Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 110 (Only 8 and already King)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

011. صرف ۸ سال عمر اور ابھی سے بادشاہ


(شوروغل کی آواز) امون بادشاہ کے خلاف سازش۔

اُس کے نام کا مطلب تھا ایماندار اور اعتماد کے قابل۔ لیکن وہ ایسا تھا نہیں۔ خاص طور پر اخُدا کے ساتھ رشتے میں۔ وہ لکڑی اور پتھروں سے بنائے ہوئے بُتوں کی پوجا کرتا تھا۔ بُتوں کی پوجا کرنا خُداکی بے عزتی کرنے کے برابر ہے۔

نوکر: ’’ہم اُسے مارنے والے ہیں۔ وہ اپنےکمرےمیں ہے۔‘‘

(دروازہ کھلنےکی آواز، ہلچل، رونے کی آوازیں)

امون بادشاہ اپنے ہی نوکروں کے ہاتھوں قتل ہوا تھا۔ اور اُس کا بیٹا نیا بادشاہ بن گیا۔

کیا آپ نے پہلے سے یوسیاہ کے بارے میں سن رکھاہے؟ وہ جب ۸ سالکاتھا تو بادشاہ بن گیا۔

کیا وہ اپنےباپ کی طرح خُدا کی بےعزتی کرے گا؟ یا پھر وہ خُدا کو پیار کرے گا؟

بائبل جس طرح سے اُس کی زندگی کو بیان کرتی ہے وہ بہت عمدہ ہے: یوسیاہ نے وہی کیا جس سے خُدا خوش ہوا۔ کیا یہی بات آپ کو بھی بیان کرتی ہے؟ آپ کی زندگی کا بھی یہی مقولہ ہونا چاہیے، کیو نکہ ہم جو کچھ کرتےہیں یسوع وہ معاف کر دیتا ہے جس سےخُدا کوخوشی نہیں ہوتی۔ آپ اُس سے معافی مانگ سکتےہیں۔ وہ آپ کی سنےگا۔

یوسیاہ خُداسےپیار کرتا تھا۔ اور جب وہ بوڑھا ہوگیا، اُس نےاپنےملک کےسارےبُتوں کو گرا دیا۔ ہر وہ چیز جو خُدا کو نازاض کرتی تھی اُسے ختم کر دیا گیا۔

کیا آپ کوبھی اپنی زندگی میں سے کچھ چیزوں کی صفائی کرنی چاہیے؟ گندی ویڈیو اور گندے رسالے؟

وہ چیزیں جو آپ کے بستر کے نیچے ہیں اور جو آپ کے آس پاس ہیں جن سے خُدا ناراض ہوتا ہے؟

یوسیاہ نے چیزوں کو ٹھیک ترتیب دی۔ اُس نے یہ خوشی سےکیا کیونکہ وہ خُدا سے پیار کرتا تھا۔

یوسیاہ: ’’ہیکل کو دیکھو ذرا۔ خُدا کا گھر کتنا گندا لگ رہا ہے۔ یہ ہمارے خُدا کی بےعزتی ہے۔ عمارت بنانے کا سامان خریدو اور کام شروع کرو!‘‘ (عمارتیں بنانے کا شور)

کاہن: ’’یہ دیکھومجھے کیا ملاہے۔ پیچھے کے راستے پر کونے میں یہ طومار پڑے تھے۔ آؤ، ہمیں اِن کو لے کر یوسیاہ بادشاہ کے پاس جانا ہوگا۔‘‘

خُدا کا کلام، بائبل، کونے میں پڑی تھی۔ کسی کو پرواہ نہیں تھی کہ اُن کی زندگی میں خُدا کا مقام پہلے درجے پر ہونا چاہیے۔

کاہن: ’’یوسیاہ بادشاہ، ہمیں یہ طومار رَدّی میں پڑے ملے ہیں۔‘‘

یوسیاہ بادشاہ: ’’اِنہیں اُونچی آواز میں پڑھو۔‘‘

بادشاہ نے سُنا کہ خُدانے اُن کےساتھ کیا کِیا جنہوں نے اُس سے پورے دل سے محبت نہ رکھی۔ حیرانی کے ساتھ وہ زمین پر بیٹھ گیا اور رونا شروع کردیا۔ اُسے بہت افسوس تھا کہ اُس کے لوگوں نے خُدا کو بہت زیادہ ناراض کیا ہے۔

اِس کے کچھ ہی وقت کے بعد خُدا نےاُسے بتایا:

خُدا: ’’مَیں اِس شہر کو سزا دینےوالا ہوں۔ لیکن چونکہ تو مجھے پیار کرتا ہے مَیں تجھے بخش دوں گا۔‘‘

یوسیاہ بادشاہ نے بچوں اور بڑوں کو عبادت کی دعوت دی، اور اُن سے کہا کہ خُدا سے محبت کرو اور اُسے اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دو۔

کیا آپ نے بھی اِس دعوت کو قبول کیا ہے؟


لوگ: بیان کرنے والی، نوکر، ہوسیع، کاہن، خُدا کی آواز

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:06 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)