STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 011 (Jesus is born)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

11. یسوع پیدا ہوا ہے


(بہت سے قدموں کی آواز)

بادشاہ کا پیغام دینے والا: ’’ناصرت کے لوگو! یہاں آؤ اور بادشاہ کا پیغام سُنو! سب لوگوں کے نا م لِکھے جائیں گے۔ اِس مُلک کے ہر شہری کو جا کہ اپنے اپنے گاؤں میں اپنی گِنتی کے لیے نام لکھوانے ہوں گے۔
ویسے تو یہ کوئی خوشخبری نہیں ہے۔ لیکن جب آپ کا نام لکھ کر آپ کو گِن لیا جائے تو پھر آپ واپس آ سکتے ہیں۔
اِ س قانون کو سب کو ماننا ہوگا!یاد رہے: بادشاہ سخت ہے۔‘‘

ناصرت کے سب لوگوں کو یہ حُکم اچھا نہ لگا۔ بہت سے لوگ اُداس ہوئے۔ بادشاہ کا حُکم اُن کے منصوبوں کے مطابق نہیں تھا لیکن یہ سب خُدا کے منصوبے کے مطابق تھا۔

مریم اور یوسف کو بھی اِس لمبے سفر کے لیے تیاری کرنی تھی۔ یوسف داؤد کی نسل سے تھا، یہی وجہ تھی کہ اُس کو بھی واپس بیت لحم جانا پڑا، جہاں وہ پیدا ہوا تھا۔

سفر کرنے میں مزا تو بہت آتا ہے، لیکن تب مزا نہیں آتا جب آپ کو پیدل ۰۶۱ میل کا سفر کرنا ہو!

مریم کے لیے تو سفر کرنا بہت ہی مشکل تھا کیونکہ اُس کا پہلا بچہ پیدا ہونے کو تھا۔

وہ پہلے سے جانتی تھی کہ وہ خُدا کے بیٹے کو جنم دینے والی ہےکیونکہ فرشتہ اُن کو یہ خوشخبری پہلے سے دے چُکا تھا۔

یسوع، دنیا کو بچانے والا-یہ خُدا کا اچھا منصوبہ تھا۔

بیت لحم کا سفر تو ختم ہی نہیں ہو رہا تھا۔ وہ پانچ دن سے سفر کر رہے تھے۔ مریم اور یوسف نے خود تو اِس منصوبے کو نہیں بنایا تھا۔لیکن یہ خُدا کے منصوبے کا حصہ تھااِس لیے اُنہوں نے خُدا کی بات سُنی۔

بیت لحم میں وہ بہت پریشان ہو گئے۔

ہوٹل کا مالک: ’’کچھ بھی نہیں ملے گا۔ ہر کمرے میں لوگ ہیں۔ کہیں اور سے پتا کرو۔ جاو ٔ یہاں سے، یہاں پر تمہارے لیے کوئی کمرہ نہیں ہے۔‘‘

وہ جہاں بھی جاتے اُن کو جگہ نہ ملتی۔

آخر کار اُنہیں ایک گودام میں جگہ ملی۔

ایک گودام جو کہ خُدا کا منصوبہ تھا۔

اور پھر رات کے بالکُل درمیان کے وقت، ایک معجزہ ہوا۔

یسوع پیدا ہوا۔ مریم نے یسوع کو لیا اور اُسے کپڑے میں لپیٹا اور اُسے چرنی میں رکھا۔

خُدا کا منصوبہ پورا ہوا۔

سوچیں، ۰۰۷ سال پہلے یہ ہوا، خُدا نے پہلے ہی یہ وعدہ کیا تھا کہ بیت لحم میں مسیح پیدا ہوگا۔

خُدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنے منصوبے کو پور اکیا اور اپنے بیٹے کو ہمارے پاس بھیجا۔


لوگ: بیان کرنے والی، بادشاہ کا پیغام دینے والا، ہوٹل کا مالک

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on November 04, 2023, at 07:22 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)