Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 042 (TiFam, daughter of the witch doctor 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

24. طیفام، چڑیلوں کے ڈاکٹر کی بیٹی ۱


ہیٹی کے پہاڑوں پر سورج چمکا۔ طیفام اپنے والدین کے ساتھ ایک چھوٹی سی کیچڑ والی جھونپڑی میں رہتی تھی۔ وہ بہت غریب تھے اور ہمیشہ بدروحوں سے ڈرتے رہتے تھے۔ وہ سچے خُدا کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھےجو اُنہیں پیار کرتا تھا اور جس نے کہا تھا: ڈرو مت کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہوں۔

طیفام کا باپ، چڑیلوں کا ڈاکٹر، اورَسٹل، صبح جلدی اُٹھتا، اور اُس کی ماں گھر کا کام کرتی اور کھیتوں میں بھی کام کرتی تھی۔ طیفام کو بھی اکثر اُن کی مدد کرنا ہوتی تھی۔

ماں: ’’طیفام، ہم کھُدائی کر کے شکر قند نکالیں گے اور کل اُنہیں بازار لے کر جائیں گے۔ جاؤ اور جا کر کیلے کے پتوں کو کاٹو تاکہ مَیں اُ ن کو ٹوکری میں بچھا سکوں۔‘‘

طیفام: ’’اگر مَیں ایسا کروں گی، تو کیا آپ مجھے وہ نئے کپڑے لے کر دیں گی جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا؟‘‘

ماں: ’’ہم دیکھیں گے۔‘‘

طیفام نے چھُرا لیا اور کیلے کے پودوں کی طرف چل پڑی۔ اُس کی سہیلی کھیتوں کے بیچ میں سے دوڑتی ہوئی اُس کی طرف آئی۔

مریم: ’’طیفام! طیفام!‘‘

طیفام: ’’مریم، کل مجھے نئے کپڑے ملیں گے، وہ جن پر لفظ لکھے ہوں گے۔‘‘

مریم: ’’لفظ؟ تم تو پڑھ نہیں سکتی۔ مَیں پہلے پڑھنا سیکھوں گی اور پھر مَیں ایسا کچھ لوں گی۔‘‘

طیفام: ’’کیا تم میرے باپ سے نیا تعویز خریدو گی جس سے تم محفوظ رہو گی؟‘‘

مریم: ’’نہیں، مَیں اب تعویز نہیں پہنتی۔ ہم اب مسیحی ہو گئے ہیں اور بائبل خریدیں گے۔‘‘

طیفام: ’’مریم، تم پاگل ہو گئی ہو! بدروحوں کو یہ سب پسند نہیں۔ تم بیمار ہو جاؤ گی۔‘‘

مریم: ’’طیفام، اب مجھے ڈر نہیں لگتا۔ یسوع بدروحوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ اُس نے کہاہے: ڈرو مت کیونکہ مَیں تمہارےساتھ ہوں۔ وکٹر نے ہمیں یہ بتایا ہے بائبل میں سے۔‘‘

طیفام: ’’یہ سب جھوٹ ہیں، سب جھوٹ۔‘‘

طیفام نے اپنا تعویز پکڑ کر رکھا اور بھاگ گئی۔

طیفام: ’’امّی، مریم اب تعویز نہیں پہنے گی کیونکہ وہ مسیحی ہو گئے ہیں۔‘‘

مسیحی وہ لوگ ہوتے ہیں جو یسوع سے تعلق رکھتے ہیں اور اِس لیے، اب اُن کا تعویز، راس منڈل، ستاروں کا علم اور تَوَہُم پرستی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

خُدا اپنے کلام میں اِن چیزوں سے منع کرتا ہے۔

کیا آپ اِس طرح کی چیزوں پر بھروسہ رکھتے ہیں، یا آپ یسوع پر بھروسہ رکھیں گے؟ وہ اکیلا ہی آپ کی حفاظت کر سکتا ہےا ور آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ وہ آپ کو بھی کہتا ہے: ڈرو مت کیونکہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔

طیفام نہیں جانتی تھی کہ ہم یسوع سےدعا مانگ سکتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ڈرتی رہتی تھی۔

جب اورَسٹل، چڑیلوں کے ڈاکٹر نے یہ سنا کہ مریم اور اُس کے والدین مسیحی ہو گئے ہیں، اُس کا چہرہ اُداس ہو گیا اور پھر۔۔۔۔۔۔

اِس سچی مشنری کہانی میں آگے کیا ہوا یہ اگلے ڈرامے میں بتایا جائے گا۔


لوگ: بیان کرنے والی، طیفام، ماں، مریم

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:17 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)