STORIES for CHILDREN by Sister Farida(www.wol-children.net) |
|
Home عربي |
Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 023 (Peter starts again 8) This page in: -- Albanian -- Arabic? -- Armenian -- Aymara -- Azeri -- Bengali -- Bulgarian -- Cebuano -- Chinese -- English -- Farsi -- French -- Fulfulde -- German -- Greek -- Guarani -- Hebrew -- Hindi -- Indonesian -- Italian -- Japanese -- Kazakh -- Korean -- Kyrgyz -- Macedonian -- Malayalam? -- Platt (Low German) -- Portuguese -- Punjabi -- Quechua -- Romanian -- Russian -- Serbian -- Slovene -- Spanish-AM -- Spanish-ES -- Swedish -- Swiss German? -- Tamil -- Turkish -- Ukrainian -- URDU -- Uzbek
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے 32. پطرس کا پھر سے آغاز ۸لڑکا: ’’پطرس کے ساتھ کیا ہُوا ہے؟‘‘ لڑکی: ’’وہ آج بہت ہی الگ سا لگ رہا ہے۔‘‘ لڑکا: ’’وہ روز کی طرح آج مذاق بھی نہیں کر رہا۔‘‘ لڑکی: ’’اور وہ بہت خاموش لگ رہا ہے۔‘‘ پطرس بہت اُداس اور غمگین لگ رہا تھا۔ اُس کی کمر پرہر وقت ایک بھاری تھیلا ہوتا تھاجو نظر نہیں آتا تھا، اُس میں کیا ہو سکتا تھا؟ پطرس اُس کے بارے میں کبھی بات بھی نہیں کرتا تھا۔ ایک عجیب بات یہ تھی کہ جب بھی وہ سنڈے سکول میں ہوتا تھا تو اُس وقت وہ اپنی کمر کے تھیلے کا بوجھ زیادہ محسوس کرتا تھا۔ پطرس یہ جانتا تھا کہ جب تک اس تھیلے کا بوجھ اُس کے کندھوں پر ہے تب تک خُدا اُس سے خُوش نہیں ہو سکتا۔ وہ اِسی سوچ میں اپنے گھر چلا گیا۔ وہ اکیلا رہنا چاہتا تھا اور سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا۔ وہ صر ف اُسی سوچ میں تھا جو بوجھ اسکی کمر پر لے کر وہ گھوم رہا تھا۔ پطرس جانتا تھا کہ وہ ہمیشہ اِس بوجھ کے ساتھ نہیں جی سکتاَ۔ خیز وہ یہ جانتا تھا کہ بائبل میں جو واقعات ہیں ان کے مطابق یسوع ہر چیز کو نیا بنا سکتا ہے۔ ایک نیا آغازجو کہ پطرس چاہتا تھا اور اِ س لیے اُس نے ایک ایسا کا کیا جو کہ اُس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا: اُس نے دُعا کی۔ پطرس نے بہت ایمانداری سے یسوع سے بات کی اور اُس کو بتایا کہ وہ ہر بات کے لیے کتنا شرمندہ تھا۔ اُس نے اُس سے بات کی جسے ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، لیکن وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے اور ہمیشہ ہماری سُنتا ہے۔ پطرس: ’’خُداوند یسوع، مَیں شکر کرتا ہوں کہ تو مُجھے پیار کرتا ہے جبکہ تو ہر بات جانتا ہےمیرے بارے میں۔ مہربانی فرما کر مجھے معاف کردے میرے جھوٹ بولنے، چوری کرنے اور گندے گندے الفاظ بولنے کے لیے بھی۔میرے دل کو صاف کردے اور میری زندگی میں آجا اور میرا مالِک بن جا۔آمین۔‘‘ اُس کی دُعا کے بعد، پطرس کو بہت ہی سکُون مِلا، کیو نکہ مسیح تو ایسی دُعاؤں کا بہت جلدی جواب دیتا ہے۔ اُس نے خوشی سے کہا: پطرس: ’’شکریہ خداوند یسوع تو نے مُجھے معاف کیا اور اب ہمیشہ تُو میرے ساتھ رہے گا۔‘‘ لوگوں نے محسوس کیا کہ پطرس اب بدل گیا ہے۔ اُس نے لوگوں کو اپنی اُداسی کی وجہ بتائی، کُچھ لوگوں نے تو اُس کا مذاق بھی اُرایا اُس کی باتوں کو سمجھ نا پانے۔ کیا آپ لوگوں کو بھی ایک بھاری تھیلا دبا رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا کہ آپ کے بھا ری تھیلے میں کیا ہے، لیکن میں جانتی ہوں کہ آپ ہر بات یسوع کو ضرور بتا سکے ہیں۔ آپ بھی پطرس کی طرح کریں! اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو مجھے آپ سے یہ سُن کر بہت خوشی ہوگی۔ لوگ: بیان کرنے والا، ۲ بچے، پطرس جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی |