STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 122 (Peter’s life in danger)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

221. پطرس کی زندگی خطرے میں


بہت دیر تک روشنیاں بند تھیں، لیکن مریم کے گھر میں ابھی تک روشنی جل رہی تھی۔ اُس کے پاس مہمان آئے ہوئے تھے۔ اور وجہ ایک اداسی تھی: پطرس جیل میں تھا۔ اُس نے یسوع کا ذکر کیا تھا، اور ہیرودیس کی نظر میں، یہ ایک خطرناک جرم تھا۔ کیا یہ پطرس کی آخری رات ہوگی؟ اُس کے دوستوں نے اُمید نہ چھوڑی، کیونکہ خُدا معجزے کر سکتا ہے۔ دن اور رات اُنہوں نے دعا کی۔

عورت: ’’خُداوند یسوع، مہر بانی کیجیے پطرس کو مرنے سے بچا لیجیے۔‘‘

آدمی: ’’آپ معجزے کر سکتے ہیں۔ ہمارا بھروسہ آپ پر ہے۔‘‘

اور پطرس؟ کیا آپ جیل میں ایک نظر دیکھنا چاہیں گے؟ بائبل ایک کھڑکی کی طرح ہے جس کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ یسوع کےساتھ کیسے رہا کرتے تھےاِتنا عرصہ پہلے۔

لڑکا: ’’پطرس سو رہا ہے! وہ اپنی پھانسی سے ایک دن پہلے کیسے سو سکتا ہے؟‘‘

لڑکی: ’’اُس کو دو سپاہیوں کے ساتھ زنجیروں سے باندھا گیا ہے۔‘‘

لڑکا: ’’اور دو اور دروازے پر کھڑے ہیں۔‘‘

پطرس کی زندگی خطرے میں تھی، اور اُس کے دوست لگاتار اُس کے لیے دعا کرتے رہے۔ لیکن وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اُس رات اُس کی جیل میں کیا ہونے والا تھا۔

اچانک سے بہت زیادہ روشنی ہو گئی۔ پطرس کے پاس ایک فرشتہ آکھڑا ہوا۔

فرشتہ: ’’پطرس، اُٹھ کھڑا ہوجا۔ اپنا جوتا پہن لے۔ اپنا چوغا لے اور میرے ساتھ چل۔‘‘

پطرس فرشتے کے پیچھے چلنے لگا ایسے جیسے کہ خواب میں چل رہا ہو۔ کوئی زنجیر اُسے روک نہ پائی، کسی سپاہی نے اُس کے چلنے کی آہٹ نہ سنی۔ وہ بڑا لوہے کا دروازہ اندیکھے ہاتھ کے ذریعے کھل گیا۔ اور پھر فرشتہ غائب ہو گیا۔ خُدا معجزے کر سکتا ہے!

پطرس: ’’مَیں آزاد ہوں! خُدا نے فرشتے کو بھیج کر مجھے ہیرودیس کی قید سے چھُڑا لیا۔‘‘

پطرس بھاگ کر مریم کے گھر گیا (کھٹکھٹانے کی آواز)۔

رُدی: ’’کون؟‘‘

پطرس: ’’مَیں ہوں پطرس۔‘‘

رُدی اُس کی آواز سُن کر اِتنی خوش ہوئی کہ دروازہ کھولنا ہی بھول گئی۔ وہ بھاگ کر سب کے پاس گئی۔

رُدی: ’’پطرس دروازے پر کھڑا ہے!‘‘

آدمی: ’’تم پاگل ہو گئی ہو۔ یہ ناممکن ہے۔‘‘

رُدی: ’’یہ سچ ہے! مَیں نے اُس کی آواز پہچان لی ہے۔‘‘ (کھٹکھٹانے کی آواز)

پطرس: ’’کھولو!‘‘

آدمی: ’’یہ ضرور وہی ہے۔ خُدا نے معجزہ کیا ہے!‘‘

(دروازہ کھولنے کی آواز)

عورت: ’’پطرس، تم جیل سے باہر کیسے نکلے؟‘‘

پطرس نے اپنے دوستوں کو سب کچھ بتایا۔

خُدا معجزے کر سکتا ہے اور دعاؤں کے جواب دے سکتا ہے ایسے طریقوں سے کہ جو ہمیں حیران کر دیتے ہیں۔

آج بھی وہ بڑے اور چھوٹے معجزے کرتا رہتا ہے۔ اُس پر یقین رکھیں!


لوگ: بیان کرنے والی، عورت، آدمی، لڑکا، لڑکی، فرشتہ، پطرس، رُدی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on October 21, 2023, at 10:16 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)