Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 114 (An angel came)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

411. ایک فرشتہ آیا


مرقس قالین پر لیٹا تھا۔ ایک دلچسپ کتاب نے اُسکی توجہ اپنی طرف کر رکھی تھی (دروازے پر گھنٹی کی آواز)۔

مرقس: ’’اِس وقت دروازے پر کون ہے؟‘‘ (دروازہ کھلنے کی آواز)

مرقس: ’’ایلکس، یہ تم ہو؟ تم کہاں سے آئے ہو؟‘‘

حیرت میں ڈالنا کامیاب رہا۔ مرقس خاموش تھا۔ اُس کا بہترین دوست دوسال پہلے چلا گیاتھا، اور اِتنے وقت سے اُن دونوں نے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا تھا۔

اسرائیل میں ایک جوان لڑکی کے گھر ایسا مہمان آگیا جس کا اُس نے سوچا بھی نہ تھا۔

بغیر پوچھے۔ اچانک وہ اُس لڑکی کے سامنے آ کھڑا ہوا: ایک فرشتہ!

خُدا بھی ایسا ہی ہے۔ وہ اچانک آتا ہے۔ جب کوئی بھی اُس کے بارے میں نہیں سوچتا کہ وہ آسکتا ہے۔

مریم کو بھی حیرانی ہوئی۔

فرشتہ: ’’ڈرو مت مریم۔ خُدا تمہیں پیار کرتا ہے۔‘‘

خُدا آتا ہے اور ہم سے بات کرتا ہے۔ اور اُس نے آج بھی یہی کیا۔ وہ اپنے کلام کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے، بائبل مقدس کے ذریعے۔ اکثر وہ معجزوں کے ذریعے بات کرتا ہے اور دوسرے لوگوں کے ذریعے بھی۔ جس وقت بائبل نہیں ہواکرتی تھی، اُس نے اکثر خوابوں کے ذریعے بات کی یا فرشتوں کو لوگوں کے پاس بھیجا۔

فرشتہ: ’’مریم، خُدا تیرے ساتھ ہے۔ تیرا ایک بیٹا ہوگا۔ تو اُس کا نام یسوع رکھنا۔‘‘

مریم: ’’یہ کیسے ممکن ہے؟ میری تو شادی نہیں ہوئی اور میرا تو شوہر بھی نہیں ہے۔‘‘

فرشتہ: ’’خُدا تیرے ذریعے معجزہ کرے گا۔ روح القدس تجھ پر نازل ہوگا اور خُدا تعالٰی کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس سبب سے وہ مولودِ مقدس خُدا کا بیٹا کہلائے گا۔‘‘

مریم: ’’مَیں خُداوند کی خدمت کروں گی۔ میرے ساتھ تیرے قول کے موافق ہو۔‘‘

معجزہ واقع ہوا۔ بیت لحم کے اصطبل میں خُدا کا بیٹا پیدا ہوا تھا۔ مسیح یسوع میں ہو کر خُدا ہماری دنیا میں آیا تھا۔

خُدا ہمارے پاس آیا تاکہ ہم اُس کے پاس آسکیں۔

مَیں نے کئی دفعہ کرسمس منایا ہے، لیکن یہ معجزہ مجھے ہمیشہ حیران کر تا رہتاہے۔ عظیم خُدا اِنسان بن کر ہمارے پاس آگیا۔ یسوع کے ذریعے خُدا ہمارے قریب آیا، اتنا قریب کے لوگ اُسے دیکھ سکتے تھے اور اُسے چھو سکتے تھے۔ اُس وقت چرواہے اِس بات سے بہت زیادہ خوش ہوئے تھے۔ خُدا ہمارے پاس آتا ہے، اور مسیح یسوع میں وہ آپ کےپاس بھی آج سکتا ہے۔

کیا آپ اُسے اپنی زندگی میں دعوت دینا پسند کریں گے؟ آپ یہ کرسکتے ہیں دعا کر کہ، شاید اِ س طرح:

مرقس: ’’خُداوند یسوع، مہربانی سے میری زندگی میں آئیے۔ مَیں آپ کے لیے اپنے دل کا دروازہ کھولتا ہوں۔ مَیں ہمیشہ کے لیے آپ سے تعلق رکھنا چاہتا ہوں۔ میرے لیے آپ کے عظیم پیار کا شکریہ۔‘‘

خُدا آپ کے پاس آتا ہے تاکہ آپ اُس کے پاس آئیں۔


لوگ: بیان کرنے والی، مرقس، فرشتہ، مریم

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:15 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)