Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 064 (On the run)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
46. بھاگتے ہوئے
یہ کمال کی بات ہے کہ آپ اِ س وقت سن رہے ہیں! کیا آپ نے کبھی اچھا کرسمس منایا ہے؟
پوری دنیا میں بہت سے لوگ کرسمس کا جشن مناتے ہیں اور خو ش ہوتے ہیں کہ یسوع، ابدی بادشاہ پیداہوا تھا۔
لیکن ۰۰۰۲ سال پہلے ایک شخص پھر بھی خوش نہیں تھا۔ ہیرودیس بادشاہ۔ اُسے اپنا تخت کھو جانے کا ڈر تھا۔ اور اِسی وجہ سے وہ بچے یسوع کو جلد سے جلد مار دینا چاہتا تھا جب اُس نے مجوسیوں سے سنا کہ یسوع کہاں ہے۔
لیکن مجوسی یروشلیم کو واپس نا آئے۔ کیونکہ خُدا نے خواب میں اُنہیں کچھ اور کرنے کو کہہ دیا تھا۔
خُدا نے کہا: ’’ہیرودیس بادشاہ کے پاس واپس مت جانا۔ جب تم اپنے ملک واپس جاؤ تو کوئی دوسرا راستہ اپنانا۔‘‘
اور اُنہوں نےویسا ہی کیا۔ جو بھی یسوع کو خود جانتا ہے وہ خوشی سے اُس کی بات مانتا ہے۔ وہ دوسرے راستے سے اپنے گھر کو گئے۔ خطرہ ابھی تک وہیں کا وہیں موجود تھا۔ اِسلیے خُدا نے یوسف کو خواب میں بتا یا کہ اُسے کیا کرنا چاہیے۔
خُدا نے کہا: ’’اُٹھ! بچے کو اور اپنی بیوی کو لے اور مصر کو بھاگ جا۔ اور وہیں رہنا جب تک مَیں تجھے واپس آنے کےلیے نا کہوں۔ ہیرودیس وہ سب کچھ کرے گا جس سے کہ وہ اِس بچے کو مار سکے۔‘‘
یوسف خُدا سے پیار کرتا تھا اور اُس نے جلدی سے خدا کے حکم پر عمل کیا۔
کیا آپ بھی اُس کی بات سنتے ہیں جب وہ آپ کو کچھ کرنے کو کہتا ہے؟
آدھی رات کے وقت یوسف اُٹھا اور مریم اور چھوٹے بچے یسوع کو لے کر مصر کو بھاگ گیا۔ اور اُسی وقت کے دوران چونکہ ہیرودیس نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ مجوسی اُس کےپاس واپس نہیں آئے۔ تو غصے میں آ کر اُس نے ایک بہت برا حکم جاری کر دیا۔
ہیرودیس: ’’اُن سب بچوں کو مار دو جو دوسال سے کم عمر کے ہیں۔ بیت لحم اور اُس کے آس پاس کےسب علاقوں میں ابھی کے ابھی اِس حکم پر عمل ہو جانا چاہیے۔‘‘
کیا ہیرودیس پاگل ہو گیا تھا؟ اِس حکم کی وجہ سے اُس نے ہر طرف دکھ ہی دکھ پھیلا دیا۔
لیکن پھر بھی اُسے بچہ یسوع نا ملا۔ وہ یسوع کو کوئی نقصان نا پہنچا سکا۔
جب یسوع تین سال کا ہونے والا تھا، تو اُس سے نفرت کرنے والا بادشاہ مر گیا۔ ایک فرشتے نے یہ بات یوسف کو خواب میں بتادی۔
خُدا نے کہا: ’’اُٹھ بچے اور اُس کی ماں کو لے کر اسرائیل چلا جا۔ بچے کو جتنے لوگ مارنا چاہتے تھے وہ سب مر چکے ہیں۔‘‘
خُدا کو یہ بات یوسف کو دو دفعہ نا بتانی پڑی۔ یوسف نے خُدا کی بات پر یقین کیا اور اُسے مانا۔ وہ بچے اور مریم کو لے کر واپس اپنے گھر چلا گیا۔
اور وہاں اسرائیل کے چھوٹے قصبے ناصرت میں یسوع کی پرورش ہوئی اور وہ بڑا ہو گیا، بالکل ویسے ہی جیسے خُدانے پہلے سے کہا ہوا تھا۔
لوگ: بیان کرنے والی، خُدا کی آواز، ہیرودیس
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی