Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 077 (The tomb is empty)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
77. قبر خالی ہے
یسوع کے دوست اُس کی لاش صلیب پر سے اُتار کر لے گئے اور اُسے ایک نئی قبر میں رکھا جو چٹا ن میں کھودی گئی تھی۔ اور پھر اُنہوں نے ایک بڑا پتھر لڑھکا کر اُس کا داخلے کا راستہ بند کر دیا۔
(پس منظر میں کوئی عام گیت یا ساز لگایا جائے)
لڑکی: ’’یسوع کو صلیب دی گئی، خُدا نے اُسے سزادی۔
کیونکہ ہم بہت گنہگار تھے، وہ مرا۔
میرے اور آپ کے لیے وہ مرا۔‘‘
بہت ہی زیادہ دکھی ہو کر، شاگرد اِکٹھے ہو کر ایک گھر میں بیٹھے اور سب کچھ یاد کیا۔ کوئی بھی یہ سمجھ نہیں پایا تھا کہ یسوع نے آخر اپنی جان کیوں دی۔ پطرس کو خاص طور پر دکھ ہوا۔ وہ بہت زیادہ شرمندہ تھا کہ اُس نے یسوع کا انکار کیا اورتین بار یہ کہا کہ وہ یسوع کو نہیں جانتا۔ وہ اپنے آپ کو اِتنا بزدل ہونے کے لیے معاف نہیں کر پا رہا تھا۔ اب بہت دیر ہو چکی تھی۔ کیونکہ یسوع مر چکا تھا۔
(پس منظر میں کوئی عام گیت یا ساز لگایا جائے)
لڑکا: ’’یسوع نے صلیب پر جان دی، اُس نے ہماری خاطر اپنا خون بہایا۔
جب ہم اپنے گناہ اُس کے پاس لاتے ہیں، وہ ہمیں معاف کرتا ہے۔
وہ مجھے اور آپ کو بھی معاف کر دیتا ہے۔‘‘
اچانک سے تیزی سے دروازہ کھلا۔
مریم: ’’وہ زندہ ہے! یسوع زندہ ہے! اب وہ قبر میں نہیں ہے۔‘‘
دوسری مریم: ’’ایک فرشتے نے ہمیں یہ بڑی خوشخبری دی۔ پطرس، اُس نے خاص طور پر ہمیں یہ کہا کہ ہم تمہیں ضرور بتائیں۔ یسوع زندہ ہے۔‘‘
پطرس: ’’تمہیں کہا گیا کہ تم مجھے بتاؤ کہ یسوع زندہ ہے؟‘‘
پطرس اپنے آپ کو پیچھے نہ رکھ سکا۔ وہ یوحنا کے ساتھ دوڑکر قبر کی طرف گیا جتنا تیز اُس سے بھاگا گیا وہ بھاگا۔ اُنہوں نے اندر دیکھا۔ یسوع کا بدن وہاں پر موجود نہیں تھا۔ اُنہوں نے دیکھا اور یقین کیا کہ یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور اب پھر سے زندہ ہے۔ وہ جلدی سے واپس بھاگے اوردوسروں کو یہ بات بتائی۔
(پس منظر میں کوئی عام گیت یا ساز لگایا جائے)
لڑکا اور لڑکی: ’’یسوع قبر میں لیٹا تھا، لیکن وہ مرانہیں تھا۔
ایسٹر کے دن وہ پھر جی اُٹھا، ہیلیلویاہ۔
آپ کے اور میرے لیے ہیلیلویاہ!‘‘
آپ کے اور میرے لیے۔ شاگردوں کے لیے اور پطرس کےلیے، ہارے ہوئے لوگوں کےلیے اور اُ ن کے لیے جنہوں نے بہت سارے غلط کام کیے ہیں-یسوع ہماری جگہ پہ مرا اور پھر سے جی اُٹھا۔
لوگ: بیان کرنے والی، مریم، دوسری مریم، پطرس، لڑکا، لڑکی
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی