Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 060 (Christmas – so different 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

06. کرسمس-بہت مختلف ۲


پہاڑوں میں چھوٹے سے گاؤں میں کسی نے کرسمس پر جشن نا منایا۔ کوئی بھی خوش نہیں تھا کہ خُداوند یسوع پیدا ہوا ہے۔ تورا کے لیے یہ الگ تھا۔ اُسی صبح اُس نے چھپ کر اپنے بھائی کو مریم یوسف اور بچے یسوع کی کہانی سنائی تھی۔ وہ کرسمس کا جشن منانا چاہتی تھی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ کیسے۔

مسیحی سکول میں وہ کرسمس پر درختوں کو سجاتے تھے، تحفے ملتے، روشنیاں جلائی جاتیں اور گیت گائے جاتے، لیکن یہاں پر ایسا نہیں ہو رہا تھا۔ اُس نے کام کرنے کےلیے پیش بند والا کپڑا باندھا، روٹی کے لیے آٹا گوندھا، کُنویں سے پانی لے کر آئی، اور بکریوں کا دودھ نکالا۔ تورا کو اِس سے خوشی ملی کہ اُس نے اپنی تھکی ہوئی ماں کی مدد کی۔ اور یہ ویسے بھی کرسمس منانے کا ایک طریقہ تھا۔ شام کے وقت بہت سے مہمان آئے۔ سب رشتہ دار تورا سے دوبارہ سے ملنا چاہتے تھے کیونکہ وہ صرف سکول کی چھٹیوں پر ہی گھر آتی تھی۔

اُنہوں نے بھُنا ہوا خرگوش اور چپاتی کھائی۔ ہر کسی کو یہ کھا کر اچھا لگا۔

کھانے کے بعداچانک سے حسن بول پڑا:

حسن: ’’تورا، ہمیں بچے یسوع کی چرنی میں کہانی وہ کہانی سناؤ جو تم نے آج صبح ہی مجھے سنائی تھی؟‘‘

کمرے میں اِس سے بہت زیادہ خاموشی چھا گئی۔ مسیح کے نام کو اُس گھرانے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اِس وجہ سےسب لوگ تورا کو غصے سے دیکھ رہے تھے۔ ارمِین، اُس کی رشتہ دار لڑکی نے اُس کا مزاق اُڑایا۔

ارمَین: ’’کیا یہ تمہارے سکول والوں نے تمہیں سکھایا ہے؟ تم نے اِس بارے میں کبھی کچھ نہیں بتایا!‘‘

تورا خاموش رہی۔ اُسے اکیلا محسوس ہوا اور اُسے ایسا لگا کہ کوئی اُسے پسند نہی کرتا۔ جیسے کہ یسوع نے محسوس کیا تھا بہت سال پہلے۔ لیکن جو کچھ ہوا، وہ یسوع کے ساتھ ایماندار رہنا چاہتی تھی۔ اُس کے والدنے بولا:

والد: ’’ہاں بالکل تورا تم بائبل کی کہانیوں پر بالکل یقین نا کرنا۔ ہمارا مذہب کوئی اور ہے، یہ جانتی ہے۔ مَیں نے ٹھیک کہا نا تورا؟‘‘

تورا: ’’لیکن میرا یقین یسوع پر ہے۔ وہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آسمان کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یسوع نے کہا: راہ، حق اور زندگی مَیں ہوں؛ میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا ۴۱: ۶)۔

برف جیسی خاموشی چھا گئی اور ہر کسی نے اُس ۳۱-سال کی لڑکی کی طرف بہت بری نظروں سے دیکھا۔ تورا کو اس بات سے بہت دکھ ہوا کے دوسروں نے یسوع کا انکار کیا تھا۔ وہ باہر بھاگ گئی اور رونے لگی۔ وہ اکیلی ہی تھی جو مالک یسوع کو پیار کرتی تھی۔ باقی لوگ کیوں یسوع کو پیار نہیں کرتے تھے؟ تورا کے پاس اِس کا جواب نہیں تھا۔

اچانک سے اُس کا چھوٹا بھائی اُس کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا۔

حسن: ’’تورا، مجھے تمہاری کہانیاں پسند ہیں۔ مَیں بالکل تم جیسا بننا چاہتا ہوں۔‘‘

تورا مسکرائی۔ اب اُسے ڈر نہیں لگ رہا تھا۔ کرسمس کی خوشی اب اُس کے دل میں آئی۔ اُس نے کرسمس کا جشن منایا - یسوع کے ساتھ اپنے دل میں!


لوگ: بیان کرنے والی، حسن، ارمِین، تورا، والد

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 02, 2024, at 10:44 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)