STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 146 (Speaking stones 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

641. بولنے والے پتھر ۱


کیا آپ کوئی چیز جمع کرتے ہیں؟ مہریں سِکے؟ جیک کی الماریاں پتھروں سے بھری پڑی تھیں۔

اینڈریا: ’’واہ! یہ سب تمہیں کہا ں سے ملے؟‘‘

جیک: ’’یہ والا مجھے پہاڑ کے تفریحی سفر کے دوران ملا تھا۔ اور یہ برلن کی دیوار کا ایک ٹکڑا ہے۔میرے ماموں یہ والا مصر کی بادشاہوں کی وادی سے لائے تھے۔‘‘

اینڈریا: ’’ہر ایک مختلف ہے، ان کی شکل، ان کے رنگ۔‘‘

جیک: ’’ان میں سے کافی سارے پتھر مجھے بہت سارے واقعات کی یاد دلاتے ہیں۔‘‘

کیا آپ جانتے ہیں ابراہام نے بھی پتھروں کو نصب کیا تھا؟ اپنی الماری میں نہیں، وہ بہت بڑے تھے۔ وہ ۰۰۰۴ سال پہلے اِس زمین پر رہتا تھا اور اپنی یاد دہانی کے لیے پتھر اِکٹھے کرتا تھا اور اُنہیں خاص جگہوں پر نصب کرتا تھا۔

اینڈریا: ’’اور کیوں؟‘‘

یہ سب تب شروع ہوا جب خُدا نے اُس سے بات کی۔

خُدا کی آواز: ’’ابراہام! اپنے گھر کو چھوڑ اپنے رشتے داروں کو بھی اور اُس ملک کو جا جو مَیں تجھے دکھاؤں گا۔‘‘

ابراہام نے خُدا کو نہیں دیکھا تھا، لیکن اُس نے اُس کی آواز بالکل صاف صاف سنی تھی اور وہ جانتا تھا کہ اُسے کیا کرنا ہے: ہر چیز کو چھوڑنا تھا۔ خُدا انسان سے ایسا ہی کرنے کو کہتا ہے جب وہ اُسے کوئی بہتر چیز دینے والا ہوتا ہے۔

خُدا کی آواز: ’’مَیں تجھے ایک نیا ملک دکھا ؤں گا اور تجھ سے ایک عظیم قوم کو بناؤں گا۔ مَیں تجھے برکت دوں گا اور تیرا نام بہت عظیم ہوگا۔‘‘

ویسے تو ابراہام نہیں جانتا تھا کہ راستہ اُسے کہاں لے جائے گا، وہ اور اُس کی بیوی نے اپنے وطن کو چھوڑا۔ کیونکہ اُس نے خُدا پر یقین کیا، وہ وفادار تھا۔

ایک لمبے سفر کے بعد، ابراہام ایک ملک میں پہنچا جو آج اسرائیل کہلاتا ہے۔

کیا اُس نے سوچا ہو گا کہ خُدا اُس سے ایک بڑی قوم بنائے گا، ایک ایسی قوم جس میں سے یسوع، ہمارا نجات دہندہ، اتنے سال بعد آنے والا تھا؟

اُس دوسرے ملک میں، ابراہام نے دوبارہ خُدا کی آواز سُنی۔

خُدا کی آواز: ’’مَیں یہ زمین تیری نسل کو دوں گا۔‘‘

اب ابراہام کو پورا یقین تھا۔ یہ صحیح راستہ تھا۔ وہ اپنے راستے پر چل رہا تھا۔

اُس نے سب سے پہلا کام جو کیا وہ یہ تھا کہ اُس نے ایک مذبح بنایا۔ اُس نے وہاں پر ایک پتھر نصب کیا جو اُس کو خُدا کی یاد دلاتا اور اُس کے وعدوں کی یاد دلاتا تھا۔

اِس کے بعد بھی اُس نے جنوب میں ایک پتھریادگار کے طور پر نصب کیا۔

آپ کے کمرے کے پتھر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ایک اس لیے کہ جو آپ کو خُدا کی یاد دلاتا ہو - مثال کے طور پر، جب اُس نے آپ کی دعا کا جواب دیا یا پھر جب آپ کی حفاظت کی ہو-تو پھر آپ بھی اپنی الماری میں پتھر رکھیے۔ یہ پتھر آپ کو خُدا کی یاد دلائیں گے اور آپ کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ آپ اُس پر یقین کرتے رہیں اور اُس کےلیے زندگی گزاریں۔

اُس کے بعد ابراہام کے ساتھ کیا ہوا یہ اگلے ڈرامے میں سنا جا سکتا ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، اینڈریا، جیک، خُدا کی آواز

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 06, 2024, at 06:02 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)