Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 051 (Two gifts)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
15. دو تحفے
پہلا دوست: ’’کیا تمہیں معلوم ہے ہمارے دوست کا کیا حال ہے؟‘‘
دوسرا دوست: ’’بہت برے حال میں۔‘‘
پہلا دوست: ’’یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ایک ہی جگہ پر پڑے رہنا اور اِدھر اُدھر گھوم پھِر بھی نا سکنا۔‘‘
دوسرا دوست: ’’مجھے اُس کے بارے میں سوچ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔‘‘
پہلا دوست: ’’ہمیں اُس کو یسوع کے پاس لے کر جانا چاہیے۔ وہ کفرنحوم میں ہے۔ وہ اُسے شفا دے سکتا ہے۔‘‘
یہ سچے دوست تھے۔ اُنہوں نے اپنے لنگڑے دوست کا ساتھ نا چھوڑا۔ وہ اُسے اُس کی چٹائی پر یسوع کے پاس لے گئے۔ بدقسمتی سے اُنہیں پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ یسوع جس گھر میں کلام سنا رہا تھا وہ پہلے ہی لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ بلکہ گھر کے دروازے پر بھی بہت زیادہ لوگ موجود تھے۔ اِس وجہ سے دروازے سے اندد داخل ہونا ممکن نہیں تھا۔ ہر کوئی یسوع کی باتیں سننا چاہتا تھا۔ کوئی بھی خُدا کے بارے میں ایسی تعلیم نہیں دے سکتا تھا جیسی یسوع دیتا تھا۔
دوسرا دوست: ’’میرے پاس ایک طریقہ ہے۔ کیا تم وہ سیڑھیاں دیکھ سکتے ہو جو اوپر چھت کی طرف جا رہی ہیں؟‘‘
پہلا دوست: ’’مَیں سمجھ سکتا ہوں تم کیا سوچ رہے ہو۔ آؤ ایسا ہی کرتے ہیں! چلو آؤ!‘‘
وہ سیڑھیوں کے راستے سے اپنے دوست کو بڑی احتیاط سے اوپر چھت تک لے گئے۔ اور پھر اُنہوں نے مٹی کے چھت میں سوراخ کیا اور اپنے بیمار دوست کو اُس کی چٹائی کے سمیت نیچے بالکل خُداوند یسوع کے سامنے اُتارا۔ کیا وہ اُن کی مدد کرے گا؟
یسوع نے ااوپر اُن دوستوں کی طرف دیکھا۔ اُس نے اُن کا بھروسہ دیکھا، اور لنگڑے آدمی سے کہا:
یسوع: ’’تیرے گناہ معاف ہوئے۔‘‘
یسو ع نے اُسے معافی دی۔ کسی کو بھی اِس بات کا اندازہ نہ تھا۔ کچھ لوگوں نے سوچا: وہ گناہ کیسے معاف کر سکتا ہے؟ صرف خُدا ہمیں معاف کر سکتا ہے۔
کیا وہ ابھی بھی نہیں سمجھے تھے کہ یسوع خُدا کا بیٹا ہےا ور گناہ معاف کر سکتاہے؟ یسوع جانتا تھا کہ وہ سب کیا سوچ رہے ہیں۔
یسوع: ’’تم اپنے دلوں میں کیا سوچ رہے ہو؟ بولنے میں آسان کیا ہے: ’تیرے گناہ معاف ہوئے‘ یا ’اُٹھ کھڑا ہو، اپنی چٹائی اُٹھا، اور چل پھر‘؟ تم اگلی ہی گھڑی میں دیکھو گے کہ مَیں یہ دونوں کام کر سکتا ہوں۔‘‘
پھر یسوع نے لنگڑے آدمی سے کہا:
یسوع: ’’مَیں تجھے حکم دیتا ہوں: اُٹھ کھڑا ہوجا! اپنی چٹائی اُٹھا اور گھر چلا جا۔‘‘
کوئی ہلا بھی نہیں۔ اور پھر لنگڑا ٓدمی چلنا شروع ہو گیا! وہ کھڑا ہوا، اپنی چٹائی طے کی، اور چلنا شروع کر دیا۔
یسوع اُس کو شفا دے چکا تھا۔ ہر کسی نے اِس بات کےلیے خُدا کی تعریف کی۔ حیرانگی سے وہ بولے:
لوگ: ’’ہم نے اِس سے پہلے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا!‘‘
ایک آدمی بہت زیادہ برکت پا کر گھر کو گیا۔ وہ کونسے دو تحفے تھے جو یسوع نے لنگڑے آدمی کو دیے تھے؟ ہمیں لکھ کر بھیجیے اور ہم آپکو جواب دیں گے۔
اور ہمیشہ یاد رکھیں: یسوع آپ کو برکت دینا چاہتا ہے!
لوگ: بیان کرنے والی، دو دوست، یسوع، لوگ
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی