STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 052 (Without a schedule to Hawaii) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 25. بغیر منصوبہ بندی کیے ہوائی کی طرف روانہکیا آپ نے کبھی غورکیا ہے کہ کیسے وطن تبدیل کرنے والے پرندے بجلی کی تاروں پر اِکٹھے ہوتے ہیں دور کی اُڑان بھرنے سے پہلے؟ اگر اُن کے راستے میں کوئی مشکل آ جائے تو؟ ہر سال عصفوری نسل کی چڑیاں، ابابیل اور سارس جیسے پرندے وقت پر جنوب کی جانب اُڑتے ہیں۔ کون اُنہیں بتاتا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے جانے کےلیے تیاری کا؟ خُدا، بنانے والا، اُس نے اُنہیں ایسا بنایا ہے۔ وہ اُس کے اِشاروں پر چلتے ہیں اور اِس سے اُن کی جان بچتی ہے۔ کچھ پرندے ۰۰۰۶ میل تک اُڑتے ہیں اور پھر بہار کے موسم میں واپس اپنے اُسی گھونسلے میں آتے ہیں۔کیا یہ ایک معجزہ نہیں؟ کیا آپ امریکن سنہری پائپر کو جانتے ہیں؟ وہ الاسکا میں رہتا ہے، وہاں، جہاں کبھی بھی برف ۰۰۱ فیصد نہیں پگھلتی۔ ۶۲ دن بعد، وہ انڈے میں سے نکل آتا ہے۔ گوندنی کے درخت کا پھل اور موٹے کیڑے اُس کا پسندیدہ کھانا ہیں۔ وہ ایک کبوتر جتنا بڑا ہو جاتا ہے، اور اُس کے پر سنہرے چمکدار اور سبز ہو جاتے ہیں۔ وہ زیادہ چل نہیں سکتا، لیکن وہ اُڑ سکتا ہے۔ یہ اُس کے لیے زیادہ ضروری ہے، کیونکہ وہ اپنی سردی کی چھٹیاں ہوائی میں گزارتا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ اُسے بِنا رُکے ۸۸-گھنٹے اُڑنا ہوتا ہے۔ بولنے والا: ’’سائنسدانوں کے لیے اُس کے سفر بہت بڑا راز ہیں۔ اُس کے اُڑنے سے پہلے، وہ اپنے جسم کا وزن آدھا بڑھا لیتا ہے۔ سوچیے اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا تو۔ اپنی اُڑان کے دوران، وہ ۰۰۰،۰۵۲ دفعہ اوپر نیچے پر مارتا ہے۔ کیا آپ ۰۰۰،۰۵۲ مرتبہ بغیر رُکے اُٹھ بیٹھ سکتے ہیں؟ اگر پرندوں کے پاس رفتار ماپنے والا آلہ ہوتا (سپیڈو میٹر) تو وہ یہ بتاتا کہ وہ ۱۳ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتے ہیں۔ سنہری پائپر اُن اشاروں پر چلتاہے جو خُدا اُس کے دل میں ڈالتا ہے۔ سمت بتانے والے آلے کے بغیر اور اُڑنے کے منصوبے کے بغیر ہی وہ رات کو اور بادلوں کے بیچ میں سے اُڑ کر جاتا ہے۔ اور حالانکہ یہ نوجوان پرندےپہلے کبھی ہوائی جزیرہ میں نہیں گئے ہوتے پھر بھی وہ اِس چھوٹے سے جزیرہ کو اتنے بڑے سمندر کے بیچ میں ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ یہ کوئی اتّفاق نہیں ہے۔ یہ پرندے خُدا کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہیں اور اُس کی شکرگزاری میں گیت گاتے ہیں۔ کیا ہمیں بھی ایسا ہی نہیں کرنا چاہیے؟ بائبل میں ہمارے لیے خُدا کے بتائے ہوئے اشارے اور راستے موجود ہیں۔ جو بھی اُن پر چلتا ہے وہی آخری منزل تک پہنچے گا۔ لوگ: بیان کرنے والی، بولنے والا جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |