STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 152 (Pass it on 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

251. دوسروں کو بھی بتا دو ۲


نہیں، اُن چار کوڑھیوں کو اِس کی بالکل بھی اُمید نہیں تھی جب وہ چھِپ کر دشمنوں کے ڈیرے میں پہنچے، وہ بھوکے اور بیمار تھے۔

پہلا کوڑھی: ’’کیا مجھے صاف صاف نظر آ رہا ہے؟ یہ سچ نہیں ہو سکتا!‘‘

دوسرا کوڑھی: ’’لیکن ہاں! ڈیرا بالکل خالی ہے! دشمن جا چکے ہیں!‘‘

پہلا کوڑھی: ’’ہو سکتا ہے یہ کوئی جال ہو۔‘‘

لیکن یہ کوئی جال نہیں تھا۔ ارامی لوگ جنہوں نے شہر کو اتنے لمبے عرصے سے سامریہ کے شہر کو گھیرا ہوا تھا اور جنہوں نے اِسرائیلیوں کو بھوکارکھنے کی کوشش کی تھی وہ اب نظر نہیں آرہے تھے۔

اُنہیں کون لے گیا؟

بائبل ہمیں یہ راز بتاتی ہے: زندہ خُدا نے اُنہیں ایک بہت ہی بڑی فوج کا شور سُنایا۔ اور کیونکہ اُنہوں نے سوچا کہ اسرائیلیوں نے دوسری فوجوں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، تو اُنہوں نے جلدی میں ہر چیز کو چھوڑ دیا جتنی جلدی ہو سکا وہ بھاگ گئے۔

جب سورج ڈوب رہا تھا تب خُدا نے یہ معجزہ کیا، بالکل اُسی وقت جب چار کوڑھی اپنے آپ کو دشمنوں کو سونپنے گئے۔

وہ تو موت کی اُمید کر رہے تھے لیکن اِس کے بدلے اُن کو زندگی مل گئی۔

پہلا کوڑھی: ’’اتنا زیادہ کھانا! مجھے تو ابھی بھی یقین نہیں ہو رہا۔‘‘

دوسرا کوڑھی: ’’کیا انعام ملا ہے! دیکھو! کپڑے، سونا اور چاندی۔‘‘

اُنہوں نے کھایا اور پیا۔ جیسے کہ وہ خواب میں ڈیرے کی طرف آئے ہوں۔

پہلا کوڑھی: ’’یہ جو ہم کر رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم صرف اپنے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ ہمیں جا کر اُن لوگوں کو بھی یہ خوشخبری دینی ہوگی جو شہر میں ہیں۔ اگر ہم خاموش رہے تو دوسرے لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ اور پھر ہم اپنے آپ کو اُن کی موت کا قصوروار سمجھیں گے۔‘‘

پہلے تو بادشاہ کو لگا کہ یہ خبر دشمنوں کی کوئی چال ہو سکتی ہے۔ لیکن سب لوگ گروہ کی صورت میں شہر سے باہر نکلے، اور دیکھا کہ یہ تو سچ ہے، اور ارامیوں کے ڈیرے پر ٹوٹ پڑے۔ وہ افسر جس نے خُدا کا مذاق اُڑایا تھا اُسے شہر کے دروازے میں روند کر مار دیا گیا۔

سب کچھ ویسا ہی ہوا جیسا خُدا نے کہا تھا کہ ہوگا۔

کسی نے خوشخبری آگے پہنچائی۔ جس جس نے اِس پر یقین کیا وہ زندہ بچ گیا۔ یہ کتنی اچھی بات ہے کہ ایک آدمی خاموش نا رہا۔

مجھے یاد آرہا ہے کہ یسوع نے ایک بار کیا کہا تھا: مَیں زندہ ہوں اور تمہیں بھی زندہ رہنا ہوگا۔

وہ چاہتا ہے کہ لوگ زندہ رہیں۔ صرف زندہ ہی نہیں بلکہ، ہمیشہ زندہ رہیں۔

بہت سے لوگ ابھی تک یہ نہیں جانتے۔ اِس لیے مَیں یسوع کے بارے میں خوشخبری کو آگے پہنچانا چاہتی ہوں۔

کیا آپ بھی یہ کرنا چاہتے ہیں؟


لوگ: ’’بیان کرنے والی، پہلا کوڑھی، دوسرا کوڑھی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:05 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)