STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 031 (Alarm on the farm)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

13. فارم پر الارم


کیا آپ ٹوم کو جانتے ہیں؟ وہ جنوبی امریکہ میں ایک فارم پر رہتا ہے۔ اُس کی سالگرہ پر، اُسے ایک اصلی چوزہ مِلا۔ ٹوم نے اُس کا بہت خیال رکھا۔ آہستہ آہستہ وہ چوزہ ایک مرغی بن گیا۔ پیلے رنگ کے نرم بال سفید پروں میں تبدیل ہو گئے، اِس لیے ٹوم نے اُسے نام دیا مسز وائٹ مرغی۔ گودام میں اُس نے اُس کے لیے ایک گھونسلہ بنایا، اور مسز وائٹ ہر وقت اُس میں انڈے دیا کرتی تھی، اور شور کر کےسب کو بتا بھی دیتی تھی۔
(کٹ کٹ کی آواز)

جیسے ہی کھیتوں میں بیج بڑھنے لگے، مسز وائٹ نے انڈے دینا بند کر دیا۔

ٹوم: ’’امی، مسزوائٹ کو کیا مسلہ ہے؟ وہ اب انڈے نہیں دیتی اور کھیتوں میں خود کو چھِپا لیتی ہے۔‘‘

امی: ’’ٹوم، انتظار کرو صرف۔‘‘

اسکی امی جیسے ہی بولیں ساتھ میں مسکرائیں۔ اور کچھ ہفتوں بعد، ٹوم کو پتہ چل گیا کہ کیا وجہ ہے۔

ٹوم: ’’امی، امی، دیکھیے!‘‘

کھیتوں میں سے مسز وائٹ نکل کر آئی اور اُس کے ساتھ بہت سارےچوزے تھے۔ ٹوم بہت خوش تھا۔

(سائرن کی آواز)
ایک دن آگ لگنے کا الارم بجا۔ کھیتوں کو آگ لگ گئی۔ اور آگ اِتنی بڑھ گئی کہ فارم تک پہنچ گئی۔

ٹوم: ’’مسزوائٹ کہاں ہے؟ کیا وہ۔۔۔۔۔۔‘‘

ٹوم یہ بات نہیں سوچنا چاہتا تھا جب وہ پورے کھیت میں ڈھونڈ رہا تھا۔ لیکن وہ کیا تھا؟ ٹوم نےاسے جلا ہوا اپنے پاؤں پر گرا دیکھا۔ اُس نے مرغی کو اُٹھایا۔ اور مرغی کے نیچے اُس نے اُس کے سب چوزورکو ڈرا اورایک دوسرے کے ساتھ لپٹا ہوا پایا۔

ٹوم: ’’یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘

امی: ’’جانوروں کو جلد ہی پتہ چل جاتا ہے جب خطرہ اُن کے نزدیک ہو۔ جب آگ اُس کے پاس آئی ہوگی، چوزوں نے اپنی ماں کے پاس حفاظت ڈھونڈنے کی کوشش کی ہوگی۔ مرغی اُڑ بھی سکتی تھی، لیکن چوزے اُڑ نہیں سکتے ہوں گے۔ مسز وائٹ اپنے بچوں کو پیار کرتی تھی، اِس لیے اُس نے اپنے پَروں کو اُن پر پھیلایا ہوگااور اپنے بچوں کی جگہ اپنے آپ کو آگ سے جلنے دیا ہوگا۔ اُس نے اپنی جان دے دی تاکہ اُس کے بچے زندہ رہیں۔‘‘

ابو: ’’اوریسوع کا پیار بھی اسی طرح ہے۔ ٹوم، ہمیشہ یاد رکھو کہ یسوع نے اپنی جان ہمارے لیے اپنی مرضی سے دے دی تاکہ ہم زندہ رہ سکیں۔‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، ٹوم، امی، ابو

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 10:03 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)