Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 021 (Sin begins little by little 6)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
12. گناہ چھوٹی سی بات سے شروع ہوتا ہے ۶
اخی اب بادشاہ اپنے محل میں چل پھر رہا تھا۔ اُس کی نظر کھڑکی سے باہر پڑی ایک تاکستان پر پڑی اور اُس نے غور سے اُسے دیکھا۔
اخی اب: ’’مُجھےوہ تاکستان لینا ہوگا! یہ تو بالکل میرے محل کے ساتھ ہی ہے۔ مَیں اِس کا ایک خوبصورت باغ بنا سکتا ہوں اور اِس میں گوبھی بھی اُگا سکتا ہوں۔‘‘
وہ مالک کے پاس گیا۔
اخی اب: ’’نبوت، اپنا تاکستان مجھے بیچ دے۔‘‘
نبوت: ’’ناممکن! یہ زمین میرے باپ دادا سے مجھے ملی ہے۔ اور آپ کو اپنے باپ دادا کی زمین کو بیچنے کی اجازت نہیں ہوتی –یہ خُدا کا قانون ہے۔‘‘
اخی اب نے خدا حافظ بھی نہ کہا اور ناراض ہو کر واپس گھر کو چلا گیا۔ وہ غصے سے اپنے بستر پر لیٹ گیا۔
کیا آپ کبھی اُدا س ہوتے ہیں جب آپ کو آپ کی مرضی کی چیز نہیں ملتی؟
اخی اب بادشاہ نے غصے سے اپنا منہ دیوار کی طرف کر لیا۔
ایزبل: ’’کیا ہوا ہے تمہیں؟‘‘
جب ایزبل کو پتہ چلا کہ اُس کو کیا بات پریشان کر رہی ہے تو وہ بولی:
ایزبل: ’’اُٹھو اور مسکراؤ۔ اور میں دیکھوں گی کہ تمہیں وہ کیوں نہیں ملتا جو تم مانگ رہے ہو۔‘‘
ملکہ نے شہر کے بزرگوں کو خط لکھا، بادشاہ کے نقلی دستخط کیئے، اور بادشاہ کی مہر لگائی۔
شہر کے وزیر نے خط کو پڑھا: ایک جشن کا انتظام کیا جائے اور نبوت کو بھی دعوت دی جائے۔ پھر اُس کو بے عزت کیا جائےاور کہا جائے: تم نے خُدا کے اور بادشاہ کے گنہگار ہو؛ تمہیں اِس وجہ سے مرنا ہوگا۔
اور پھر وہ ہوا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، نبوت نے دعوت پر آنا قبول کر لیا اور شام تک اُس کی موت ہو چکی تھی۔
کیا یہ خوفناک بات نہیں کہ ایک چھوٹا سا گُناہ اِتنا بڑا اور خطرناک بن جائے؟
دیکھنا - خواہش - نفرت - غرور - غلط کرنا - جھوٹ - اور پھر قتل!
نبوت کی موت کی خبر جلدی سے پھیل گئی۔ اور پھر اخی اب بادشاہ تاکستان پر قبضہ کرنے گیا۔ لیکن اُس نے یہ سوچے بغیر یہ سب کیا کہ خدا کو کیسا لگے گا۔ اچانک سے ایلیاہ اُس کے سامنے آکھڑا ہوا۔ اخی اب کا رنگ بالکل سفید ہو گیا بھوت کی طرح۔
اخی اب: ’’تو اب تم نے مُجھے ڈھونڈ ہی لیا، میرے دشمن؟‘‘
ایلیاہ: ’’ہاں، مَیں نے تمہیں ڈھونڈ لیا ہے۔ تم نے خود کو گناہ کے آگے بیچ دیا ہے اور اُسے اپنے اندر بڑھنے دیا۔ خُدا گُناہ سے نفرت کرتا ہے اور وہ تجھے اور تیرے خاندان کو برباد کر دے گا۔‘‘
بادشاہ نے دوبارہ دوبارہ اِن باتوں کے بارے میں سوچا۔ اُس کو افسوس ہوا کہ اُس نے کتنی غلطیاں کی ہیں۔خُدا نے اُس کے دل کو دیکھا اور اُس پر رحم کیا۔ جب ہم اپنے گُناہوں کا اقرارمالک یسوع کے سامنے کر تے ہیں، وہ وفادار ہ خُدا ہے اور ہمارے گناہ بھی معاف کر دیتا ہے۔
لوگ: بیان کرنے والی، اخی اب، ایزبل، نبوت، ایلیاہ
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی