STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 049 (The good shepherd)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

94. اچھا چرواہا


کچھ دیر پہلے مَیں سڑک پر گاڑی چلا رہی تھی۔ میں نے خوبصورت جنگل دیکھا، جس میں انگور کے باغ اور کھیت تھے اور پھر میں نے بہت ساری بھیڑوں کو دیکھا۔

آپ کو پتا ہے کہ بھیڑیں صرف اپنے چرواہے کی آواز کو سُنتی ہیں اور دوسرے کسی کی آواز کو نہیں سُنتی ہیں؟

آپ کو پتا ہے کہ بھیڑیں بہت جلدی تھک جاتی ہیں اور وہ خود کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی ہیں؟

اور کیا آپ کو یہ پتا ہے کہ بھیڑوں کو راستہ ڈھونڈنا بھی نہیں آتا؟ وہ کبھی بھی گھوڑوں اور کُتوں کی طرح اپنے گھر کا راستہ نہیں ڈھونڈ سکتیں، مثال کے طور پر۔ بھیڑکو لازمی ایک چرواہے کی ضرورت پڑتی ہےجو کہ اُس کو راستہ دِکھائے اور اُس کی حفاظت کرے اور اُسکا خیال بھی رکھے۔ اور اِسی طرح ہمیں بھی چرواہے کی ضرورت پڑتی ہے۔

جب بھی میں بھیڑ کو دیکھتی ہوں مجھے یاد آتا ہے کہ یسوع نے کیا کہا ہے۔

یسوع: ’’اچھا چرواہا میں ہوں۔ میری بھیڑ یں میری آواز سُنتی ہیں اور میرے پیچھے چلتی ہیں۔‘‘

وہ اچھا چرواہا ہے اور ہم اُس کی بھیڑیں ہیں۔

یسوع نے ایک بار بھیڑوں کے بارے میں ایک کہانی سُنائی۔

(پس پردہ بھیڑوں کی آواز)

یسوع: ’’ایک چرواہے کے پاس سو بھیڑیں تھیں۔ وہ اُنہیں گھا س چرانے اور پانی پِلانے کے لیے لے کر گیا۔ جب جنگلی جانور آئے تو اُس نے خطرے کو دیکھ کر ساری بھیڑوں کی حفاظت کی۔ بھیڑوں کی جان بچ گئی کیونکہ وہ چرواہے کے پاس ہی رہیں۔ وہ بالکُل ٹھیک تھیں۔ شام کے وقت چرواہا اُن سب کو لے کر گھر آیا اور اُس نے اُن کی گِنتی کی یہ دیکھنے کے لیے کہ سب بھیڑیں پوری ہیں کہ نہیں: ۷۹، ۸۹، ۹۹ ارے یہ کیا صرف ۹۹؟ ایک بھیڑ کھو چُکی تھی! وہ کہیں اور چلی گئی تھی اور گُم ہو چُکی تھی۔ اُس کے پاس تو مددبھی کرنے والا کوئی نہیں وہ تھک چُکی ہوگی، وہ مدد کے لیے چِلا رہی ہوگی۔ یاد رکھیں اگر بھیڑ کے ساتھ چرواہا نا ہو تو وہ کھو جائے گی۔ لیکن چرواہے کو بھیڑ کی یاد آئی اور وہ اُسے ڈھونڈتا رہا جب تک کہ وہ اُسکو جھاڑی میں مل نا گئی۔ اُس نے خوشی سے بھیڑ کو اپنے کندھے پر رکھا اور اُس کو لے کر گھر آگیا۔ ا ب بھیڑ محفوظ تھی اور اُسکی حالت بھی ٹھیک تھی۔
چرواہے نے اپنے دوستوں سے کہا: میرے ساتھ خوشی مناؤ میری کھوئی ہوئی بھیڑ مِل گئی ہے۔
وہ ایک بھیڑ چرواہے کےلیے بہت قیمتی تھی۔ اُس نے اُس کی تلاش کی اور اُسے ڈھونڈ لیا۔ اوراُس نے اُس بھیڑ سے محبت رکھی۔‘‘

یسوع ہی اَچھا چرواہا ہے۔

کیا آپ یسوع کی آواز سُن کر اُس کے پیچھے چلتے ہیں؟

یسوع کے ساتھ آپ محفوظ اورٹھیک ہیں۔ وہ ہمیں ہر وہ چیز دیتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ اور کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتا جب بھی ہم مصیبت میں ہوں۔ پھر بھی بہت سے لوگ اُس سے دور چلے جاتےہیں اور اپنی مرضی کے راستوں پر چلتے ہیں۔

کیا آپ سوچ سکتے ہیں وہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟


لوگ: بیان کرنے والی، یسوع

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 29, 2024, at 09:44 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)