STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 036 (Identifying love)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

63. پہچان والی محبت


آپ سیب کے درخت کو کیسے پہچانیں گے؟

بچہ: ’’یہ دیکھ کر کہ اُس پر سیب اُگتے ہیں۔‘‘

آپ شاہ دانے کے درخت کو کیسے پہچانیں گے؟

بچہ: ’’یہ دیکھ کر کہ اُس پہ شاہ دانے کا پھل اُگتا ہو۔‘‘

اور آپ اخروٹ کے درخت کو کیسے پہچانیں گے؟

بچہ: ’’یہ دیکھ کر کہ اُس پر اخروٹ لگیں۔‘‘

ہم درخت کو اُس کا پھل دیکھ کر پہچان لیتے ہیں۔ اچھا درخت اچھے پھل دیتا ہے؛ بُرا درخت بُرے پھل دیتا ہے۔

اور آپ ایک مسیحی کو کیسے پہچانیں گے؟

ایک بہت ضروری طریقہ ہے اُن لوگوں کو پہچاننے کا جو یسوع سے تعلق رکھتے ہیں۔ دو دوستوں نے یہ خوبی سب سے پہلے مسیحیوں میں دیکھی۔

پہلا دوست: ’’کیا تم نے دیکھا ہے کہ روتھ اب پہلے جیسی لڑائی کرنے والی نہیں ہے جیسی وہ تھی؟ پہلے تو وہ ہمیشہ اپنے پڑوسی کے خلاف شکایت کرتی تھی اور غصہ کرتی تھی، لیکن اب وہ مدد کرتی ہے اور جاکر کنویں سے پانی بھی لے کےآتی ہے۔ مَیں نے پہلے کبھی ایسا پیار دوسروں کے لیے نہیں دیکھا۔‘‘

دوسرا دوست: ’’اور اتنی غصے کی شکل بنا ئے رہنے والا جیک اب کتنا اچھا دوست جیسا بن گیا ہےاچانک سے۔ اب وہ لعنت بھی نہیں کرتا۔ کچھ ہفتوں سے وہ کتنا بدل گیا ہے۔‘‘

پہلا دوست: ’’یہ ضرور اُس یسوع کی وجہ سے ہوا ہوگا جس پر یہ ایمان رکھتے ہیں۔یہ جیسے ایک دوسرے کو پیار کرتے ہیں اُس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ یہ مسیحی ہیں۔‘‘

دوسرا دوست: ’’یہ لوگ ہر روز دعاکرتے ہیں۔ مَیں حیران ہوں کہ اِن کے پاس اتنا وقت ہے یہ کرنے کےلیے۔ اور یہ خوش بھی نظر آتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے دوست بھی ہیں۔‘‘

پہلا دوست: ’’اور ذرا سوچو، یوسف نے اپنی زمین کا ایک ایکڑ بیچ دیا اور اس کے بدلے جو پیسہ ملا وہ سب دے دیا۔ وہ پیسہ گرجے کے سربراہ کے پاس لایا، جس نے سارا پیسہ غریبوں میں بانٹ دیا۔‘‘

دوسرا دوست: ’’کیا وہ پاگل ہو گیاہے؟‘‘

پہلا دوست: ’’اِن میں سے کچھ نے تو اپنے گھر بیچ دیے ہیں اور اپنا سب کچھ غریبوں کو دے دیا ہے۔‘‘

دوسرا دوست: ’’یہ سب ایک ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں۔ لالچی ہونے کی بجائے، یہ ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ رہے ہیں۔‘‘

وہ لوگ بدل گئے ہیں۔وہ ایک دوسرے کو پیار کرنے لگے۔ دوسروں نے یہ دیکھا اور حیران ہونے لگے۔

مسیحیوں کی زندگی بالکل ایسی ہوتی ہےجیسی خُدا نے بائبل میں سکھائی ہے۔

(گیت کا ساز پس منظر میں بجایا جائے)
روح القدس ہماری زندگیوں میں ترقی کی اچھی وجہ بنتا ہے۔ محبت، خوشی، امن، صبر، مہربانی، نیکی، ایمانداری، نرمی، اور خود پر قابو۔ کیا آپ کی زندگی میں ایسے پھل نظر آتے ہیں؟

مسیح پہ ایمان لائیں وہ آپ کو بدل دے گا۔ جب کسی کا دل بدل جاتا ہے، پھر ہر کوئی اُس کے اندر اِس بدلاؤ کی نشانیاں دیکھ سکتاہے۔ کیا لوگ آپ میں یہ خوبیاں دیکھ سکتےہیں؟


لوگ: بیان کرنے والی، بچہ، دو دوست

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on September 08, 2023, at 05:59 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)