Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 103 (The voice of the unseen 3)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

301. نظر نا آنے والے کی آواز ۳


پوشیدہ راز والی جلتی ہوئی جھاڑی (آگ کے جلنے کی آواز)۔ آگ تو بھڑکی ہوئی تھی لیکن وہ جل نہیں رہی تھی۔ موسٰی آہستہ آہستہ چل کر قریب گیا۔ وہ کسی بھی قیمت پر اِس راز کو سمجھنا چاہتا تھا۔

موسٰی: ’’یہ تو بہت ہی عجیب ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جھاڑی جل بھی نہیں رہی؟‘‘

خُدا: ’’موسٰی! موسٰی!‘‘

کسی نے اُس کا نام پُکارا۔ لیکن دور دور تک کوئی بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔

خُدا: ’’موسٰی!‘‘

موسٰی: ’’ہاں۔ مَیں یہیں ہوں۔‘‘

خُدا: ’’قریب آ۔ اپنا جوتا اُتار دے۔ کیونکہ جس جگہ تو کھڑا ہے وہ پاک سے۔ مَیں تیرا خُدا ہوں، جس پر تیرے باپ کا ایمان تھا۔‘‘

موسٰی حیران رہ گیا۔ خُدا وہاں موجود تھا! جلتی ہوئی جھاڑی کے بیچ میں۔موسٰی سے اور نہ دیکھا گیا۔ اُس نے اپنے کپڑوں سے اپنے منہ کو چھِپا لیا۔ اُسے خُدا وند کی آواز بالکل صاف سنائی دی۔

خُدا: ’’مَیں نے مصر میں دکھ دیکھا ہے جو فرعون میرے لوگوں کو دے رہا ہے۔ مَیں نے مدد کے لیےان کی پکاریں سنی ہیں۔ اب مَیں اُنہیں آزاد کرانے والا ہوں اور اُنہیں ایک بہت اچھے ملک میں لے جاؤں گا۔ موسٰی، مجھے تیری ضرورت ہے۔ تو فرعون کے پاس جا اور میرے لوگوں کو غلامی سے آزاد کرا۔‘‘

موسٰی: ’’مَیں؟ مَیں ہی کیوں؟ مَیں یہ نہیں کر سکتا۔‘‘

موسٰی کے پاس سو قسم کے بہانے تھے۔ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ خُدا اُسے استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن خُدا اِس کے بارے میں بہت سنجیدہ تھا۔

موسٰی لاکھوں لوگوں کو غلامی سے آزاد کرانے والا تھا۔

آپ کے اور میرے پاس بھی ایک چھڑانے والا ہے۔ کیا آپ یہ جانتے ہیں؟

جی بالکل، ہم مصر میں غلام نہیں ہیں۔ لیکن کوئی ایک ایسا ہے جو ہمیں گناہ کی طرف لے جاتا ہے۔ شیطان۔ وہ لوگوں کو غلامی میں لے کر جاتا ہے اور اُنہیں آزاد نہیں ہونے دینا چاہتا۔ لیکن یسوع ہمارا مظبوط چھڑانے والا ہے۔ اُس نے شیطان پر فتح پائی۔

یسوع پر ایمان ہمیں آزاد کرا سکتا ہے۔ مَیں آپ کے لیے یہی خواہش کرتی ہوں۔

خُدا ہمیں آزاد کرانا چاہتا ہے۔ اِسی لیے اُس نے یسوع کو ہمارے پاس بھیجا اور موسٰی کو مصر بھیجا۔

خُدا نے موسٰی کو اُس کے اُس کے مقرر کردہ کام کےلیے مظبوطی بخشی اور اُسے معجزےکرنے کےلیے طاقت بخشی۔ لیکن سب سے اچھا تحفہ اُس کا وعدہ تھا۔

خُدا نے کہا: ’’موسٰی، ڈر مت۔ مَیں تیرے ساتھ جاؤں گا اور تیری مدد کروں گا۔ تیرا بھائی بھی تیرے ساتھ جائے گا۔ وہ پہلے سے ہی راستے پر چل پڑا ہے۔ اُٹھ کھڑا ہو اور جا۔‘‘

خُدا موسٰی کے ساتھ گیا۔ یہی کافی تھا۔

کیا موسٰی اِسرائیلیوں کو آزاد کرانے اور اُنہیں مصر سے نکالنے میں کامیاب ہوا؟


لوگ: بیان کرنےوالی، موسٰی، خُدا

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 01:46 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)