STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 053 (Envy has terrible consequences 1)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

35. حسد کا بہت برا انجام ۱


کیا آپ کے بہن بھائی ہیں؟ کیا آپ اُن کے ساتھ رہتے ہیں یا اکثر آپ لڑائی کر تے ہیں اور ایک دوسرے کو برا کہتے ہیں؟ یہ سچ ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر سیکھ سکتے ہیں۔

یعقوب کے خاندان میں، ابھی تک اُنہوں نے یہ نہیں سیکھا تھا۔ اُن کی کہانی بائبل میں موجود ہے۔ تصّور کریں ایک خاندان میں بارہ بھائی تھے۔ اُن کے درمیان بہت کچھ ہو رہا تھا!

پہلا بھائی: ’’بس مَیں نے بہت برداشت کر لیا۔ یوسف کے ساتھ ہمیشہ ہم سے زیادہ اچھا سلوک کیا جاتاہے۔‘‘

دوسرا بھائی: ’’وہ چھوٹا سا جو ہے وہ ہر چیز لے جاتا ہے۔‘‘

پہلا بھائی: ’’ہم دن رات محنت کرتے ہیں اور ابو اسے سب کچھ دے دیتے ہیں جو بھی وہ مانگے۔‘‘

دوسرا بھائی: ’’وہ خراب لڑکا! تم نے وہ نیا کوٹ دیکھا ہے جو اُسے دیا گیا ہے؟‘‘

پہلا بھائی: ’’ابو اُس کو ہم سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

بھا ئی حسد سے بھرے ہوئے تھے۔ کیا آپ نے کبھی ایسے بات کی ہے جیسے اُنہوں نے کی؟ ہمارے دلوں میں موجود حسد کے نتیجے برے ہوتے ہیں۔ یہ بالکل جنگلی پودوں جیسا ہے جن پر برے پھل ہی اُگتے ہیں: حسد، نفرت، جھگڑے۔

مَیں جانتی ہوں میرے لیے سب سے اچھا یہ ہے کہ جلدی سے یسوع کے ساتھ اِس بارے میں بات کی جائے، اور پھر اُس کو کہا جائے کہ میرے دل سے حسد کو نکال دے۔

یوسف کے بھائیوں نے سب سے اچھا کام نہیں کیا: کہ معافی مانگی جائے۔ اِس لیے اُن کا حسد اور زیادہ سے زیادہ بڑھتا گیا۔ اُنہوں نے یوسف سے نفرت کی اور اُسے بہت حقیر سمجھا۔ اِس سے یوسف کو دکھ ہوا اور اُس نے اپنے خاندان میں ہوتے ہوئے خود کو خاندان سے باہر والا شخص محسوس کیا، اوراِس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اُس کا مذاق اُڑایا جاتا تھا۔ لیکن اُس نے کبھی انکے ہاتھوں تنگ ہو کراُن سے بدلہ نہ لیا۔ خُدا نے اُسے یہ سارا ظلم برداشت کرنے کی ہمت دی تھی۔ خُدا نے یوسف سے خواب کے ذریعے بات کی۔اگلی صبح اُس نے اپنے بھائیوں کو اِس کے بارے میں بتایا۔

یوسف: ’’مَیں نے دیکھا کہ ہم بیج کی فصل کاٹ رہے تھے اور پُولے اِکٹھے کر رہے تھے۔ اچانک سے میرا پُولا درمیان میں کھڑا ہوگیا، اورتمہارے پُولوں نے میرے پُولے کو سجدہ کیا۔‘‘

پہلا بھائی: ’’اِس خیال کا کیا مطلب ہے؟ کیا تو ہمارا بادشاہ بننا چاہتا ہے؟‘‘

یوسف: ’’اُس کے بعد مَیں نے خواب میں دیکھا کہ سورج، چاند اور گیارہ ستاروں نے مجھے سِجدہ کیا۔‘‘

دوسرا بھائی: ’’خاموش، خواب دیکھنے والے۔ تم اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتے ہو۔‘‘

یوسف کے لیے یہ اچھا تھا کہ وہ اُنہیں یہ نا بتاتا کہ خُدا نے اُسے خواب میں کیا بتایا ہے۔ اس سب کے بعد، اُس کے بھائیوں نے اُس سے اور بھی زیادہ نفرت شروع کردی۔ اُنہوں نے تو یہ بھی سوچ لیا کہ اِسے اب زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حسد کرنے کے کیا نتیجے ہوتے ہیں؟

او ر تو اور یوسف کے باپ نے بھی اُس کو ڈانٹا، لیکن پھر بھی وہ اُن خوابوں کو نا بھول سکا۔

اِس سب کا مطلب کیا تھا؟

آپ اگلے ڈرامے میں اِس کے بارے میں اور بھی سنیں گے۔


لوگ: بیان کرنے والی، یوسف، دو بھائی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 10:24 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)