Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 071 (The cast-your-cares hint)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

17. اپنی فکریں اس پر ڈال دو


کیا یہ ایک اچھی بات نہیں کہ ہماری فکریں اور مشکلیں سب ختم ہو جائیں؟

لڑکی: ’’کاش کہ لڑائی بالکل ختم ہو جائے۔‘‘

لڑکا: ’’نا ہی کوئی حادثہ ہو نا کسی کو کینسر کی بیماری ہو۔‘‘

لڑکی: ’’اور ماں باپ کی کبھی علیحدگی نا ہو۔‘‘

لڑکا: ’’کاش کہ کوئی بھی بچہ اب سے بھوکا نا رہے۔‘‘

اگر یہ سب سچ ہو جائے، تو کتنا مزا آئے گا نا!

کبھی کبھی میرا دل بھی یہی کہتا ہے۔ اور آپ؟ لیکن جیسے جیسے ہم اِس زمین پر زندگی گزارتے ہیں، تو یہ ساری خواہشات پوری ہوتی نہیں نظر آتیں۔

لیکن میرے پا س آپ کے لیے ایک خوشخبری ہے: ایک ایسا شخص ہے جو آپ کوآپ کی فکروں میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔ یسوع! مجھے یہ پتا کیسے چلے گا؟ پطرس سے۔

بائبل میں پطرس کے لکھے ہوئے خط موجود ہیں، اور اُن میں سے ایک میں وہ کہتا ہے: اپنی ساری فکریں اور اپنی ساری پریشانیاں یسوع پر ڈال دو، کیونکہ وہ آپ کی فکر کرتا ہے۔

پطرس یہ بات تجربے سے کر تا ہے۔ ایک دفعہ اُس کی ساس بہت زیادہ بیمار تھی۔ وہ بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور اُس کو بہت تیز بخار تھا۔ کوئی بھی علاج کام نہیں کر رہا تھا۔ پطرس اور اُس کی بیوی ہمت ہار چکے تھے۔

لیکن جب یسوع اُن سے ملنے آیا، تو اُنہوں نے اپنی ساری فکروں کے بارے میں یسوع کو بتایا۔

پطرس: ’’یسوع ہماری مدد کیجیے، میری ساس بہت بیمار ہیں۔ ہمیں اُن کی بہت زیادہ فکر ہے۔‘‘

یسوع ہماری چھوٹی بڑی سب مشکلوں کو سمجھتے ہیں اور خوشی کے ساتھ ہماری مدد کرتے ہیں۔

بائبل میں یہ کہا گیا ہے: یسوع اُس بیمار عورت کی چارپائی کے پاس گیااور اُسے ہاتھ سے پکڑا۔ اُس نے اُس عورت کی کھڑے ہونے میں مدد کی اور اُس کا بخار اُسی وقت اُتر گیا۔ ایک ہی لمحے میں وہ ٹھیک ہو گئی۔ وہ پھر سے تندرست ہو گئی اور تو اور اُس عورت نے وہاں موجو د سب لوگوں کے لیے کھانا بھی بنایا۔

کیا آپ کی بھی فکریں ہیں؟ یسو ع کےساتھ اُن کے بارے میں بات کریں۔ وہ آپ کی دعا کو سنتا ہے۔ ہو سکتاہے وہ آپ کی مد د اُتنی جلدی نا کرے جتنی جلدی اُس نے پطرس کی مدد کی۔ لیکن یہ یا د رکھیں کہ یسوع کبھی زیادہ دیر نہیں کرتا، ہاں اکثر ہمیں اُس کے جواب کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اور پطرس کا اچھا مشورہ ہمیشہ یاد رکھیں۔

پطرس: ’’اپنی سب فکریں یسوع پر ڈال دیں، کیونکہ وہ آپ کی فکر کرتا ہے۔‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، لڑکی، لڑکا، پطرس

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on September 12, 2023, at 06:12 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)