STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 013 (Gifts for Jesus)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

31. یسوع کے لیے تحفے


توما اپنے دادا کی بنائی ہوئی مورتیوں کو دیکھ رہا تھا۔ وہ بہت ہی اصلی لگ رہی تھیں-چرواہے، یوسف اور مریم اور بچہ یسوع۔ وقت گزرتا گیا اور اُسے نیند آنے لگی۔

اُس نے بیت لحم کے اصطبل کے بارے میں خواب دیکھا۔ توما نے سوچا میں چرنی کے کتنا قریب جا سکتا ہوں۔

وہ قریب ہوا اور اچانک سے اُداس ہو گیا۔ یسوع نے اُس سے بات کی۔

یسوع: ’’تم کیوں اِتنے اُداس ہو؟‘‘

توما: ’’کیونکہ میں آپ کے لیے کوئی تحفہ نہیں لے کر آیا۔‘‘

یسوع: ’’اُداس مت ہو۔ مجھے صرف تم سے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔‘‘

توما: ’’مَیں آپ کو اپنی ہر چیز دے سکتا ہوں جو کچھ میرے پاس ہے۔ میری بجلی والی ٹرین، میری کمپیوٹر کی گیمیں، اور۔۔۔۔۔۔‘‘

یسوع: ’’نہیں، مجھے تمہاری اِ ن چیزوں کی ضرورت نہیں ہے؛ مَیں اِس لیے آسمان پر سے زمین پر نہیں آیا۔‘‘

توما: ’’تو پھر کیا؟‘‘

یسوع: ’’مجھے اپنا پچھلا ریاضی کا ٹیسٹ دے دو۔‘‘

توما: ’’لیکن مجھے اس میں بہت کم نمبر ملے ہیں۔‘‘

یسوع: ’’اِسی لیے تو مَیں یہ مانگ رہا ہوں۔ ہمیشہ وہ چیزیں میرے پاس لایا کرو جو کم ہوں۔ کیا تم ایسا کرو گے؟‘‘

توما: ’’جی ہاں، میں یہ کروں گا۔‘‘

یسوع: ’’دوسرا تحفہ جو مجھے چاہیے وہ تمہارا کھانے والا برتن ہے۔‘‘

توما: ’’مَیں آپ کو وہ نہیں دے سکتا کیونکہ وہ مُجھ سے ٹوٹ گیا ہے۔‘‘

یسوع: ’’اِسی لیے تو مَیں یہ مانگ رہا ہوں۔ہمیشہ وہ چیزیں میرے پاس لایا کرو جوٹوٹ چکی ہوں۔کیا تم ایسا کرو گے؟‘‘

توما: ’’جی ہاں، میں یہ کروں گا۔‘‘

یسوع: ’’اب میری تیسری چیز۔ توما مَیں وہ جواب جاننا چاہتا ہوں جو تم نے اپنی ماں کو دیا جب اُس نے تم سے پوچھا کہ تمہارا کھانے کا برتن کیسے ٹوٹا۔‘‘

تب توما رونے لگا اور مایوس ہو گیا۔

توما: ’’میں۔۔۔۔۔۔ میں نے جھوٹ بولا تھا اپنی ماں سے۔‘‘

یسوع: ’’توما تمہارے جھوٹ، نافرمانی، ہر ایک شرارت جو تمہاری زندگی میں ہے تم میرے پاس لا سکتے ہو - تمہاری پوری زندگی تک۔ مَیں تمہیں معاف کروں گا اور مَیں تمہاری مدد کروں گا کہ کیسے اچھی طرح زندگی گزارنی ہے۔ مَیں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا اور تمہیں زندگی گزارنا سکھاتا رہوں گا۔ کیا تم یہ چاہتے ہے؟‘‘

اور جیسے توما یہ چاہتا تھا! اُس وقت سے اُس نے یسوع پر ایمان رکھا اور اُس کی با ت کو مانا۔


لوگ: بیان کرنے والی، توما، یسوع کی آواز

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 08:48 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)