Home -- Urdu -- Perform a PLAY -- 135 (The schedule 3)
!ڈرامے – اِن کو دوسرے بچوں کے سامنے بھی پیش کیجیے
بچوں کے سامنے پیش کرنے والے ڈرامے
531. ترتیب ۳
(ٹریفک کا شور)
لڑکا: ’’زمانہ ِ طالب علمی حصہ ۲: چالان۔‘‘
خوشی منائی گئی۔ ہتھیار نہیں بلکہ خُدا نے شہر کی دیواروں کو گِرا دیا جب اُنہوں نے نرسنگھے بجائے۔
اسرائیلیوں کے ساتھ خُدا تھا اِس لیے وہ جلد ہی سارے علاقے کو فتح کر لیں گے۔ جیتنے والوں نے خوشی منائی۔ لیکن ایک آدمی خاموشی سےاپنے خیمے میں چھپا بیٹھا تھا۔ بالکل ایسے جیسے کوئی ٹریفک کے قوانین توڑ نے والا جانتے بوجھتے ہوئے خُدا کی علامت ’’چوری نا کرو‘‘ کی خلاف ورزی کر رہا ہو۔
خُدا نے کہا: ’’خوف نا کر۔ یہ شہر تیرا ہے۔ لیکن تو میرے حکمون کو مان: لوٹے ہوئے مال میں سے کوئی اپنے لیے کچھ نہیں لے پائے گا۔‘‘
خُدا ہمیشہ جب کوئی حکم دیتا ہے تو اُسے پورا کرواتا ہے۔ لیکن عکن نے اس کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نا لیا۔
عکن: ’’یہ مجھے یریحو کے مال میں کیا نظر آ رہا ہے؟ بابل کی ایک نفیس چادر! سونا اور چاندی! مَیں یہ ایسے نہیں چھوڑ کر جا سکتا۔ کوئی مجھے نہیں دیکھ رہا اُٹھا لیتا ہوں۔‘‘
کسی بھی ریڈار نے اُس کی اِس حرکت کو نا دیکھا، لیکن خُدا کے وڈیو کیمرے نے یہ سارا کچھ دیکھ لیا۔ خُدا کی آنکھ عکن کو دیکھ رہی تھی حتیٰ کہ جب اُس نے اپنے خیمے میں سارا خزانہ چھِپایا۔
اور اب اگلا شہر فتح کیا جانا تھا۔ جاسوس اچھی خبر لے کر آئے۔
جاسوس: ’’یشوہ، عی ایک چھوٹا شہر ہے۔ ۰۰۰۳ فوجی اِسے آسانی سے ہرا سکتے ہیں۔‘‘
لیکن وہ خود ہار کر واپس لوٹے۔ اور جب وہ شہر سے دور بھاگ رہے تھے تو اُن کے ۶۳ لوگ بھی مر گئے۔ یشوع خُدا کے آگے رویا۔
یشوع: ’’اے خُداوند یہ کیوں ہوا؟ تو نے ہماری مدد کیوں نہیں کی؟‘‘
خُدا نے اُس کے سوال کا جواب دیا۔
خُدا: ’’تم ٖغلطی پر ہو۔ کسی نے چوری کی ہے پہلے اُس کو درست کرو تو پھر مَیں تمہاری مدد کروں گا۔‘‘
پھر سب کچھ ظاہر ہو گیا۔ عکن نے اپنی غلطی قبول کر لی۔
ایک آدمی نے گناہ کیا اور باقی سب کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے، جیسے کوئی سرخ روشنی کو دیکھ کر بھی گاڑی چلاتا رہتا ہے اور کسی کو ٹکر مار دیتا ہے اور اُنکو بھی ہلاک کر دیتا ہے۔
ٹریفک قوانین توڑنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ لیکن ہم خُدا کو جرمانہ ادا نہیں کر سکتے۔ وہ راستباز خُدا اُن لوگوں کو موت کے حوالے کرتا ہے جو اُس کے حکموں کو نہیں مانتے۔
عکن کو بھی پتھر مار مار کر ایک اُجاڑ وادی میں ہلاک کر دیا گیا۔
اب دھیان سے سنو! راستباز خُدا محبت کا خُدا بھی ہے۔ جو سزا مجھے اور آپ کو ملنی چاہیے تھی اُس کا جرمانہ یسوع نے ادا کر دیا جب اُس نے صلیب پر جان دے دی۔ اگر آپ کا یسوع پر ایمان ہے، جو آپ کی خاطر مرا اور پھر سے جی اُٹھا، تو خُدا آپ کا ’’چالان‘‘ بھی پھاڑ دے گا۔
لوگ: بیان کرنے والی، لڑکا، خُدا کی آواز، عکن، جاسوس، یشوع
جملہ حقوق محفوظ ہیں: سی ای ایف جرمنی