Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 092 (A man-eating tiger 4)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
29. آدم خور شیر ۴
صاحب گروُب: ’’رِنگو، کیا ہوا ہے؟ تم اِتنے بےچین کیوں ہو؟‘‘
رِنگو: ’’صاحب، ہم شیر کا شکار کرنے جا رہے ہیں۔ ایک آدم خور شیرہمارے گاؤں کے آس پاس گھوم رہا ہے۔‘‘
صاحب گروُب: ’’اور تم ساتھ جا رہے ہو؟‘‘
رِنگو: ’’جی ہاں! لیکن اگر اُس نے مجھ پر حملہ کیا تو کیا ہوگا اور اگر بدروحیں آگئیں تو؟‘‘
صاحب گروُب: ’’کوئی ہے جو تمہاری حفاظت کرے گا۔ وہ طاقت ور ہے اور ہر کام کر سکتاہے۔ وہ بدروحوں سے بھی زیادہ طاقت ور ہے۔ یسوع! بائبل میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ ہمیں بدروحوں کی طاقت سے چھڑانے کےلیے آیا۔‘‘
رِنگو: ’’کیا یسوع واقعی اُن سے زیادہ طاقت ور ہے؟‘‘
صاحب گروُب: ’’ہاں، بہت زیادہ طاقت ور۔‘‘
رِنگو: ’’مَیں بھی اُس پر یقین کر نا چاہتا ہوں، جیسے آپ اُس پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘
رنگو یہ بالکل ٹھیک طرح سے جانتا تھا کہ اُس کو یسوع کی ضرورت ہے۔ اُس نے دعا کی اور یسوع کو اپنی زندگی میں آنےکی دعوت دی۔ اُ س نے اندیکھے خُدا سے بات کی او ر اُسے بہت، بہت یقین تھا کہ یسوع نے اُس کی سنی ہے۔
صاحب گروُب: ’’رِنگو، تم ہر وقت یسوع سے بات کر سکتے ہو اور اُس سے مدد مانگ سکتے ہو، بلکہ جب شیر کا شکار بھی کر رہے ہو تب بھی۔‘‘
کچھ ہی گھنٹوں کے بعد نکلنے کا وقت ہو چکا تھا۔ لوگوں نے اپنے ہتھیار لیے اور رِنگو نے مشعل۔ وہ خاموشی سے اُس پرانے درخت پر چڑھے جو پینے والے پانی کے تالاب کے پاس تھا۔ جب وہ علاقے کو دیکھ رہے تھے تو پُر جوش تھے۔ رِنگو نے خاموشی سے دعا کی۔
رِنگو: ’’خُداوند یسوع، براہ کرم ہماری مددکرکہ ہم شیر کو مار سکیں اِس سے پہلے کہ وہ اور لوگوں کو مارے۔ کیا آپ نے وہ دیکھا؟ وہاں کوئی چیز حرکت کر رہی ہے۔‘‘
رِنگونے اپنے والد کے ہاتھ کو کھینچا۔ وہ بڑی مشکل سے سانس لینے لگا۔ مرے ہوئے بیل کو سونگھتا ہوا شیر اُس کی طرف آیا جسے لوگوں نےوہاں جال کے طور پر رکھا تھااور اُس پرلالچ میں حملہ کر دیا۔ شیر نےاوپر دیکھا اور پھر جلدی سے یہ ہوا (بندوق کی گولی چلنےکی آواز)۔
والد: ’’کتنے افسوس کی بات ہے! وہ مجھ سے بچ نکلا!‘‘
آدمی: ’’ذرا دھیان سے! وہ آ رہا ہے! وہ ہم پر چھلانگ لگائے گا!‘‘
والد: ’’رِنگو، اُس کی آنکھوں میں روشنی مارو۔ اُسے اِس روشنی سے اندھا کر دو!‘‘
رِنگو: ’’مدد کیجیے، مشعل کی روشنی بہت کم ہے۔خداوند یسوع، مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘‘
رِنگو نے اپنی پوری چاقت کے ساتھ مشعل کو دور زمین پر پھینکا۔ شیر روشنی کی طرف کودا۔ گولی چلنے کی آواز آئی۔
شیر نے ایک اور دفعہ ہوا میں چھلانگ لگائی اور پھر واپس آیا اور آگے لمبی گھاس میں گِر گیا، اور وہ زخمی تھا۔ رِنگو کے والد نے پھر سے اپنی بندوق تانی، اور گولی چلا دی (گولی چلنے کی آواز)، اور وہ خطرناک جانورزمین پر مرا پڑا تھا۔
ہر کسی نے سکھ کا سانس لیا، اور رِنگو نے خاموشی سے دعا کی۔
رِنگو: ’’خُداوند، مَیں تیرا بہت بہت شکر ادا کرتا ہوں۔ تو نے ہماری مدد کی!‘‘
خُدا اب ساتھ نہیں چھوڑتا۔ آپ نے اُس کے ساتھ کیا تجربہ کیا ہے؟
آپ مجھے لکھ کر بتا سکتے ہیں اِس بارے میں کہ اُس نے آپ کی دُعا کا کیسے جواب دیا۔
لوگ: بیان کرنے والی، رِنگو، صاحب گروُب، والد، آدمی
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی