Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 026 (A friend betrays Jesus)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
62. ایک دوست یسوع کو دھوکہ دیتا ہے
دوست یا دشمن؟ آپ کیا سوچتے ہیں؟
جلدی جلدی وہ یروشلیم کے تنگ کناروں کے ذریعے چلا گیا۔ فکر کرتے ہوئے اُس نے پیچھےمڑکر دیکھا اور آخر کار وہ سردار کاہن کے گھر پہنچ چکا تھا۔بند دروازوں کے پیچھے منصوبے بنائے جا رہے تھے۔ یہ لوگ یسوع کو مارنا چاہتے تھے۔ کسی نے دروازہ کھولا اور حیران ہو گیا کہ یسوع کا شاگرد باہر دروازے پر کھڑا تھا۔
ایک دوست دشمنوں کے پاس گیا - اِس کا کیا مطلب ہے؟
یہوداہ: ’’تم مجھے کیا دو گےاگر مَیں تمہیں وہ جگہ بتاؤں جہاں تم یسوع کو قیدی بنا سکتے ہو؟‘‘
ایک گستاخی والی مسکراہٹ سب کے منہ پر دیکھی گئی۔
سردار کاہن: ’’ہم تمہیں چاندی کی ۰۳ اشرفیاں دیں گے۔‘‘
جلد ہی سودا ہو گیا۔ یہوداہ خوشی کے ساتھ محل سے چلا گیا۔
ضمیر: ’’یہوداہ، تم یسوع کے شاگرد ہو۔ تم تھوڑے سے پیسوں کے لیے کیسے اُسے دھوکہ دے سکتے ہو؟‘‘
اُس کے ضمیر نے اُس کو بہت سمجھایا ہوگا۔ تین سال تک - وہ ایک دوست تھا، لیکن اُس کا دل یسوع سے دور تھا۔ اور اب وہ یسوع کو دھوکہ دینے کے لیے صحیح موقعے کا انتظار کر رہا تھا۔ لیکن یسوع ہربات جانتا ہے؛ وہ ہر کسی کو اندر باہر سے جانتا ہے۔ یہ سب اِسی طرح ہونا تھا۔
یسوع جانتا تھا کہ اُس کو مرنا ہے، اور اُس نے باغِ گتسمنی میں دُعا کی۔ اچانک سے بہت آوازیں آنے لگیں یہوداہ اور سپاہی مشعلیں اور تلواریں لے کر آگئے۔
دوست یا دشمن؟
یسوع نے ایک بار کہا تھا: ’’جو میرے لیے نہیں ہے وہ میرے خِلاف ہے۔‘‘
منہ چوم کر، جو کہ ایک دوستی کی نشانی ہے، یہوداہ نے اپنے مالک کو دھوکہ دیا۔
روشنی کی چمک کی طرح تیزی سے فوجیوں نے یسوع کوپکڑا اور قیدی بنا کر لے گئے۔
اُنہوں نےاُس پر بہت ظلم کیا۔ اُنہوں نے اُس کو مارا، کَوڑے مارے، اور اُس کے منہ پر تھوکا۔ اور پھر وہ اِس بے قصور کو انصاف کرنے والے کے پاس لے گئے۔
جھوٹے گواہوں نے اُسے مجرم ٹھہرایا۔ہیکل کا رکھوالا بھی رویا:
ہیکل کا رکھوالا: ’’تمہارے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہےکیا اپنے آپ کو بچانے کے لیے؟‘‘
یسوع خاموش رہا اور کچھ بھی نہ بولا۔
سردار کاہن: ’’اب بتاؤ ہمیں – کیا تم خُدا کے بیٹے ہو!‘‘
یسوع: ’’ہاں مَیں ہوں!‘‘
لوگ: ’’کبھی نہیں ہو سکتا!‘‘
لوگ: ’’ہم اِس کا یقین نہیں کرتے!‘‘
لوگ: ’’اسے مار دینا چاہیے!‘‘
لوگ: ’’اسے دور لے جاؤ!‘‘
لوگ: ’’اِس کو مار دینا چاہیے!‘‘
وہ اِس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتے تھے۔اور پھر؟
اگلے ڈرامے میں کہانی جاری ہے۔
لوگ: بیان کرنے والی ( اور ضمیر)، یہوداہ، سردار کاہن، ہیکل کا رکھوالا، یسوع، لوگ
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی