STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 046 (How to become a child of God 5)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

64. خدا کا بیٹا کیسے بنا جائے ۵


ہیٹی میں آئی آفت بہت خوفناک تھی۔ طوفان کے بعد چٹانوں کے گول بڑے ٹکڑے وادی میں گرے اور اُس پورے گاؤں کو گھیر لیا جس میں طیفام بھی رہتی تھی۔ لیکن خدا نے اُس کی جان بچا لی۔ مشن ہسپتال میں طیفام جلد ہی ٹھیک ہو گئی۔ طیفام کو نرسیں پسند کرتی تھیں اور اُس کے جلدی ٹھیک ہونے سے خوش بھی تھیں۔

نرس: ’’تم اب ٹھیک ہو رہی ہو طیفام۔ کیا تمہیں پڑھنے لکھنے کا شوق ہے؟‘‘

طیفام: ’’جی ہاں، میں یہ چاہتی ہو۔ لیکن مجھے اُس کتاب سے ڈر لگتا ہے۔‘‘

نرس: ’’تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بائبل سے۔ اِس میں ہم پڑھتے ہیں کہ یسوع بچوں کو پیار کرتا ہے۔‘‘

اُس کے بعد، طیفام روزانہ مشن سکول جاتی تھی۔ جب مذہب کے بارے میں پڑھایا جاتا تو وہ اپنے کان بند کر لیتی، لیکن کبھی کبھی وہ تھوڑا سا سنتی تھی۔ اُس کو یہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ استانی ’’خدا کے بیٹے‘‘ کے بارے میں کیا کہتی ہے۔ وہ جلدی سے اپنے تعویز کو پکڑ لیتی تھی جو اُس نے اپنے گلے میں پہنا ہوتا تھا۔ ایک لڑکی اُس پر ہنسا کرتی تھی۔ طیفام ڈری ہوئی تھی اور سکول کے کمرے سے بھاگ گئی۔

نرس: ’’طیفام، تم کیوں رو رہی ہو؟‘‘

طیفام: ’’مجھے سمجھ نہیں آتی اِس کی۔ مَیں کیسے خُدا کی بیٹی بن سکتی ہوں؟‘‘

نرس: ’’بائبل میں یہ کہا گیا ہے کہ جو بھی یسوع پر یقین رکھتا ہےاور اُس سے کہتا ہے کہ میری زندگی کا مالک بن جا، تو پھر وہ انسا ن خُدا کا بیٹا اور بیٹی بن جاتی ہے۔‘‘

طیفام: ’’میرے ابو مجھے سزا دیں گے اگر مَیں نے ایسا کیا۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے۔‘‘

نرس: ’’ہم اُس کے لیے دعا کریں گے، کہ وہ بھی ایک دن خُدا کے بیٹے پر یقین کرے۔‘‘

طیفام کی ہمت بڑھ گئی اور اُس نے دعا کی۔

طیفام: ’’مالک یسوع، مَیں آپ پر یقین کرتی ہوں۔ میرے گناہوں کو معاف کیجیے اور میری زندگی میں آئیے۔‘‘

نرس: ’’اب تم خُدا کی بیٹی ہو۔ اور یسوع ہمیشہ اب سے تمہارے ساتھ ہے۔‘‘

طیفام (خوشی سے): ’’مَیں خُدا کی بیٹی ہوں!‘‘

کچھ وقت کے بعد، اُس کے والد اُس کو لینے آئے۔ وہاں سے رخصت ہونے پر اُس کو ایک بائبل تحفے میں دی گئی۔ اُس کے والد اُسے شک کی نظر سے دیکھتے رہےاور گھر پہنچنے تک خاموش رہے۔

اورَسٹل: ’’کیا تم بھی اِس یسوع پر یقین رکھتی ہو؟‘‘

طیفام: ’’جی ہاں ابو، مَیں خُدا کی بیٹی ہوں۔ مہربانی سے آپ بھی اپنی زندگی میں یسوع پر یقین کر لیں۔ بائبل میں یہ کہا گیا ہے کہ جب آپ ایسا کریں گے، تو آپ بھی خُدا کے بیٹے بن جائیں گے۔‘‘

طیفام نے ابھی اور کچھ نہیں بولا تھا۔ کہ اُس کے والد نے اُس کے ہاتھ سے بائبل لے لی اور اس کو پھاڑ کر ہزاروں ٹکڑے کر دیے، اور اُنہیں ہوا میں اُڑا دیا۔

اور پھر؟

اگلے ڈرامے میں آپ کو پتا چلے گا کہ کیا ہوا۔


لوگ: بیان کرنے والی، نرس (مشنری مرکز سے)، طیفام، اورسٹل

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:26 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)