STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 123 (The runaway)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

321. بھگوڑا


وہ چھوٹے راستے پر بھاگا، پتھروں سے ٹھوکر لگی اور اُس کی ٹانگوں پر کانٹے والی جھاڑیوں سے کھروچیں لگیں۔

اُنیسمس (دھیمی آواز میں بولتے ہوئے): ’’مجھے دور بھاگنا ہو گا۔ مَیں تنگ آگیا ہوں۔ مجھے ہر روز کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ مَیں ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہا ہوں۔ دور، بہت دور۔ لیکن مجھے دھیان رکھنا ہوگا کہ مَیں پکڑا نہ جاؤں۔‘‘

بھاگنے والے غلاموں کو بہت بری سزا ملتی تھی۔ کبھی تو اُن کے بدن پر کہیں نہ کہیں جلتے ہوئے لوہے سے نشان بنا دیا جاتا، یا تو اُن کو جنگلی جانوروں کا کھانا بننا پڑتا تھا۔ اِس خیال نے اُنیسمس کو اور تیز بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

اُس کے نام کا مطلب تھا ’فائدہ مند‘۔ کیا یہ نام کسی اور شخص کا بھی ہو سکتا ہے جو چوری کر کہ بھاگ جاتا ہے؟ اُس نے ایک نئے ملک میں ایک نئی زندگی کا خواب دیکھاتھا۔ وہ جا کر روم میں چھِپنا چاہتا تھا۔ لیکن کس نے سوچا تھا کہ اِس عظیم شہر میں اُنیسمس سب لوگوں سے دور بھاگ جائے گا – اپنے اُستاد کے دوست کے پاس؟

پولس: ’’ٹھیک، ٹھیک، تم بھاگ آئے۔‘‘

اُنیسمس: ’’مَیں اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتا ہوں اور مَیں صرف غلام نہیں رہنا چاہتا۔‘‘

پولس: ’’اور؟ کیا تم اپنی نئی زندگی سے خوش ہو؟‘‘

اُنیسمس: ’’اصل میں، مَیں نے سوچا تھا یہ کافی مختلف ہو گی۔ کاش مَیں نہ بھاگا ہوتا۔ اور پھر پیسوں کابھی مسلہ ہے۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں میرا طریقہ اِتنا برا نہیں تھا۔‘‘

پولس: ’’اُنیسمس، تم نے نئی زندگی کی تلاش کی لیکن جگہ غلط چُنی۔‘‘

وہاں روم میں اُنیسمس کو سمجھ آگیا کہ کوئی بھی شخص اپنے لیے نئی زندگی صرف یسوع میں حاصل کر سکتا۔ کیونکہ وہ ہمارے گُناہ معاف کرتا ہے اور ہمیں نیا بناتا ہے۔ کیا آپ نے بھی کبھی یہ خواہش کی ہے کہ آپ بھی نئےسرے سے آغاز کر سکیں؟ یسوع آپ کو نئی زندگی دے گا۔ وہ سب کو دیتا ہے جو بھی اپنے گناہ قبول کرتا یا کرتی ہے اور جو اُس پر بھروسہ رکھتاہے۔

اُنیسمس نے یہ نئی زندگی حاصل کرلی۔ لیکن اِس سے اگلا قدم کیا تھا؟َ

پولس: ’’سب سے بہتر یہ ہے کہ فلیمون کے پاس لوٹ جاؤ، اپنے اُستاد کےپاس۔‘‘

اُنیسمس: ’’واپس وہیں؟‘‘

پولس: ’’فکر مت کرو۔ مَیں تمہارے لیے ایک خط لکھوں گا اُسے دینے کے لیے۔ وہ میرا دوست ہے۔ وہ یسوع سے پیار کرتا ہے اور وہ خوشی سے تمہیں اپنے پاس رکھ لے گا۔‘‘

اور بڑے اِطمینان کے ساتھ اُنیسمس واپس چلا گیا۔

فلیمون: ’’تم واپس آگئے۔ ہم نے تمہیں ہر جگہ ڈھونڈا۔‘‘

اُنیسمس: ’’مَیں آپ کے لیے یہ خط لے کر آیا ہوں۔‘‘

فلیمون: ’’پیارے فلیمون، مَیں اُنیسمس کو واپس بھیج رہا ہوں۔ اُس نے یسوع کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ اگر اُ س نے کسی بھی طرح سے تمہیں کوئی نقصان پہنچایا ہے تومَیں اُس کی قیمت تمہیں ادا کروں گااور سب کچھ پھر سے ٹھیک کر دوں گا۔‘‘

اُنیسمس کو بڑی خوشی سے واپس قبول کر لیا گیا اور وہ فلیمون کے ساتھ خوشی سے رہا۔ یسوع کے وسیلہ سے اُسے پرانی جگہ پر ہی نئی زندگی مل گئی۔


لوگ: بیان کرنےوالی، اُنیسمس، پولس، فلیمون

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:27 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)