STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 072 (Sensation on the sea) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 27. سمندر پر سنسنیگلیل کی جھیل کے اوپر کا احساس! پطرس: ’’مَیں یسوع کے بارے میں بہت پُر جوش ہوں۔ مجھے بڑی مشکل سے اِس پر یقین ہوا؟ اُس نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں سے ۰۰۰۵ آدمیوں کو کھانا کھلایا، اور ساتھ میں سب عورتوں اور بچوں کو بھی - اور ہر کسی نے تب تک کھایا جب تک اُن کا پیٹ نا بھر گیا۔‘‘ شاگرد: ’’کیا تم نے دیکھا کہ باقی کتنا کھانا بچ گیا تھا؟ یہ اُس سے بھی زیادہ تھا جتنا کھانے کے شروع میں تھا۔‘‘ پطرس: ’’زبردست، تھوڑی سی چیز میں سے وہ کتنا زیادہ بنا سکتا ہے۔‘‘ یسو ع، خُدا کا بیٹا، کمال ہے۔ وہ تھوڑے میں سے بہت زیادہ بنا سکتا ہے۔ لوگ اِس معجزے سے متاثر تھے اور شام کو اپنے گھروں میں واپس چلے گئے۔ پھر یسوع شاگردوں کی بات چیت میں شامل ہو گیا۔ یسوع: ’’کشتی میں بیٹھو اور دوسری طرف چلے جاؤ۔‘‘ وہ کشتی میں سوار نا ہوا، بلکہ ایک پہاڑ پر دعا کرنے کے لیے چڑھ گیا۔ شاگرد یسوع کے بغیرکشتی کو کھیتے کھیتے رات کے وقت جھیل میں سے گزر رہےتھے۔ اچانک سے طوفان اُٹھا۔ مچھیروں نے بادبان نیچے اُتار لیے۔ پہلی لہر کشتی سے ٹکراگئی۔ کاش یسوع اِن برے حالات میں اُن کے ساتھ ہوتا۔ وہ ڈر گئے اور چلانے لگے۔ لیکن اُس کے بعد حالات اور بھی برے ہو گئے۔ پطرس: ’’وہ وہاں، کیا تمہیں نظر آرہا ہے؟ ایک بھوت ہے!‘‘ شاگرد: ’’مَیں یہ اور برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘ سفید روپ میں کوئی پانی پر چل رہا تھا اور سیدھا اُن کی کشتی کی طرف آگیا۔ شاگردوں نے چیخنا شروع کر دیا۔ لیکن وہ کوئی بھوت نہیں تھا۔ یسوع: ’’حوصلہ رکھو، یہ مَیں ہوں! ڈرو مت!‘‘ شاگردوں نے اِس آواز کو پہچان لیا۔ یہ یسوع تھا۔ پطرس وہ پہلا شخص تھا جس نے بولنے کی جرأت کی۔ پطرس: ’’خُداوند یسوع، اگر یہ آپ ہی ہیں تو حکم دیجیے کہ مَیں بھی پانی پر چل کر آپ کے پاس آؤں۔‘‘ یسوع: ’’آجاؤ!‘‘ کمال ہو گیا! پطرس کشتی میں سے باہر نکلا اور چل کر یسوع کی جانب گیا۔ جتنی دیر تک وہ یسوع کو دیکھتا رہا سب کچھ ٹھیک چلتا رہا۔ لیکن جیسے ہی اُس نے لہروں کی طرف دیکھا وہ ڈوبنے لگا۔ پطرس: ’’خُداوند، مجھے بچائیے! میری مدد کیجیے!‘‘ یسوع نے اپنا ہاتھ بڑھایاا ور پطرس کو تھام لیا اور اُسے بچایا۔ یسوع، خُدا کا بیٹا، بے مثال ہے - وہ بچاتا ہے! یسوع: ’’میرا یقین کرو۔ اپنا پورا دل مجھے سونپ دو۔‘‘ پطرس یسوع کے ساتھ دوبارہ کشتی میں سوار ہو گیا۔ طوفان تھم گیا اور ہوا بھی رُک گئی۔ ہر کسی نے یسوع کے آگے گُھٹنے ٹیکے اور اُس عجیب خداوند کے آگے اپنا سر جھکایا۔ پطرس: ’’تو ہی خُدا کا بیٹا ہے!‘‘ یسوع خُدا کا بیٹا بے مثال ہے۔ اُس کے لیے کوئی کام ناممکن نہیں ہے۔ وہ آپ سے یہ نہیں کہتا کہ آپ بھی پانی پر چلیں۔ لیکن وہ یہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے ساتھ چلیں چاہے جہاں پر بھی ہوں۔ ہر حال میں وہ آپ کی راہنمائی اور مدد کرے گا۔ لوگ: بیا ن کرنے والی، پطرس، شاگرد، یسوع جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |