Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 106 (End of the line 6)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
601. اختتام ۶
صحیح راستے پر چلیں - ایک طرفہ گلی - بند راستہ - یہاں گاڑی نہ کھڑی کریں - صحیح راستے پر چلیں - رُکیے!
ٹریفک کے اشاروں کے بغیر، ہمارے شہروں میں کتنی بدنظمی ہوتی۔ وہ کھمبے جن پر مسافروں کی راہنمائی کے لیے بورڈ لگے ہوتے ہیں، اُن کے بغیر ہمارا ملک بھول بھُلیاں ہوتا۔
ایک عظیم قوم بیابان میں مڑ گشت کرتی رہی۔ وہاں پر کوئی گلیاں نہیں تھیں اور نا ہی کوئی سڑکیں تھیں۔ لیکن وہاں پر مسافروں کی راہنمائی والا کھمبا موجود تھا۔ جو کہ بادل کے ستون میں چھِپا ہوا تھا، خُدا اُن کے آگے آگے چلا۔ وہ اُنہیں مصرکی غلامی سے نکال کر وعدے کی سر زمین تک لے گیا۔
خُدا ک طرح کون ہو سکتا ہے جو سب سے اچھی طرح راہنمائی کر سکے؟
جب بادل کا ستون رُک جا تا، تو لوگ آرام کرسکتے تھے۔ جب وہ دوبارہ چل پڑتا، تو پوری قوم اِس کے ساتھ چل پڑتی۔ رات کے وقت، یہ آگ کا ستون بن جاتا اور رات کو روشن کر دیتا ایک روشن ترین لائٹ سے بھی زیادہ روشن ہوتا۔
خُدا ک طرح کون ہو سکتا ہے جو سب سے اچھی طرح راہنمائی کر سکے؟
اسرائیلی: ’’بادل رُک گیا ہے۔ ہم یہاں پر اپنے خیمےلگا سکتے ہیں۔‘‘
اسرائیلی عورت: ’’ٹھیک بہرِ قلزم پر۔ یہ تو بڑا اچھا ہے۔‘‘
بچہ: ’’کیا ہمیں تیرنےکے لیے جانے کی اِجازت ہے؟‘‘
اسرائیلی: ’’مجھے مجھے ٹھیک سے دِکھائی نہیں دے رہا۔ پیچھے مُڑ کر دیکھو ذرا!‘‘
اسرائیلی عورت: ’’یہ نہیں ہو سکتا۔ وہ آرہے ہیں!‘‘
اسرائیلی: ’’مصری ہمیں مار گِرائیں گے! اب ہم پھنس چکے ہیں۔‘‘
اسرائیلی عورت: ’’موسٰی، تم ہمیں اِس خطرناک بیابان میں کیوں لائے؟‘‘
موسٰی: ’’ڈرو مت! کونسا خُدا ہمارے خُدا جیسا ہو سکتا ہے؟ وہ ہمارے لیے لڑے گا۔‘‘
اچانک سے ایک بڑا بادل مصریوں اور اسرائیلیوں کے درمیاں آ موجود ہوا۔ دشمنوں کی طرف اندھیرا چھا گیا، لیکن اسرائیلیوں کی طرف روشنی تھی۔
خُدا جیسا کون ہو سکتا ہے جو اِس طرح کے طریقے سے بھی مدد کرتا ہو؟ اُس کے لیے کوئی کام ناممکن نہین ہے!
موسٰی کے پاس جوچھڑی تھی وہ خُدا کی طرف سے تھی، اور اُس نے اُس کو سمندر پر پکڑے رکھا (پانی کے ہٹنے کی آواز)۔
اسرائیلی: ’’ایک معجزہ! وہ دیکھو! سمندے کے بالکل درمیان میں راستہ ہے۔‘‘
اسرائیلی عورت: ’’دائیں اور بائیں طرف پانی کی دیواریں ہیں۔ خُدا نے یہ ہمارے لیے کیا ہے۔‘‘
کون خُدا جیسا ہے جو اِس طرح کے معجزے کر سکے؟
یہ بالکل سچ ہے: سمندرکے درمیان میں، ایک خُشک راستہ موجود تھا۔ تمام اسرائیلی اِس راستے پر چل پڑے اور دوسری طرف پہنچ گئے۔
پہلا مصری: ’’اُن کے پیچھے چلو۔ سمندر میں موجود راستہ ہمارے لیے بھی ہے۔‘‘
دوسرا مصری: ’’ارے، یہ رَتھ کے پہیے جام ہو گئے ہیں۔ ہمارا آخر آگیا ہے۔ خُدا ہمارے خَلاف لڑ رہا ہے۔‘‘
یہ مصریوں کے آخری الفاظ تھے۔ دونوں طرف سے، پانی کی دیواریں ٹوٹ کر اُن پر آگِریں۔ سیلاب نے مصر کی پوری فوج کو گھیر لیا۔
اسرئیلی: ’’بچ گئے! ہم بچ گئے! ہمارے خُدا نے ہمارے دشمنوں پر فتح پائی ایک ہی دفعہ میں سبہوں کے لیے۔‘‘
خوشی سے بھرے ہوئے اُنہوں نے خُداوند کی شکر گزاری کا گیت گایا۔
لوگ: بیان کرنے والی، اسرائیلی، اسرائیلی عورت، بچہ، موسٰی، دومصری
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی