‘‘

یسوع: ’’لعزر دوبارہ جی اُ ٹھے گا۔‘‘

مارتھا: ’’مَیں جانتی ہوں کہ وہ پھر سے جی اُٹھے گاقیامت کےوقت آخری روز جب خُدا ہر کسی کو زندہ کر دے گا۔‘‘

یسوع: ’’موت اور زندگی تو مَیں ہوں۔ جو بھی مجھ پر ایمان لاتا ہے خواہ وہ مر بھی جائے تو بھی جیتارہے گا۔ کیا تم اِس بات پر یقین رکھتی ہو؟‘‘

مارتھا: ’’یسوع پر بھروسہ رکھنا سب سے اچھا کام ہے۔ اگر چہ آپ کو اکثر اِس کی سمجھ نا بھی آئے تو بھی، یسوع پر بھروسہ رکھنا سب سے اچھا کام ہے۔‘‘

مارتھا بھاگ کر گھر گئی۔

مارتھا: ’’مریم، یسوع تمہارا انتظار کر رہا ہے۔‘‘

(پیروں کے بھاگنے کی آواز) وہ یہ نہیں سمجھی تھی کہ اُس کے بھائی کو مرنا پڑا۔

وہ اپنی آنکھوں میں آنسو لیے بھاگ کر یسوع کے پاس گئی۔

مریم: ’’یسوع، اگر آپ یہاں پر ہوتے، تو لعزر نا مرا ہوتا۔‘‘

یسوع: ’’تم نے اُسے کہاں دفن کیا ہے؟‘‘

مریم: ’’میرے ساتھ آئیے مَیں آپ کو دکھاتی ہوں۔‘‘

بہت سے لوگ جو ماتم کرنے آئے تھے وہ اُن کے ساتھ اُس قبر پر گئے جس کو ایک بڑے پتھر سے بند کر دیا گیا تھا۔

اور وہاں پر یسوع بھی رو پڑا۔

آدمی: ’’وہ رو رہا ہے۔ وہ اُسے بہت پیار کرتا تھا۔‘‘

آدمی: ’’تو پھر اِس نے اُسے مرنے کیوں دیا؟‘‘

یسوع: ’’پتھر کو ہٹا دو۔‘‘

مارتھا ڈری ہوئی تھی۔

مارتھا: ’’خُداوند، وہ چار دن پہلے مر چکا ہے۔ اِس میں بدبو ہوگی۔‘‘

یسوع: ’’مارتھا، اگر تم مجھ پر یقین رکھتی ہو، تو تم خُداوند کا جلال دیکھو گی۔‘‘

یسوع پر بھروسہ رکھنا سب سے اچھا کام ہے، اگر چہ کتنا ہی بُرا کیوں نا ہو رہا ہو۔

بلکہ اگر آپ کو اُس کی سمجھ نا بھی آرہی ہو، تب بھی یسوع پر یقین رکھنا سب سے اچھا کام ہے۔

آدمیوں نے پتھر کو پیچھے ہٹایا۔ تب یسوع نے اوپر دیکھا۔

یسوع: ’’خُداوند، تو ہمیشہ میری دعا کو سنتا ہے۔ لعزر! باہر نکل آ!‘‘

معجزہ ہو گیا۔ مرا ہوا آدمی قبر سے باہر نکل آیا!

بہت سے لوگ جنہوں نے یہ دیکھا یسوع پر ایمان لے آئے۔ یسوع پر بھروسہ رکھنا سب سے اچھا کام ہے، کچھ بھی ہو رہا ہو بے فکر ہو جائیے۔ کیا آپ یسوع پر یقین رکھتے ہیں؟


لوگ: بیان کرنے والی، مارتھا، یسوع، مریم، دوآدمی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on September 14, 2023, at 10:06 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)