STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 121 (Tracks in the snow 5) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 121. برف میں راستے ۵انیتا نے ایک کتاب پڑھی۔ لیکن اُس کی توجہ کہیں اور تھی۔ انیتا: ’’دادی، مَیں بستر پر جا رہی ہوں۔ شب بخیر۔‘‘ لیکن وہ اپنے کمرے میں نہ گئی: بلکہ وہ باہر چلی گئی اور گہری برف میں چلنے لگی۔ جب وہ پھِسل کر گر گئی تو اُس کے پاؤں میں اِتنی بری طرح موچ آ گئی کہ اب وہ اور چل بھی نہیں سکتی تھی۔ انیتا (روتی ہوئی): ’’اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ جب تک مَیں کسی کو مِلوں گی تب تک تو میں جَم چکی ہوؤں گی۔‘‘ وہ برف میں بیٹھ گئی اور روئی۔ آسمان میں ستارے چمک رہے تھے۔ انیتا نے اوپر دیکھا۔ کیا خُدا اُسے رہائی دے گا، اگرچہ وہ لوقس کے ساتھ بہت برا رویہ رکھتی تھی؟ پھر اُس نے لمبے لکڑی کے جوتے کی برف پر تیزی سے آنے کی آواز سنی۔ انیتا: ’’مدد کرو! مد د کرو! لوقس، کیا یہ تم ہو؟ براہ ِ کرم میری مدد کرو۔ میرے پاؤں میں موچ آئی ہے۔‘‘ لوقس: ’’مَیں برف والی گاڑی لے کر آتا ہوں۔ یہ لو میری جیکٹ لو جب تک مَیں واپس نہیں آتا۔‘‘ جب دوبارہ وہ اکیلی تھی، تو اُس نے اپنے پورے دل سے دعا کی۔ انیتا: ’’عزیز خُداوند یسوع، مَیں گنہگار ہوں اور مجھے تیری ضرورت ہے۔ مہر بانی سے میرے سب گناہ معاف کر دے۔ مَیں تیری بیٹی بننا چاہتی ہوں- اور یہ سب اس لیے نہیں ہے کہ مَیں اِس وقت مصیبت میں ہوں۔ آمین۔‘‘ لوقس برف والی گاڑی اور کمبل لے کر واپس آگیا۔ انیتا: ’’لوقس، مَیں تمہیں کچھ بتانا چاہتی ہوں۔ وہ مَیں ہی تھی جس نے تمہارا چھوٹا گھوڑا خراب کیا۔ یسو ع نے مجھے معاف کر دیا ہے۔ تم بھی مہر بانی فرما کر مجھے معاف کردو۔ اب مَیں تم سے نفرت نہیں کرتی۔‘‘ لوقس: ’’میرا خیال تھا کہ وہ تم ہی ہو گی۔ مجھے بتانے کے لیے شکریہ۔ مَیں تمہیں معاف کرتا ہوں۔‘‘ انیتا اپنے گھر پر محفوظ تھی، اوراگلے دروازے پر لوقس نے دعا کی۔ لوقس: ’’خُدا وند یسوع، مہربانی کر کے مجھےایک رائے دیجیے جس سے مَیں انیتا کو یہ ثابت کر سکوں کہ ڈینی کے حادثے کے بارے میں شرمندہ ہوں۔‘‘ پھر اُسے شہر والے ڈاکٹر کا خیال آیا۔ کیا وہ پھر سے ڈینی کی ٹانگ کو مکمل بہال کر سکے گا؟ رات کے وقت، اور برف کے طوفان کے درمیان، لوقس خطرے کے باوجود لکڑی کے لمبے جوتوں کی مدد سے بر ف پر پھسل کر نیچے شہر میں اُترا۔ تھکا ماندہ وہ سلامتی سےپہنچ گیا، ویسے تو یہ کرنا خطرناک تھا۔ لیکن اُس کی یہ حرکت قابلِ قدر تھی۔ ڈاکٹر مدد کرنا چاہتا تھا۔ ڈینی کو لمبے عرصے تک ہسپتال میں رُکنا پڑا، لیکن جب وہ گھر آیا، تو بہت ہی خوشی کا سماں تھا۔ وہ پھر سے چل سکتا تھا! لوقس کو آنے کی دعوت دی گئی۔ وہ بہت خوش تھا جب اُس نے ڈینی کو بغیر سہارے کے چلتے دیکھا۔ ڈاکٹر: ’’ڈینی، تمہیں لوقس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اُس نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا جب وہ مجھ سے ملنے آیا۔‘‘ لوقس: ’’مَیں نے اکیلے یہ نہیں کیا۔ یسوع نے مجھے رائے دی، اور اُس نے میری مدد کی کہ مَیں یہ کر سکوں۔‘‘ اوراُس کا پرانا دوست جو پہاڑوں میں ہے اُس نے ہر چیز کے لیے پیسہ ادا کیا۔ لیکن وہ لوقس کا راز ہی بن کر رہا۔ لوگ: بیان کرنے والی، انیتا، لوقس، ڈاکٹر جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |