Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 076 (Three lies in one night)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
67. ایک ہی رات میں تین جھوٹ
پطرس: ’’نہیں یہ سچ نہیں ہے! مَیں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔‘‘
کبھی کبھی پطرس دکھاوے کےلیے بھی آگے آجاتا تھا، لیکن مجھے یقین ہے کہ جو اُس کی سوچ ہوتی تھی وہی کہا کرتا تھا۔
پطرس: ’’یہ میرے ساتھ کبھی نہیں ہو سکتا۔‘‘
کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے؟ پطرس کو پورا یقین تھا، پہلے رات کے وقت جب وہ یسوع اور دوسرے شاگردوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ اندھیرا تھا اور اور اداسی چھائی ہوئی تھی، جب یسوع اچانک چلتے چلتے رُک گیا اور اُن سے بات کی۔
یسوع: ’’آج رات کو ہی تم سب مجھ سے الگ ہو جاؤ گے اور میرا انکار کرو گے۔‘‘
پطرس: ’’کبھی نہیں، اور اگر باقیوں نے تجھے چھوڑا تب بھی مَیں ایسا کبھی نہیں کر سکتا۔‘‘
یسوع ہمارے دلوں کو جانتاہے۔
یسوع: ’’پطرس، مَیں تجھے جانتا ہوں۔ آج مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو تین بار یہ کہے گا کہ تو مجھے نہیں جانتا۔‘‘
پطرس: ’’مالک یسوع، مَیں ایسا کبھی نہیں کروں گا؛ مَیں مر جاؤں گا لیکن تیرا انکار نہیں کروں گا۔‘‘
دوسرے شاگردوں نے بھی بالکل یہی بات کہی۔ لیکن یسوع بہتر جانتا ہے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد جب یسوع کے دشمن اُسے باندھ کر لے گئے تواُس کے سب شاگردوں نے اُسے چھوڑ دیا۔ پطرس بھی ڈرا ہوا تھا۔ لیکن وہ بہت دوری سے یسوع کا پیچھا کر رہا تھا، کیونکہ وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ اُس کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں۔
پطرس: ’’وہ اُسے کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ کہیں سردار کاہن کے محل میں تو نہیں؟ میرا کیا ہوگا؟ اچھا ہو گا اگر کوئی مجھ پر نا ہی دھیان دے تو وہ مجھے بھی گرفتار نہیں کریں گے۔‘‘
پطرس اپنے مالک کے دشمنوں کے ساتھ بیٹھ گیا۔ اور اُن کےساتھ صحن میں آگ سینک رہا تھا۔ کیا وہ جگہ ٹھیک تھی اُ سکےلیے؟ یسوع کا دوست اُن کے ساتھ جو یسوع سے نفرت کرتے ہیں؟
پہلی خادمہ: ’’ارے تم، تم مجھے جانے پہچانے لگ رہے ہو۔ کیا تم بھی یسوع کے ساتھ نہیں تھے؟‘‘
پطرس: ’’مَیں؟ تمہیں یہ خیال کہاں سے آگیا؟ مجھے نہیں پتا تم اِس بارے میں کیوں بات کر رہی ہو؟‘‘
دوسری خادمہ: ’’دیکھو، یہ بھی یسوع کے ساتھ تھا۔‘‘
پطرس: ’’یہ سچ نہیں ہے۔ مَیں تو اُس آدمی کو جانتا بھی نہیں ہوں۔‘‘
خادم: ’’کوئی بھی یہ کہہ سکتا ہے۔ یقیناً تم تھے یسوع کے ساتھ۔ تمہاری باتوں سے پتہ چل رہا ہے۔‘‘
پطرس: ’’بند کرو یہ فضول باتیں۔ مَیں تمہیں بتا رہا ہوں، مَیں یسوع کو نہیں جانتا۔‘‘ (مرغ کی بانگ کی آواز)
حیرانگی سے پطرس نے اِدھر اُدھر دیکھا۔ اُس وقت تک یسوع کو لے جایا جا رہا تھا۔ جب وہ پاس سے گزرا تو پطرس کو دکھی ہو کر دیکھا۔ یسوع کا وہ گھورنا پطرس کے دل سے ہو کہ گزرا۔ اور پطرس کو یاد آیا کہ یسوع نے کچھ گھنٹے پہلے کیا کہا تھا۔
پطرس نے یسوع کے ساتھ بے وفائی کی۔ اور وہ بہت زیادہ شرمندہ تھا۔ وہ باہر گیا اور زار زار رویا۔کیا ابھی بھی وہ یہ جانتا تھا کہ یسو ع اِس سب کے بعد بھی اُسے پیار کرتا ہے؟
لوگ: بیان کرنے والی، یسوع، پطرس، دو خادمائیں، خادم
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی