Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 068 (The showdown 1)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
86. مقابلہ ۱
دو اسکیمو موٹے کپڑےپہن کر برف والی کاڑی پر بیٹھے۔ لگام گھوم گئی اور کتے برف کی جمی ہوئی چٹان سے ٹکرا گئے۔ اچانک کولّی کو کچھ سنائی دیا۔
کُپّا جادوگر نے بھی یہ آواز سنی: ایک ہلکی سی جھنکار برف میں سے گزرتی سنائی دی۔ سیٹی بجی اورکتوں نے دوڑنا بند کر دیا۔ دونوں اسکیمو نے اپنی نرم کھال والی ٹوپیاں اتار دیں۔ اِس میں کوئی شک نہیں - کہ برف گا رہی ہے۔ ان کواند ہی اندر خوف محسوس ہوا۔ کیونکہ جب برف گاتی ہے، اس کا مطلب ہوتاہے کہ پانی کے اندر کی لہریں آئیں گی – مضبوط لہریں جو بہت طاقت کےساتھ اچانک آتی ہیں اور برف کی کے موٹے ٹکڑوں کو بھی توڑ دیتی ہیں۔
(چابک مارنے کی آواز)
کولّی: ’’چلتے رہو، تم اچھےکتے دوڑو! تیز دوڑو کنارے کی طرف۔ طاقت ور لہریں آ رہی ہیں۔ ہم مر جائیں گے۔‘‘
کُپّا: ’’کولّی، کیا تمہیں وہ برف کی گاڑی نظر آرہی ہے وہاں؟‘‘
کولّی: ’’کیا وہ پاگل ہیں؟ وہ لہروں کی طرف جا رہے ہیں۔‘‘
کُپّا: ’’ہمیں اُن کو آگاہ کرنا ہوگا۔‘‘
لیکن جب دو برف والی گاڑیاں آپس میں ملیں اور کُپّا نے دوسری برف والی گاڑی میں مشنریوں کو دیکھا جو اسکیمو کے گاؤں کے تھے تو اُس نے اُنہیں آگاہ نا کیا۔ وہ اُن سےنفرت کرتا تھا، اُن سے اور اُن کے یسوع سے، جس کے بارے میں وہ ہر وقت بات کرتے رہتے تھے۔
کُپّا اور کولّی محفوظ نائن کے کنارے پر پہنچ گئے۔
کُپّا: ’’سب ٹھیک ہو گیا۔‘‘
کولّی: ’’اور وہ دوسرے لوگ؟‘‘
کُپّا: ’’انہیں بس مر جانا چاہیے۔ اب ان کا یسوع ہمیں دکھا سکتا ہے اگر وہ لہروں سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ ہا ہا۔‘‘
اِن دو لوگوں نے برف کا گھر بنایا۔ اُس کے بعد کُپّا ایک چھوٹی دکان میں سمندری جانور کی ملائم کھال لے کر گیا۔ کیا وہ مشنری کی انگریز بیوی یہاں ہے؟
کُپّا: ’’مَیں یہ ملائم کھال اُس بندوق کے بدلے میں بیچنا چاہتا ہوں جو وہاں ہے۔‘‘
عورت: ’’مجھے نہیں معلوم کہ ہمیں یہ کھال اور ضرورت ہے کہ نہیں۔ کیا تم تھوڑا انتظار کر سکتے ہو میرے شوہر کے واپس آنے تک؟‘‘
کُپّا : ’’وہ واپس نہیں آئے گا۔‘‘
عورت: ’’تمہارا مطلب کیا ہے؟‘‘
کُپّا: ’’بہت طاقتور لہریں آ رہی ہیں۔‘‘
عورت: ’’بہت طاقتور لہریں؟؟؟‘‘
حیرانگی سے وہ عورت اُ سے دیکھتی رہی۔ جادوگر نے کھڑکی کھولی اور اُن دونوں نے یہ سنا – برف گا رہی تھی۔
عورت: ’’کُپّا، تم نے اُسے بتایا کیوں نہیں؟‘‘
کُپّا: ’’مَیں کیوں بتاتا؟ اُس کے یسوع کو اُس کی مدد کرنی چاہیے اگر وہ کر سکتا ہے تو۔‘‘
وہ عورت بہت زیادہ گھبرا گئی۔ پھر اُس نے وہ بائبل کی آیت دیکھی جو دیوار پر لٹک رہی تھی۔
یسوع نے کہا: آسمان اور زمین کا کُل اختیار مجھے دیا گیا ہے۔
عورت: ’’یسوع کر سکتا ہے! اُس نے کبھی بھی مقابلہ نہیں ہارا۔‘‘
کُپّا: ’’مقابلہ شروع ہو چکا ہے۔ اگر وہ تاقتور لہروں میں سے بھی نکل کر واپس آگئے تو مَیں بھی یسوع پر یقین کر لوں گا۔‘‘
عورت: ’’کُپّا، وہ واپس آئیں گے۔ مَیں یہ جانتی ہوں!‘‘
اُس عورت کے یقین نے جادوگر کو غیر یقینی بنا دیا۔ مقابلہ کون جیتے گا؟ُ پّا یا یسوع؟ آپ کو اِس کا جواب اگلے دڑامے میں مل جائے گا۔
لوگ: بیان کرنے والی، کُپّا، کولّی، عورت
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی