STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 002 (The storm rages)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

2. طوفان کا بڑھنا


اچانک سے طوفان آیا (آوازیں: طوفان، بادلوں کی گرج، بارش)۔

لہریں کشتی سے ٹکرانے لگیں اور کشتی کو یہاں وہاں دھکیلنے لگیں۔

طوفان بہت ہی خطرناک تھا۔ کشتی کے لوگوں نے زور سے کشتی کو پکڑ لیا۔ اور وہ سب آدمی بہت ڈر گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ گلیل کی جھیل میں طوفان کتنا خطرناک تھا۔ ایک بار پھر سے ایک لہر کشتی سے ٹکرائی۔ طوفان اور بڑھ گیا اورجھیل میں اور بھی زیادہ شور مچا۔

کیا وہ سب بچ جائیں گے؟

کشتی میں کچھ لوگ مچھلی پکڑنے والے تھے۔ اُنہوں نے ایسے کئی طوفان پہلے بھی دیکھے تھے، لیکن یہ آندھی اِتنی بڑی تھی کہ اِس سے پہلے اُنہوں نے اتنا زیادہ بڑا اور خطرناک طوفان نہیں دیکھا تھا۔

شاگرد: ’’مدد کرو! ہم ڈُوب رہے ہیں!‘‘

جب وہ اپنی جان بچانے میں لگے ہوئے تھے، یسوع پیچھے کشتی میں لیٹا ہوا تھا— اور سو رہا تھا!

جب طوفان بہت ہی تیز ہُوا تو وہ بھاگتے ہوئے یسوع کے پاس گئے اور چیخ کر اُسے پُکارنے لگے:

شاگِرد: ’’یسوع! اگر ہم ڈُوب گئے تو کیا آپ ہماری مدد نہیں کریں گے؟ آ پ کو ہماری مدد کرنی چاہئے! ہم ڈُوب جائیں گے!‘‘

آپ کس کو بُلاتے ہیں جب آپکی زندگی کی کشتی سے خوف اور فکر والی لہریں ٹکراتی ہیں۔

یسوع سب کا مالک ہے۔ وہ کھڑا ہُوا اور ہوا کو پُکار ا۔

یسوع: ’’تھم جا! رُک جا!‘‘

ایک دُم سے ہوا رُک گئی اور خاموش ہو گئی۔ سب کچھ ایسے ہو گیا جیسے کوئی طوفان آیا ہی نہیں تھا۔

شاگِرد اِس معجزے کو دیکھ کر حیران ہو گئے۔

شاگِرد: ’’کو ن ہے یہ یسوع؟ ہوا اور لہریں بھی اِس کا حُکم مانتی ہیں!‘‘

یسوع مالک ہے: وہ ہر طرح کی قدرت کا مالک ہے اور بیما ریوں اور سب بدروحوں پر بھی اُس کا اختیار ہے۔ اور یسوع ہی موت پر بھی اختیار رکھتا ہے۔

کوئی بھی اُس جیسا نہیں ہے، اور کوئی بھی وہ کام نہیں کر سکتا جو کام اُس نے کیے۔

اور شاگردوں نے سوچا کہ وہ، کشتی اور یسوع بھی ڈُوب جائے گا۔

یسوع: ’’کہاں ہے تُمہارا ایمان؟ تم کیوں ڈرتے ہو؟‘‘

اُن کو اپنے آپ کو بھی وہی سوال کرنا تھا جو یسوع نے اُن سے کیا۔

یسوع آپ کی زندگی میں آنے والی لہروں کا مالک ہے۔

اُس سے بات کریں اُن لہروں کے بارے میں جو آپ کے سکول میں ضرورت، مشکلات، اور فکر کی لہریں ہیں، اور بیماریوں کی لہروں کے بارے میں بھی۔

یسوع ہی مالک ہے، اِس لیے ڈریں نہیں، بلکہ اُ س پر بھروسہ رکھیں۔


لوگ: بیان کرنے والی، شاگرد، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 07:58 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)