Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 111 (A promise is a promise)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

111. وعدہ تو وعدہ ہے


پہلا دشمن: ’’ہار مان جاؤ! ہم نے تمہیں مار گرایا ہے۔‘‘

دوسرا دشمن: ’’تمہارا بادشاہ تمہیں جو کہتا ہے اُس پر یقین مت کرو۔ وہ تم سے جھوٹ بول رہا ہے!‘‘

پہلا دشمن: ’’ہمارا بادشاہ سنحیرب سب سے زور آور ہے!‘‘

دوسرا دشمن: ’’آہا، تم ہارے ہوئے ہو تم فوجی نہیں ہو۔‘‘

پہلا دشمن: ’’اور اگر تم خُدا پر بھروسہ رکھتے ہو، تو پھر سب ختم ہو چکا ہے۔‘‘

اسُوری دشمنوں نے ۰۰۰۰۰۲ فوجیوں کے ساتھ یروشلیم کے شہر کو گھیر لیا۔

شہر کی دیواروں پر موجود آدمی خاموش تھے۔ حِزقیاہ بادشاہ جانتا تھا کہ اب اُس کے پاس کوئی موقع نہیں ہے۔ لیکن اُس کے پاس ایسا ہتھیار تھا جس کے بارے میں دشمنوں کو کچھ معلوم نہ تھا۔ ایسا ہتھیار جسے ہمیشہ فتح حاصل ہوتی ہے۔

یہ ہتھیار جنگی سازو ساما ن میں نہیں پایا جاتا، بلکہ اُس کے دل میں مل سکتا ہے: خُدا پر بھروسہ۔ یہ ہتھیار جس کے بھی قبضے میں ہو اُسے کبھی بھی اپنے دشمن سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

حِزقیاہ کا ایلچی: ’’حِزقیاہ بادشاہ، سنحیرب نے یہ خط بھیجا ہے۔‘‘

حِزقیاہ: ’’ڈرو مت۔ خُدا ہماری طرف ہے۔ اُس پر بھروسہ رکھو!‘‘

حِزقیاہ نے خط لیا اورہیکل میں گیا اور دعا کی:

حزقیاہ: ’’خُدا وند، تو ہمارا خُدا ہے۔ تو ہی صرف بادشاہ ہے۔ ہمیں بچا لے تاکہ سب دیکھیں کہ تو ہی زندہ خُدا ہے۔‘‘

کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ جب لوگ خُدا پر ایمان رکھتے ہیں تو زندگی میں ہر چیز آسان ہو جاتی ہے۔ لیکن بائبل بالکل بھی یہ نہیں سکھاتی۔ خُدا ہمیں مشکلات میں ڈالتا ہے۔ لیکن وہ صرف ہمارے امتحان ہوتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا واقعی ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں کہ نہیں۔

حِزقیاہ اِس امتحان میں کامیاب ہوا اور خُدا نے اُس سے کہا:

پس خُدا وند خُدا یہ فرماتا ہے: مَیں نے تیری دعا سن لی ہے۔ دشمن ایک تیرسے بھی شہر پر وار نہ کر پائیں گے۔

واقعی؟ ایک بھی تیر نہیں؟

اگلے دن ہر کسی کو یقین ہو گیا۔

آدمی: ’’کیا تم وہ دیکھ رہے ہو! دشمن ہار گیا ہے!‘‘

آدمی: ’’ہر طرف لاشیں پڑی ہیں۔ دشمن کو کس نے مار گِرایا؟‘‘

ہمیں بائبل میں یہ پتہ چلتا ہے کہ رات کے وقت خُدا نے فرشتہ کو بھیجا۔ اور فرشتے نے دشمن کے ۰۰۰۵۸۱ فوجیوں کو مار گِرایا۔ اِس لیے ایک بھی تیر سے شہر پر وار نہ کیا گیا۔

خُدا جو وعدہ کرتا ہے، اُسے پورا کرتا ہے۔

ہم پورے طور سے اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں، جیسے بائبل میں زبور ۳۳ کی آیت نمبر ۴ میں لکھا ہے:

’’کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے؛ اور اُس کے سب کام با وفاہیں۔‘‘

خُدا کا کلام پڑھیں اور اُس پر توکّل کریں۔ پھر آپ کویہ تجربہ حاصل ہو گا کہ حِزقیاہ کا خُدا آج بھی ویسا ہی ہے جیسا اُس وقت تھا۔ خُدا جووعدہ کرتا ہے، اُسے پورا کرتا ہے۔

اگر آپ کےپاس بائبل نہیں ہے تو مجھے لکھ کر بھیجیے اور بتائیے۔ آپ کو ایک بائبل تحفے میں ملے گی۔


لوگ: بیان کرنے والی، دو دشمن، حِزقیاہ، حِزقیاہ کا ایلچی، آدمی

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 05, 2024, at 02:07 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)