STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 045 (The catastrophe 4)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

54. بڑا طوفان ۴


ہیٹی میں طوفان نے ہنگامہ مچا دیا۔ اِس خراب زمین میں اکثر خطرناک طوفانوں سے فصلیں خراب ہوتی رہتی تھیں۔ اورَسٹل، چڑیلوں کے ڈاکٹر کا سانس پھول گیا جیسے ہی وہ بارش اور اندھیرے میں پہاڑ پر چڑھا۔ بجلی کی چمک نے اندھیرے کو روشنی میں بدل دیا۔ اُس نے چٹان پر وکٹر کو پہچان لیا۔

اورَسٹل: ’’مَیں اُسے مار دوں گا۔ وہ ہر چیز کےلیے ذمہ دار ہے کیونکہ وہ ہمیشہ یسوع کے بارے میں بات کرتا ہے۔ اِس طوفان کے ساتھ روحیں ہمارے پاس واپس آ رہی ہیں۔ مَیں اُسے مار دوں گا اور ہر کوئی یہ سمجھے گا کہ وہ چٹانوں پر سے گر گیا۔‘‘

اپنے دل میں قتل کا خیال لےکر اورَسٹل آگے بڑگا۔ لیکن وہ اچانک ہی ایک بہت بڑے گڑھے میں گِر گیااور اُس کی ٹانگ میں موچ آگئی۔ یہ مشکل تھا کہ وہ آگے بڑھتا۔

اورَسٹل: ’’بچاؤ! بچاؤ!‘‘

اِتنی گرج تھی پھر بھی وکٹر نے اُس کی مدد کی پُکار کو سن لیا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ چڑیلوں کا ڈاکٹر کیوں اُس کا پیچھا کر رہا تھا۔

اورَسٹل: ’’مجھے بچاؤ۔ مَیں اپنی بڑی بیٹی کے ملنے کے لیے جانا چاہتا ہوں جو پہاڑوں پر رہتی ہے۔‘‘

اورَسٹل بہت جھوٹا انسان ہے۔ لیکن پھر بھی وکٹر نے اُس کی مدد کی۔ وہ بہت خیال سے زخمی اِنسان کو ایک جھونپڑی میں لے گیا جس میں وہ بارش سے بچے رہے۔ ایک ہلکی آواز نے اُنہیں مجبور کیا کہ وہ اُس آواز کو سنیں۔ یہ آسمانی بجلی کی آواز نہیں تھی۔ وہ آواز رکنے کی بجائے اور بھی تیز سے تیز ہوتی چلی گئی۔ پہاڑ لرز گئے۔ چٹانوں کے بڑے اور گول ٹکڑے وادی میں گِرے اور پورے گاؤں کو چھِپا لیا۔ اورَسٹل گھبراگیا۔

اورَسٹل: ’’میری بیوی، میری طیفام!ہمیں اُنکی مدد کے لیے جانا چاہیے!‘‘

وکٹر: ’’اورَسٹل، تم نے میری بات کیوں نہیں سنی؟ میں نے تمہیں پہلے ہی مٹّی کے تودوں کے بارے میں بتایا تھا! اگر تمہاری بیوی اور بیٹی مر گئیں تو تم اِس کے ذمہ دار ہوگے۔‘‘

بڑی مشکل اور وکٹر کی مدد سے، اورَسٹل خود کو گھسیٹ کر اُس جگہ لے گیا جہاں کبھی اُس کا گھر کھڑا تھا۔ اُس نے بے تابی سے دلدل میں کھدائی شروع کر دی۔ پھر وہ رُک گیا۔

اورَسٹل: ’’میری بیوی مر چکی ہے۔ لیکن وہ وہاں دیکھو - کچھ ہلچل ہو رہی ہے! طیفام!‘‘

اورَسٹل: ’’طیفام، میری طیفام!‘‘

وکٹر: ’’مالک یسوع، ہماری مدد کر۔ مشنریوں کو ہمارے پاس بھیج جو کھانا اور دوائیں لے کر آئیں۔‘‘

یسوع نے وکٹر کی دعا کا جواب دیا۔ تھوڑی ہی دیر میں مدد آپہنچی اور طیفام کو ہیلی کاپٹر میں مشن ہسپتال لے کر جایا گیا۔

آپ کو سنائی دے گا کہ اُس کے ساتھ کیا ہوا اگر آپ اگلے ڈرامے کو سنیں گے۔


لوگ: بیان کرنے والی، اورسٹل، وکٹر

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:25 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)