STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 139 (The King’s invitation 2) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 931. بادشاہ کی دعوت ۲بادشاہ کا رتھ گلیوں سے گُزر رہا تھا۔ پردوں کو پیچھے ہٹایا گیا اور کھڑکیوں کو کھولا گیا۔ حیرانی سے لوگ دیکھ رہے تھے کہ کیا ہونے ولا ہے۔ عورت: ’’بادشاہ کا پیغام لانے والے لُودبار میں؟ بڑی عجیب بات ہے!‘‘ پڑوسی: ’’وہ کسے ملنے آئے ہیں؟ ممکن ہے سردار کو؟‘‘ اُن کی حیرانی اور بڑھی جب شاہی سواری سیدھے جا کر اُس گھر کے آگے جا کر رُکی جس میں مفیبوست رہتا تھا۔ داؤد بادشاہ نے اُنہیں بُلایا تھا۔ مفیبوست کو یقین نہیں ہو رہا تھا۔ وہ جو لنگڑا تھا اور باہر سے رہنے آیا تھا بادشاہ نے خود اُسے بُلا یا تھا! یہ تو بہت بڑی بات ہو گئی۔ آپ کو فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بھی بُلایا ہے۔ اُس راستباز بادشاہ نے جو ابدی ہے، وہ آپ کو بُلاتا ہے۔ یسوع، بادشاہوں کا بادشاہ! مفیبوست نے جو کیا وہی کیجیے آپ بھی بلاوے کو قبول کیجیے، حالانکہ آپ کوئی بڑے خاص شخص نہیں ہیں اور آپ کو اپنا آپ بے کار لگتا ہے۔ اُس لنگڑے لڑکے کو بادشاہ کے پاس لایا گیا۔ داؤد: ’’مفیبوست، ڈر مت۔ مَیں تجھ پر مہربانی کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ مفیبوست: ’’لیکن مَیں اِس کے قابل نہیں ہوں۔‘‘ داؤد: ’’مَیں تجھے زمین دے رہا ہوں۔ میرے نوکر وہاں فصل اُگائیں گے اور کاٹیں گے۔ اور وہ سب تیری ہوگی۔‘‘ داؤد بادشاہ نےمفیبوست کی دعوت میں اضافہ کیا اور اُسے تحفے بھی دیے۔ یسوع، جو کہ ابدی بادشاہ ہےآپ کوبُلاتا ہے اور آپ کے ماں باپ کو بھی دعوت دیتاہے۔ اُس کے تحفے بہت قیمتی ہیں: معافی، خوشی، اطمینان، ہمیشہ کی زندگی۔۔۔۔۔۔ اُتنے کہ مَیں بیان نہیں کر سکتی۔ مسیح کے پاس آئیےاور اُس سے برکت لیجیے۔ مفیبوست کو دوبارہ کبھی افسوس نا کرنا پڑا کیونکہ اُس نے بادشاہ کا بلاوا قبول کیا تھااور اُس کی مہربانی۔ اور ابھی تو اِس سے بہتر اور آگے آنے کو تھا۔ داؤد: ’’مفیبوست، مَیں چاہتا ہوں تو میرےساتھ آکر رہے۔‘‘ بالکل ایسے ہی یسوع چاہتا ہے، وہ عجیب بادشاہ۔ وہ یہ نہیں چاہتا کہ آپ صرف اِتوار کو ہی اُس کو ملنے جائیں، بلکہ ہر دن۔ کیا آپ بھی یہ چاہتے ہیں؟ کہ آپ ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں اور اپنے دل میں اور اپنے خیالوں میں؟ یسوع آپ کی زندگی کی زیادہ اچھی راہنمائی کر سکتا ہے۔ مَیں اُس سے بہتر کسی بادشاہ کو نہیں جانتی۔داؤد بادشاہ کے بلاوے نے مفیبوست کی زندگی کو مکمل تبدیل کر کہ رکھ دیا۔ خُداوند یسوع کی بلاہٹ بھی آپ کی زندگی کو مکمل تبدیل کر دے گی۔ یسو ع آپ کو بلاتا ہے اور آپ پر مہربانی کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ اُس کی دعوت قبول کیجیے۔ آپ جب دعا کریں تو آپ اُسے اپنا جواب دے سکتے ہیں۔ بادشاہ یسوع آپ کی سنتا ہے۔ لوگ: ’’بیا ن کرنے والی، عورت، پڑوشی، داؤد، مفیبوست جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |