Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 138 (An awful accident 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

831. ایک بہت برا حادثہ ۱


شہر میں پریشانی تھی۔ کوئی ہنس نہیں رہا تھا کوئی گا نہیں رہا تھا۔ ہر کوئی ڈرا ہوا تھا۔

نانی: ’’اُمید ہے یہ خوفناک جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔‘‘

عورت: ’’کیا ساؤل بادشاہ دشمنوں کو ہرا پائے گا۔‘‘

سب سے پہلے پہرے داروں نے بھاگنے والے شخص کو دیکھا۔ وہ پہلی قطاروں میں سے خبر لایا تھا۔ کوئی بھی اُس کے چہرے کو دیکھ کر یہ بتا سکتا تھا کہ وہ کوئی اچھی خبر نہیں لایا تھا۔

پیغام لانے والا: ’’دشمنوں نے ہماری پہلی قطاروں کو برباد کر دیا ہے۔ بادشاہ ساؤل اور شہزادہ یونتن شہید ہو گئے ہیں۔ بھاگو! اپنی اپنی جان بچاؤ!‘‘

ہر کوئی خوفزدہ ہوا اور بہت سے لوگ شہر سے بھاگ گئے۔

کتنا بُرا دن تھا! خاص طور پر مفیبوست کے لیے۔ ویسے تو وہ بانچ سال کا تھا، لیکن اُسے سب سمجھ آ رہا تھا۔ اُس کا باپ، شہزادہ یونتن مر چُکا تھا۔

اُس کا باپ اب کبھی گھر نہیں آئے گا اور آ کر اُسے اپنے ہاتھوں میں اُٹھا نہیں سکے گا۔ اُس کا باپ اب کبھی اُسے اپنے ساتھ تیر اندازی کے لیے نہیں لے کر جا سکے گا اور ناہی اُسے کہانیاں سُنا سکے گا۔ مفیبوست رو یا۔

اُس کی نانی نے اُس کی دیکھ بھال کی۔

نانی: ’’مفیبوست آؤ ہمیں یہاں سے جانا ہوگا۔ ہم اوروقت ضائع نہیں کر سکتے۔‘‘

اُنہوں نے جلد ہی وہ جگہ چھوڑ دی اور اُس کے بعد یہ ہوا۔

مفیبوست: ’’آہ! ارے، میرا پاؤں!‘‘

مفیبوست اِتنی بُری طرح گِرا کہ اب وہ اور نہیں چل سکتا تھا۔ ذرا سوچیے - اِس حادثے کی وجہ سے وہ اب اپاہج ہو چکا تھا۔ یہ اُس کی زندگی کا سب سے اُداس دن تھا۔ پہلے اُس کا باپ مرگیا۔ پھر اُنہیں بھاگنا پڑا۔ اور پھر اُس کے ساتھ حادثہ ہو گیا۔ اور اب اُس کے پاس رہنے کے لیے گھر بھی نہیں تھا۔

بعد میں وہ لوگ جو بھاگ کر آئے تھے وہ لُود بار میں پہنچ گئے۔ لُود بار کا مطلب ہے بے کار، نالائق۔ خیر یہ معنی مفیبوست پر ٹھیک بیٹھتے ہیں۔ اچانک سے ہی اُس کی زندگی بےکار ہو گئی۔ یقیناً اُس نے سوچا ہو گا کہ اب مَیں کسی کام کا نہیں رہا۔

کیا آپ کو بھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ آپ کسی کام کے نہیں؟ آپ اپنی جماعت میں بہترین نہیں ہیں، آپ کھیل کی میدان میں آگے نہیں رہتے کبھی، اور اِسی لیے آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے آپ سے زیادہ قدر رکھتے ہیں اور آپ کو اُن جتنا پیار نہیں ملتا ہے۔

کیا آپ مفیبوست کو سمجھ سکتے ہیں؟ وہ کئی سال لُود بار میں اِسی طرح رہا۔

اُس کے باپ کا سب سے اچھا دوست داؤد تھا۔ جب وہ اسرائیل کا بادشاہ بنا، تو وہ بڑی فکر سے اپنے محل میں چل پھر رہا تھا۔

داؤد: ’’ضیبا، میرےنوکر، کیا ساؤل کے گھرانےمیں ابھی تک کوئی زندہ ہے کہ نہیں؟‘‘

ضیبا: ’’جی ہاں، یونتن کا بیٹا مفیبوست، وہ لنگڑاہے۔‘‘

داؤد: ’’تو وہ کہاں ہے؟‘‘

ضیبا: ’’وہ لُودبار میں رہتا ہے۔‘‘

داؤد بادشاہ کیا کرنے والا تھا مَیں آپ کو اگلے ڈرامے میں بتاؤں گی۔


لوگ: بیان کرنے والی، نانی، عورت، پیغام لانے والا، مفیبوست، داؤد، ضیبا

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 05:47 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)