STORIES for CHILDREN by Sister Farida

(www.wol-children.net)

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 018 (Breakfast per airmail 3)

Previous Piece -- Next Piece

!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے

81. ہوائی ڈاک کے ذریعے ناشہ ہر بار ۳


ایلیاہ تیز مدموں کے ساتھ بادشاہ کے محل سے چلا گیا۔ ایک چیز صاف تھی: وہ بالکُل بھی وقت ضائع نہیں کر سکتا تھا کیونکہ بادشاہ اپنی بادشاہت میں ایلیاہ کو مارنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا تھا۔ وہ ڈر نہیں رہا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ خُدا وفادار ہے اور اُس کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

خُدا نے بڑی صفائی کے ساتھ بنی کو یہ کہا۔

خُدا: ’’ایلیاہ، یہاں سے چلا جا۔ مشرق میں چلا جا اور کریت کے نالے میں چھِپ جا۔ وہاں تو نالے میں سے پانی پی سکتا ہے اور میں تجھے کھانا ووں گا۔‘‘

کیا آپ جانتے ہیں خُدا نے یہ کِیا؟

اُس نے کّوے بھیجے جو ایلیاہ کے لیے گوشت اور روٹی لاتے تھے۔ یہ عجیب کام سچ میں ہُوا تھا: خُدا نے ہر روز ہوائی ڈاک کے ذریعے ناشتہ اور شام کا کھانا بھیجا۔

خُدا وفادار ہے۔ جو بھی چیز اُس کے نوکر کو ضرورت تھی خُدا نے اُسے دی۔ ایک چھُپنے کی جگہ، کھانا اور پانی۔

بہت سے لوگوں کی زندگی اِس سے پہلے مشکل میں تھی۔ نہ بارش تھی، نہ فصل، اور نہ ہی کھانے کو خوراک۔ اچانک ہی کریت کا نالہ سوکھ گیا۔ جب یہ ہوا، تو خُدا نے ایلیاہ کو ایک اور راستہ دِکھایاکہ صارپت کو جا جو شہرکی آخری حد کے پار تھا۔

شہر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اُس نے ایک عورت سے پوچھا:

ایلیاہ: ’’مُجھے ایک پیالے میں پانی اور روٹی دے۔‘‘

اُس عورت نے افسوس کے ساتھ اُس کی طرف دیکھا اور تھکی ہوئی آواز سے بولی:

عورت: ’’میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ صرف ایک مٹھی آٹا ہے مٹکے میں اور کُپی میں کچھ ہی قطرے تیل باقی ہے۔ بس یہی کچھ ہے میرے پاس۔ میرا بیٹا اور مَیں یہی کھائیں گے۔ اِس سے ہی ایک وقت کا کھاناتو کھا لیں گے لیکن اُس کے بعد ہم مر جائیں گے۔‘‘

ایلیاہ: ’’ڈرو مت! خُدا نے مجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔ اُس نے کہا کہ جب تک یہ خُشک سالی ہے تب تک تیرے مٹکے سے آٹا اور تیری کُپی میں سے تیل ختم نہیں ہوگا۔‘‘

خُدا وفادار ہے! وہ جو بھی وعدہ کرتا ہے اُسے پورا کرتا ہے۔

آٹا ختم نہ ہوا؛ اور کُپی میں سے تیل بھی نہ ختم ہوا جب کہ وہ عورت ہر روز اُن دونوں چیزوں کو استعمال کرتی تھی کچھ نہ کچھ بنانے کے لیے۔ ایلیاہ نبی، عورت اور اُس کا بیٹا روز کھانا کھاتے۔ کیا یہ ایک عجیب بات نہیں!

خُدا وفادار ہے! آپ ہمیشہ اُس پہ بھروسہ رکھ سکتے ہیں!


لوگ: بیان کرنے والی، خُدا، ایلیاہ، عورت

جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی

www.WoL-Children.net

Page last modified on February 28, 2024, at 09:17 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)