STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 153 (Does the devil exist 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

351. کیا شیطان وجود رکھتا ہے ۱


بچہ: ’’میرے پاس ایک سوال ہے: کیا اِبلیس سچ میں وجود رکھتا ہے؟ وہ کہاں سے آیا؟‘‘

اِبلیس سچ میں وجود رکھتا ہے۔ اُس کی کہانی آسمان سے شروع ہوتی ہے۔

بچہ: ’’آسمان سے؟‘‘

جتنے بھی فرشتے تھے اُن سب میں خوبصورت فرشتہ لوسیفر تھا۔

اُسے خُدا کی پرستش کرنے کے لیے خلق کیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں غرور سے بھرے خیالوں نے اُس کے دل پر قبضہ کر لیا۔

لوسیفر: ’’مَیں سب سے بڑا بننا چاہتا ہوں۔ خُدا کی طرح! مَیں سب پر راج کرنا چاہتا ہوں۔ مَیں خُدا بننا چاہتا ہوں۔‘‘

کیونکہ وہ سب سے عظیم کی پرستش کرنے کی بجائے خود سب سے عظیم بننا چاہتا تھا، اِس لیے خُدا نے اُسے آسمان پر سے پھینک دیا۔

اُسی وقت سے اُسے اِبلیس یا شیطان کہا جاتاہے اور وہ خُدا کا دشمن ہے۔ وہ ہر قسم کی چال چلتا ہےجس سے وہ خُدا کے لوگوں کےلیے اُس کےمنصوبوں کو خراب یا برباد کر سکے۔

خُدا چاہتا ہے ہم زندہ رہیں-شیطان ہماری موت چاہتا ہے۔

خُدا کو سِچائی سے محبت ہے - شیطان جھوٹا ہے۔

خُدا لوگوں سے تعلق رکھنا چاہتا ہے - شیطان ہمیں برباد کرنا چاہتا ہے۔

بچہ: ’’وہ آدم اور ہوا کو برباد کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ انہوں نے خود کو آزمائش میں ڈال لیا تھا۔‘‘

مَیں آپ کو اُس کے برے منصوبوں کے بارے میں بتاتی ہوں: لوگوں کو خُدا سے دور کرنے کے لیے، وہ اُن کے دلوں میں خُدا کے خلاف شک اور بے یقینی کا بیج بوتا ہے۔

شیطان: ’’کیا سچ میں خُدا نے کہا ہے کہ تم لوگ اِس درخت کا پھل نا کھانا؟ کیا وہ تمہیں زیادہ اچھی چیزیں لینے سے منع کرتا ہے؟‘‘

آدم اور ہوا دونوں جال میں پھنس گئے۔ اور اُن کی وجہ سے دنیا میں موت نےجنم لیا۔ اُس وقت سے ہر انسان خُدا سے جدا ہو گیا۔

لیکن خُدا کا پیار بہت بڑا ہے، اِس لیے اُس نے وعدہ کیا کہ وہ اِبلیس کو ہرائے گا اور دوبارہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔

بچہ: ’’وہ ضرور یسوع کی بات کر رہا ہے، مجھے یقین ہے۔‘‘

آپ بالکل ٹھیک ہیں۔یسوع ہی فتح مند ہے! شیطان اُس کے نام سے بھی کانپتا ہے۔

وہ جانتا تھا کہ جب یسوع پیدا ہوگا تو وہ کس وطن میں پیدا ہوگا، اِس لیے اُس نے فرعون اور دوسروں کو استعمال کیا کہ کوشش کریں کہ یہودیوں کو ختم کر دیں۔

لیکن خُدا نے اپنے منصوبے کو ناکام نا ہونے دیا۔ ایک رات بیت لحم میں یسوع پیدا ہوا۔

یسوع ہی فتح مند ہے! وہ شیطان کے کاموں کو برباد کرنے آیا تھا۔ اِسی وجہ سے شیطان اُس سے نفرت کرتا ہے اور اب اُسے پسند نہیں کرتا۔

اگلے ڈرامے کو سنیے گا اور مَیں آپ کو بتاؤں گی کہ میرا کہنے کا کیا مطلب ہے۔


لوگ: بیان کرنے والی، بچہ، لوسیفر (شیطان)

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 07, 2024, at 02:06 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)