STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 167 (Super idea, Aunt Margret 5)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

761. زبر دست خیال، ماگریٹ خالہ ۵


روتھ اور فلپ نے ٹیری کے لیے تحفوں کو لپیٹا اور لے گئے۔ اُ ن کا بیمار دوست بہت حیران ہوگا۔

جنگل کے راستے کے بیچ میں وہ ٹیری کی والدہ سے ملے۔ وہ رو رہی تھیں۔ روتھ نے اُن کو تسلی دینے کی کوشش کی، اور اُنہیں یسوع کے بارے میں بتانے کی کوشش کی، جو اچھا چرواہا ہے، جو اُن کو ڈھونڈ رہا ہے اور اُ ن کی مدد کرے گا کیونکہ وہ اُن کو پیار کرتا ہے۔

فلپ: ’’ہم آپ کے لیے بھی کچھ لے کر آئے ہیں (پیسوں کی آواز)۔ ہمارے پاس یہی کچھ ہے۔ آپ ٹیری کے لیے اِس سے دودھ خرید سکتی ہیں۔‘‘

والدہ: ’’بہت بہت شکریہ، تم بہت اچھے ہو۔ جاؤ، ٹیری تمہارا انتظار کر رہا ہے۔‘‘

(قدموں کی آواز)

فلپ: ’’روتھ تمہیں مجھ پر غصہ تو نہیں آ رہا کیونکہ مَیں نے سارے پیسے دے دیے ہیں؟‘‘

روتھ: ’’نہیں، اچھے چرواہے نے بھی اپنی پوری زندگی قربان کر دی جب اُس نے صلیب پر اپنی جان دی۔تاکہ ہم مشکل میں نا رہیں۔‘‘

ٹیری اپنے تحفوں سے خوش تھا۔لیکن وہ پہلے سے بھی زیادہ اُداس تھا۔

ٹیری: ’’ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اب وہ میرے لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ مَیں چاہتا ہوں کہ مر جاؤں۔‘‘

فلپ اور روتھ نے اپنے آپ سے یہ پوچھنا شروع کر دیا کہ اگر خُدا نے اُن دعاؤں کا جواب دیا تھا۔ تو پھر اُس نے معجزہ کیوں نہیں کیا؟

وہ اُداس ہو کر گھر آگئے۔ ماگریٹ خالہ نے بڑے اچھی طرح مہمانوں کے کمرے کی صفائی کی ہوئی تھی۔

ماگریٹ خالہ: ’’تمہارا کیا خیال ہے اگر ہم ٹیری اور اُس کی امی کو اپنے ساتھ رہنے دیں؟‘‘

روتھ: ’’واہ! یہ تو بہت اچھی بات ہوگی۔‘‘

ٹیری کو ایک ایمبولینس میں گھر لایا گیا۔ اُسے اپنا کمرہ پسند تھا۔ اُس کا بستر کھڑکی کےپاس تھا۔

ٹیری: ’’یہ بہت اچھا ہے۔‘‘

پھر اُس نے دیوار پر لگی اُس تصویر کو دیکھا۔ یسوع، اچھا چرواہا، اُس نے اپنی کھوئی ہوئی بھیڑ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

ٹیری: ’’روتھ، مجھے ایک تصویر چاہیے جس میں چرواہے نے اپنی بھیڑ کو اپنے ہاتھوں میں اُٹھایا ہوا ہے جو اُسے مل گئی ہے۔‘‘

پادری روبنجر اُس کے لیے ایک تصویر لے آئے۔ تصویر میں بہت سی بھیڑیں تھیں۔ یسوع چل کر گیا اور بھیڑ کو اپنے ہاتھوں میں اُٹھا کر لے آیا۔

ٹیری: ’’یہ اِس کو کہاں لے کر جا رہا ہے؟‘‘

پادری: ’’گھر۔‘‘

ٹیری: ’’وہ کہاں ہے؟‘‘

پادری: ’’وہاں جہاں یسوع رہتا ہے۔ وہاں جہاں رونا نہیں ہے، اور درد بھی نہیں ہے۔‘‘

ٹیری: ’’درد نہیں ہے؟ کیا ہر کوئی وہاں جائے گا؟‘‘

پادری: ’’ہر کوئی جو اچھے چرواہے کے ساتھ تعلق رکھے گا۔‘‘

ٹیری: ’’مَیں اُس کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتا ہوں اور اُس کے پاس جانا چاہتا ہوں۔‘‘

ٹیری نے دعا کی اور تصویر کو مظبوطی اپنے ہاتھوں میں پکڑے رکھا۔ اور پھر وہ سو گیا۔

لیکن آدھی رات کو گھر کے اندر تمام قدموں سے کیا مُرا د ہے؟

مَیں آپ کو اگلے ڈرامے میں اِس کا جواب دوں گی۔


لوگ: بیان کرنے والی، فلپ، روتھ، والدہ، ٹیری، پادری، ماگریٹ خالہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:39 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)