Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 035 (Rendezvous in Jerusalem)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
53. یروشلیم میں مجلس
ہر جگہ سے لوگ آئے۔ بہت سے لوگ تو دوسرے ملکوں سے آئے۔ وہ یروشلیم میں پینتیکوست کی عید منانے آئے۔ ہزاروں لوگ گلیوں میں پھر رہے تھے۔ اُسی دن، یسوع کے شاگرد ایک گھر میں دعا کرنے کے لیے اِکٹھے ہوئے۔ اچانک سے اُنہوں نے شور سنا، تیز ہوا۔ باہر موجود لوگوں نے بھی شور سنا۔ یہ کیا ہو سکتاہے؟
کچھ اور بھی ہوا۔ شاگردوں کے سَروں پرآگ والی زبانیں نظر آئیں جو اُن کے اوپر ٹھہری رہیں۔ اِ س معجزے کا کیا مطلب ہے؟
وہ اِتنا اچھا تجربہ یسوع کی طرف سے ایک تحفہ تھا۔ اُس نے اپنے شاگردوں کو روح القدس دیا۔ وہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولا تھا۔ روح القدس کی وجہ سے یسوع ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ ہے۔ وہ تسلی دینے والا، مشورہ دینے والا اور ساتھ دینے والا ہے۔ اُس کی وجہ سے خُدا کے بچے ہمیشہ یسوع کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں جو کہ آسمان پر ہے۔
گھر کے سامنے لوگ جمع تھے اور حیران تھے۔
آدمی: ’’اِس سب کا کیا مطلب ہے؟‘‘
خوشی سے بھرے ہوئے، شاگردوں نے لوگوں کو یسوع کے بارےمیں بتایا۔ ذرا سوچیے، وہ لوگ جو دوسرے ملکوں سےآئے تھے اُن کو بھی شاگردوں کی باتو ں کی سمجھ آرہی تھی۔ ہر کسی کو یسوع کے دوستوں کی باتیں اپنی زبان میں سمجھ آرہی تھیں۔ شاگرد اُن زبانوں میں بول رہے تھے جو اُنہوں نے کبھی سیکھی بھی نہیں تھیں۔ یہ سب کچھ جو ہو رہا تھا اس کی وجہ یسوع تھا۔
کچھ لوگوں نے مزاق اُڑا یا:
مذاق اُڑانے والا: ’’ارے، تم سب نشے میں ہو - اِتنی جلدی نشہ کر لیا!‘‘
پھر پطرس بولا:
پطرس: ’’نہیں، ہم نشے میں نہیں ہیں۔ خُدا نے اپنا وعدہ یاد رکھا اور اپنا روح القدس ہمارے لیے بھیجا۔‘‘
بہادری سے وہ یسوع کے بارے میں اور بھی بولنے لگا، کیسے اُس نے اپنی جان دی اور پھر جی اُٹھا اور اب آسمان پر زندہ موجودہے۔
آدمی: ’’یہ پطرس ہے کیا، وہ جو یسوع کو جانتا بھی تھا پھر بھی اُس کا انکار کیا تھا اس نے؟‘‘
عورت: ’’یہ وہی ہے۔ یہ اب تھوڑا سابھی بزدل نہیں لگ رہا۔ یہ بالکل بدل گیا ہے۔‘‘
یسوع نے روح القدس کے ذریعے پطرس کو ایک بہادر گواہ بنا دیا۔ اور پطرس نے جو کچھ کہا وہ بھیڑ میں لوگوں کے دلوں میں اُتر گیا۔
آدمی: ’’ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‘‘
عورت: ’’ہم نے بہت غلط کام کیے ہیں۔‘‘
پطرس: ’’یسوع پر ایمان رکھو، اور خُدا تمہیں معاف کرے گااور تمہیں بھی روح القدس ملے گا۔‘‘
۰۰۰۳ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ اُنہوں نے دعا میں یسوع کو پکارا اور بچ گئے۔ اِس پینتیکوست کے بعد شاگردوں میں ایک نئی خوشی تھی۔
لوگ: بیان کرنے والی، مزاق اڑانے والا، پطرس، آدمی، عورت
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی