Home
Links
Contact
About us
Impressum
Site Map


YouTube Links
App Download


WATERS OF LIFE
WoL AUDIO


عربي
Aymara
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
বাংলা
Български
Cebuano
Deutsch
Ελληνικά
English
Español-AM
Español-ES
فارسی
Français
Fulfulde
Gjuha shqipe
Guarani
հայերեն
한국어
עברית
हिन्दी
Italiano
Қазақша
Кыргызча
Македонски
മലയാളം
日本語
O‘zbek
Plattdüütsch
Português
پن٘جابی
Quechua
Română
Русский
Schwyzerdütsch
Srpski/Српски
Slovenščina
Svenska
தமிழ்
Türkçe
Українська
اردو
中文

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 078 (Lou Ling makes a decision)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

87. لو لِنگ فیصلہ کرتا ہے


لو لِنگ کو ایک بہت بڑا مسلہ تھا۔ اُس نے اُس بت کے بارے میں سوچا جو سامنے کے دروازے کے اوپر دیوار میں لگے تختے پر پڑا تھا۔ وہ چین میں رہتی تھی اور اُس کے ماں باپ نے یہ کہا ہوا تھا کہ یہ لکڑی کا ٹکرا خُدا ہے۔

سچ نہیں ہے، یہ بالکل سچ نہیں ہو سکتا۔ زندہ خُدا تو آسمان پر ہے، اور یہ مورتی توکچھ بھی نہیں تھی سوائے ایک مرے ہوئے بت کے۔ اُس کے ہاتھ تھے لیکن وہ کسی کی مدد نہیں کر سکتا تھا۔ اُس کا منہ بھی تھا لیکن بول نہیں سکتا تھا۔ اُس کے کان تھے، لیکن سن نہیں سکتا تھا۔

لوگ اُس بت کی پوجا کرتے تھے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ زندہ خُدا نے اِس سے منع کیا ہے: مَیں خُداوند تیرا خُدا ہوں، تو اور کسی کے سجدہ نا کرنا سوائے میرے۔

لو لِنگ نے اِ س کے بارےمیں سوچا۔

لو لِنگ: ’’کیا یہی سچا خُدا ہے جو ہمارے دیوار میں لگے تختے پر بیٹھا رہتا ہے؟‘‘

وہ جس مسیحی سکول میں جاتی تھی، وہاں اُس نےسچے خُداوند کے بارےمیں سنا ہوا تھا۔ اُس نے یہ سیکھا ہوا تھا کہ خُدا نے اپنا بیٹا دنیا میں بھیجا تاکہ وہ دنیا میں موجود ہر انسان کے لیے اپنی جان دے سکے۔ جب اُس نے یہ سنا کہ وہ مردوں میں سے پھر جی اُٹھا تین دن بعد اور وہ اب آسمان پر رہتا ہے تو وہ متاثر ہوئی۔

کون ٹھیک ہے؟ کون سچا خُدا ہے؟ یسوع یا پھر اُس کے گھر میں وہ مورتی؟

لو لِنگ: ’’مَیں جانتی ہوں مَیں کیا کروں گی: مَیں اپنے گھر کے اُس بت کو صحن میں دفن کر دوں گی۔ اور اگر وہ زندہ ہوگیا، تو مجھے پتا چل جائے گا کہ وہی صحیح خُدا ہے۔‘‘

لولِنگ نےکھُرپا لیا اور صحن میں گئی اور بت کو دفن کر دیا۔ وہ اپنی اِس ترکیب سے بہت خوش تھی اور واپس اپنے گھر چلی گئی۔ پہلا دن گزر گیا۔ دوسرے دن وہ اُس چھوٹی قبر کے پاس گئی اور اُس کو کھودا اور اُس پر سے تھوڑی مٹی ہٹائی۔ مورتی ابھی بھی اُدھر ہی لیٹی تھی۔ اُس نے بڑی مشکل سے تیسرے دن تک انتظار کیا۔ لیکن اِس دن بھی پہلے دنوں کی طرح وہ بت مرا ہی پڑا ہوا تھازمین میں۔

لولِنگ: ’’اب مَیں خُداوند یسوع پر یقین کرتی ہوں، جس نے میرے لیے اپنی جان دی اور پھر جی اٹھا۔‘‘

لولِنگ نے ٹھیک فیصلہ کیا اور اکثر یہ تجربہ کیا کہ زندہ خُدا اُس کے ساتھ تھا اور اُسے کبھی اکیلا نا چھوڑا۔

خُدا اپنے کلام میں کہتا ہے:

’’مَیں تیرا خُداوند تیرا خدا ہوں؛ میرے علاوہ کوئی اور تیرا خُدا نا ہو۔ تیرے لیے میرے علاوہ اور کوئی چیز ضروری نا ہو۔‘‘


لوگ: بیان کرنے والی، لولِنگ

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ایایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on March 04, 2024, at 03:08 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)