STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 043 (Good news 2)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

34. خوشخبری ۲


منڈی تک جانے کا راستہ بہت مشکل تھا۔ طیفام اور اُس کی ماں نے اپنے سر پر شکر قند سے بھری بھاری ٹوکریاں اُٹھا رکھی تھیں۔ اُن کو اُمید تھی کہ اِن ٹوکریوں کے بدلے اُن کو بہت پیسے ملیں گے، اور پھر اورَسٹل کی بیوی اپنی بیٹی کے لیے نئے کپڑے لے سکے گی۔ اُس نے ایک جو پہنا ہوا تھا اُس کے پاس وہی ایک تھا وہ بھی پرانا تھا اور اُس میں سوراخ تھے۔ طیفام کے ماں باپ غریب تھے۔ اُس کا باپ ہمیشہ بدروحوں کو سب سے اچھی قربانی چڑھاتا تھا، لیکن اُس کے بدلے میں کبھی اُس کے دل کو سکون نہیں ملا تھا۔ اچانک سے طیفام کو مریم کا خیال آیا۔ اُس کی سہیلی نے اب تعویز کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اب وہ مسیحی تھی۔

آخر کار وہ منڈی پہنچ گئے۔ وہاں بہت کچھ دیکھنے کو ملا۔

بیچنے والا: ’’تازہ سبزیاں! زبردست پھلیاں!‘‘

بیچنے والا: ’’نئی فصل کے بیج۔‘‘

بیچنے والا: ’’سستی –یہاں ہر چیز سستی ہے!‘‘

اورَسٹل کی بیوی نے اپنی ٹوکری ایک آدمی کے سامنے رکھی۔ اُس نے اچھی طرح سے اُن کی فصل کی پیداوار کو دیکھا۔

بیچنے والا: ’’مَیں نےبہت سوچا ہے۔ کیڑے! شکر قند کیڑوں سے بھری ہیں!‘‘

مایوسی کے ساتھ اور تھوڑے سے پیسوں کے ساتھ اورَسٹل کی بیوی نے اپنا سامان خریدا۔ لیکن طیفام نے ایک معجزہ دیکھا۔ ایک اچھے آدمی نے اُس کی ٹوکری میں سے سب شکرقند خرید لیں۔ اُس کو پتا نہیں تھا کہ اُس کی سہیلی اِسی آدمی کی وجہ سے مسیحی بنی تھی۔ جو پیسے طیفام کو ملے تھے اُن سے اُس نے اپنے لیے خوبصورت کپڑے لے لیے۔ وہ بہت خوش تھی۔

وہ بعد میں پھر وکٹر سے ملی۔

طیفام: ’’دیکھو، یہ وہ آدمی ہے جس نے مجھ سے شکر قند خرید لی تھیں۔ اُس کے ہاتھ میں کیسی کتاب ہے؟‘‘

طیفام اور اُس کی ماں چپ کھڑی رہیں اور سنتی رہیں کہ وہ لوگوں کو کیا کہہ رہا تھا۔

وکٹر: ’’میرے پاس آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ خُدا آپ کو پیار کرتا ہے اور آپ کے دل کو سکون دینا چاہتا ہے تاکہ آپ کو دوبارہ کبھی ڈر نہ لگے۔‘‘

اورَسٹل کی بیوی: ’’طیفام، مجھے یقین ہے کہ یہ سچ بول رہا ہے۔‘‘

جب اورَسٹل نے جو چڑیلوں کا ڈاکٹر تھا یہ سنا کہ اُس کی بیوی نے وکٹر کی باتیں سنیں ہیں، تو وہ زور سے غصے میں چلایا۔

اورَسٹل: ’’وکٹر نے تمہیں بھڑکایا ہے۔ اُس کا یقین مت کرو۔ روحیں واپس ہمارے پاس آ جائیں گی۔‘‘

اورَسٹل کی بیوی: ’’اورَسٹل، میرے دل میں اب سکون ہے۔ وکٹر کا خُدا بدروحوں سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔‘‘

اورَسٹل نے جلدی سے طیفام کے نئے کپڑے لیے، اُن کی ایک دھجیوں سے بنی گڑیا بنا دی۔ اور بہت سی سوئیاں اس میں چُبھو دیں۔

اورَسٹل: ’’یہ وکٹر ہے۔ اُس کو مرنا ہوگا۔ اور یہ سوئیاں یہ کام کریں گی۔‘‘

طیفام حیران تھی۔ اُس کے باپ نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔

کون طاقتور ہے؟ چڑیلوں کے ڈاکٹر کی بددعا یا پھر یسوع؟

اگلا ڈراما سنیے اور معلوم کیجیے۔


لوگ: بیان کرنے والی، اورَسٹل کی بیوی، طیفام، بیچنے والا، وکٹر، اورَسٹل

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:19 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)